نوجوان آگے بڑھ کر اس فرسودہ نظام کو ختم کریں۔ گورنرسندھ

کراچی (پی پی آئی) گورنرسندھ /چانسلر کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ نوجوان منفی سوچ کو نکال کر مثبت سوچ اپنائیں، کامیابی یقینی ہے،پاکستان میں ٹیلنٹ اور وسائل کی کوئی کمی نہیں،نوجوانوں کو آگے بڑھ کر اس فرسودہ نظام کو ختم کرنا ہوگا کیونکہ اس ملک کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنرہا?س میں دا?د انجینئرنگ یونیورسٹی کے 12ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانووکیشن میں وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، وائس چانسلر، فیکلٹی ممبران، طلبہ و طالبات اور ان کے والدین بھی شریک تھے۔گورنرسندھ نے مزید کہا کہ والدین ان باصلاحیت طالبات کی حوصلہ افزائی کریں انہیں بڑھنے دیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے وسائل نوجوانوں پر خرچ کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ دا?د یونیورسٹی نے ایک تسلسل کے ساتھ اپنا معیار برقرار رکھا ہے۔ طالب علموں کو مخاطب کرتے ہوئے چانسلر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ آج آ پ سب اپنے والدین کی خدمت کے عزم کا اعادہ کریں یہ آپ پر فرض بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ آج طلبہ و طالبات نے ڈگریاں نہیں بلکہ اپنا مستقبل حاصل کرلیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ90فیصد طالبات گولڈ میڈل حاصل کرتی ہیں۔طالبات اپنا گولڈ میڈل کچن یا چولہے کی نظر مت بنائیں۔ طالبات کے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے چانسلر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ آپ اپنی بیٹیوں کو خوب پڑھائیں ان کی ڈگریاں شوکیس میں سجا کر نہیں رکھیئے گا۔ان لڑکیوں کو آگے بڑھنے دینا چاہئے۔گورنر سندھ نے کہا کہ دعویٰ نہیں کیا لیکن گورنرہا?س میں آئی ٹی کے جدید کورسز کی کلاسز جاری ہیں اوریہاں 50ہزار طلبہ و طالبات آئی ٹی کے جدید کورسز کی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ 8لاکھ روپے فیس کا آئی ٹی کا کور س گورنرہا? س میں بالکل مفت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دعویٰ نہیں کیا لیکن آج گورنرہا?س کے دروازے 24گھنٹے کھلے ہیں۔امید کی گھنٹی لگادی تاکہ مایوسی دور ہو سکے۔ کسی نوجوان کو کوئی مشکل پیش آئے تو امید کی گھنٹی بجا دے۔آپ کی مشکل کے حل کے لئے آپ کا گورنرآ پ کے ساتھ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پور ے پاکستان کا معاشی چہرہ ہے۔بدقسمتی سے معیشت اور روشنیوں کے اس شہر کو آج کسی کی نظر لگ گئی ہے۔شہر قائد میں گندگی کے ڈھیر اور جگہ جگہ گڑھے پڑے ہوئے ہیں۔ اس شہر میں قاتل ڈمپر شہریوں کو کچل رہے ہیں۔ کراچی کا نوجوان ڈگریاں حاصل کرکے بھی بیروزگار ہے۔ 77برس بعد بھی ہم منزل حاصل نہیں کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ مسائل کے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے ایک دوسرے کا مسیحا بننا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کا زمانہ ہے ہم نے اس کا درست استعمال کرنا ہے، آج بھی ہم انتطار میں ہے کہ کوئی مسیحا آئے گا، ذرا دیکھئے تو کہ آج ہمارا کیا حال ہے نا بجلی ہے نا گیس ہے اور نا پانی ہے لیکن ہمیں مایوس نہیں ہونا ہے کیونکہ مایوسی کفر ہے۔ ہمیں آگے بڑھ کر ایک دوسرے کا مسیحا بننا پڑے گا اور ایک دوسرے کا ہاتھ تھامنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یو اے ای کے سفیر نے بتایا کہ اماراتی ایئر لائن (ای کے) میں (کے) سے کراچی ہے۔قطر کے سفیر نے بتایا کہ قطر کو جدید دور سے ہمکنار کرنے میں پاکستانی انجینئرز کا ہاتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ 24 دسمبر کو ہم مہاجر کلچر ڈے منا رہے ہیں،اس ملک میں آکر ہمارے بزرگوں نے جو کاوشیں کیں اور ملک بننے سے پہلے کیا کاوشیں کیں ان سب پر چوبیس دسمبر کو روشنی ڈالیں گے، چوبیس دسمبر کو بڑا جشن ہوگا مہاجر کلچر ڈے پروقار طریقہ سے منعقد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امید کی کرن ایس آئی ایف سی میں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

افغانستان سے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام

Sat Dec 21 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)افغانستان سے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔سکیورٹی فورسز  نے خیبرکے علاقے راجگال میں بروقت کارروائی کی۔شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 خارجی دہشتگرد جہنم واصل ہوئے۔دفاع وطن کا مقدس فریضہ انجام دیتے ہوئے سپاہی عامر سہیل آفریدی شہید ہوگئے۔پاکستان نے ایک بار پھر افغان عبوری حکومت سے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا […]