اسلام آباد(پی پی آئی) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر 500 کلو گرام ادویات لے کر پہلا ہیلی کاپٹر فلائیٹ بدھ کو پارا چنار پہنچا۔ پاڑا چنار سے واپسی پر یہ ہیلی کاپٹر 4 مریضوں کو علاج معالجے کی غرض سے اسلام آباد کے کر آیاردوسرا ہیلی کاپٹر بدھ کی دوپہر مزید 500 کلو گرام ادویات لے کر اسلام آباد سے پاڑا چنار کے لیے روانہ ہو ا اور واپسی پر پارا چنار سے مزید مریضوں کو اسلام آباد لے کر آئے گا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دکھ اور مصیبت کی اس گھڑی میں پارا چنار اور خیبر پختونخواکے عوام کی ساتھ کھڑے ہیں