گورنر سندھ کا ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف پاکستانی ڈیسنٹ آف نارتھ امریکہ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب

کراچی(پی پی آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان میں صلاحیت کی کمی نہیں، آج امریکہ کے معروف ڈاکٹرز پاکستانی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ڈاؤ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل نوجوان آج دنیا بھر میں اپنی صلاحیتیں منوا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار گورنر سندھ نے گورنر ہاؤس میں ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف پاکستانی ڈیسنٹ آف نارتھ امریکہ (APPNA) کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ گورنر سندھ نے امریکہ سے آئے معزز مہمانوں کو گورنر ہاؤس آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اس شاندار گالا کے انعقاد پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ایسوسی ایشن کے فلاحی اقدامات قابل ستائش ہیں، ایسوسی ایشن کے تجربات سے فائدہ اٹھانا انتہائی ناگزیر ہے، انہوں نے کہا کہ آج گورنر ہاوس کے دروازے 24 گھنٹے عوام کے لیے کھلے ہیں، نوجوانوں کو خودمختار بنانے کے لیے آئی ٹی کے جدید کورسز گورنر ہاؤس میں جاری ہیں، گورنر سندھ نے مزید کہا کہ پاکستان کی عزت کے لیے ہمیں اپنے عمل اور رویے بہتر کرنے ہوں گے، ملک کی ترقی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سابق سینئرمشیرچوہدری محمد ریاض سے سابق وزیر سیاحت محمد طاہر کھوکھر کی ملاقات

Sun Dec 22 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)سینئر پارلیمنٹرین اور سابق وزیر سیاحت، سپورٹس، کلچر، اور ٹرانسپورٹ، محمد طاہر کھوکھر کی پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے انچارج اور سابق سینئر مشیر، چوہدری محمد ریاض سے ملاقات یہ ملاقات چوہدری ریاض کی رہائش گاہ پر ہوئی، جس میں آزاد کشمیر کی مجموعی صورتحال اور ریاستی عوام کے مسائل پر گفتگو کی گئی۔ طاہر کھوکھر نے […]