کراچی (پی پی آئی) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے انتخابات اتوار،22 دسمبر کو آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ہوں گے، ووٹ ڈالنے کا عمل دوپہر 12 بجے شروع کردیا جائے گا جو رات 8بجے تک جاری رہے گا جبکہ رات 8 بجے تک آرٹس کونسل کے احاطے میں موجود ممبران اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے اہل ہوں گے۔ آرٹس کونسل میں ممبران کی سہولت کے لیے ووٹ کی معلومات کے لیے کمپیوٹرائزڈ ڈیسک قائم کیا جائے گا جس کے ذریعے وہ ممبران جن کے پاس ممبر شپ کارڈ نہیں وہ اپنے قومی شناختی کارڈ کے ذریعے ووٹ کی تصدیق کرواکر ووٹ ڈال سکیں گے۔