تربت(پی پی آئی) صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں تربت کے علاقے مسکے میں پیر کو بارودی سرنگ کے دھماکے سے ایک تعمیراتی کمپنی کے ڈمپر کو نقصان پہنچا تاہم ڈمپر کو چلانے والے مزدور دھماکے میں محفوظ رہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ایم ایٹ روڈ مسکی روڈ تربت کے تعمیراتی کام کے لیے استعمال ہونے والی کنسٹرکشن کمپنی کے ڈمپر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا جس سے ڈمپر کو نقصان پہنچا تاہم ڈمپر کو چلانے والے مزدور دھماکے میں محفوظ رہے۔ اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر دھماکے کے ذمہ داروں کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کردی۔ مزید تفتیش جاری ہے۔