جنوبی کوریا میں 60 ہزار آن لائن خوردہ فروشوں پر یونین پے ٹرانزیکشن کے لیے 5 فیصد نقد چھوٹ

شنگھائی، چین، 29 جولائی 2015ء/ سن ہوا-ایشیانیٹ — یونین پے انٹرنیشنل نے 28 جولائی کو اعلان کیا ہے کہ جنوبی کوریا میں تقریباً 60,000 آن لائن تاجر اب یونین پے کارڈز (62 سے شروع ہونے والے کارڈز) سے کی جانے والی خریداری پر 5 فیصد نقد چھوٹ دے رہے ہیں۔ یہ مارکیٹنگ جنوبی کوریا سے باہر جاری ہونے والے تمام یونین پے کارڈز کے لیے ہے، اور یونین پے آن لائن ادائیگی قبول کرنے والے کوریا کے تمام آن لائن تاجروں کا احاطہ کرتا ہے، جس میں زیبائش و آرائش کی مصنوعات، ملبوسات، خوراک، کریانے کے سامان، ماں اور بچے کی مصنوعات فروخت کرنے والے معروف آن لائن خوردہ فروش شامل ہیں۔

کے این ٹی او کے مطابق جون میں جنوبی کوریا میں سیاحوں کی تعداد سال بہ سال 53 فیصد کم ہوئی۔ البتہ یونین پے انٹرنیشنل کی جانب سے جاری ہونے والے تازہ ترین اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ چین، ہانگ کانگ اور مکاؤ کے یونین پے کارڈ یافتگان کی کوریائی اشیاء میں دلچسپی بدستور زبردست ہے۔ اس سال کی پہلی ششماہی میں سمندر پار فراہمی کی خدمات دینے والے کوریائی آن لائن تاجروں کا تجارتی حجم 50 فیصد بڑھ چکا ہے، جس میں ڈیوٹی-فری آن لائن تاجر شامل نہیں جن کے لیے جنوبی کوریا میں صارفین کو بذات خود اپنی مصنوعات اٹھانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ بالخصوص جنوبی کوریا میں سب سے بڑی آن لائن مارکیٹ جی-مارکیٹ اور ایک آن لائن بوتیک اسٹائل نندا نے یونین پے بین السرحدی ادائیگی پیش کرکے زبردست اضافہ دیکھا ہے۔

بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے یونین پے انٹرنیشنل نے دو خصوصی پیشکشیں جاری کرنے کے لیے تمام مقامی گیٹ ویز اور شراکت داروں کے ساتھ ہاتھ جوڑے ہیں۔ یونین پے آن لائن ادائیگی قبول کرنے والے تمام آن لائن تاجر (علاوہ lotte.com اور hmall.com اور چند ڈیوٹی-فری اسٹورز) اب یونین پے لین دین پر 5 فیصد نقد چھوٹ دے رہے ہیں جس میں ماہانہ ایک کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 10,000جیتا جاسکتا ہے۔ ایسے بیشتر تاجر، بشمول جی-مارکیٹ، okdgg اور مشہور شوز کے آن لائن ٹکٹ فروخت کرنے والی سائٹس چینی/انگریزی دونوں زبانوں میں اور سمندر پار فراہمی کی خدمت پیش کرتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ شن سیگے ڈیوٹی فری، شیلا ڈیوٹی فری اور ایشیانا ڈیوٹی فری یونین پے کارڈز کے ساتھ ادائیگی پر خصوصی رعایت اور پوائنٹس پیش کررہے ہیں۔

یونین پے آن لائن ادائیگی برائے بین السرحدی آن لائن شاپنگ مالی لین دینے کے لیے  تحفظ کو یقینی بناتی ہے۔ یونین پے آن لائن ادائیگی نظام آزاد حقوق ملکیت دانش کے ساتھ انٹرنیٹ تحفظ نظام کو استعمال کرتا ہے، اور صارفین کو پاس ورڈ محفوظ حفاظتی کنٹرول، متحرک ایس ایم ایس پاس ورڈ، انفارمیشن سیکورٹی انکرپشن ترسیل اور دیگر حفاظتی اقدامات دیتا ہے، جو محفوظ آن لائن شاپنگ تجربے کی ضمانت دیتے ہیں۔

200 ملین سے زیادہ یونین پے آن لائن اور موبائل ادائیگی صارفین موجود ہیں۔ وہ 100 سے زیادہ ممالک اور خطوں جیسا کہ یورپ، امریکہ، جاپان، جنوبی کوریا، جنوبی بحر الکاہل، ہانگ کانگ اور مکاؤ میں 10 ملین سے غیر ملکی تاجروں کے ساتھ آن لائن خریداری، آن لائن سفری ریزرویشن، تعلیم و تدریس کے لیے ادائیگی اور ایئرلائن بکنگ کرسکتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے: http://www.unionpayintl.com/

 ذریعہ: یونین پے انٹرنیشنل

Latest from Blog