اسلام آباد(پی پی آئی)صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سماہنی میں پْل کا رسہ ٹوٹنے کے باعث سات طالبات کے زخمی ہونے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمی طالبات کو فوری طور پر طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے حکومت آزادکشمیر کو ہدایت کی کہ ایسے واقعات کے تدارک کے لئے جامع اقدامات اْٹھائے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات رونما نہ ہوں.