جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سابق قائم مقام چیرمین عبدالحمید بٹ کی برسی منا ئی گئی

میر پور/آزاد کشمیر(پی پی آئی)جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سابق قائم مقام چیرمین اور مقبول بٹ شہیدنیز امان للہ خان مرحوم کے دیرینہ ساتھی زندگی کے آخری سولہ برس مقبول بٹ کے ساتھ، بھارتی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل رہنے والے غازی جموں کشمیر  عبدالحمید بٹ (مرحوم) کی چوتھی برسی  25 دسمبر  کوریاست سمیت دنیا بھر میں آباد ریاست کے شہری عقیدت و احترام سے منا ئی گئی جے کے ایل ایف کے قائدین جاوید میر، بشیر بٹ ایڈووکیٹ غلام رسول ڈار شوکت بخشی زمان میر شفاعت جان شنگلو خورشید ڈار  مشتاق اجمل پہلوان غلام گلزار الطاف حسین اشرف بن سلام بشیر بویا بشیر کشمیری فہیم بخاری نے زبردست خراج عقیدت پیش کرتے کہا کہ مرحوم عبدالحمید بٹ مقبول بٹ شہید کے حقیقی وارث، قربانیوں کے مجسم اور ایک تاریخ ساز شخصیت تھے۔حمید بٹ مرحوم زندگی کی آخری سانس تک نظریہ خودمختار کشمیر اور تحریک آزادی کے علمبردار رہے۔لبریشن فرنٹ کو ایسے بے لوث قائدین پر فخر ہے۔حمید بٹ مرحوم بابائے قوم شہید  مقبول بٹ کے ہمراہی اور قائد تحریک امان للہ خان مرحوم کے سپہ سالار تھے۔چوتھی سالانہ برسی کے موقع پر دعایا تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

وزیر داخلہ محسن نقوی سے ویٹی کن سٹی کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

Wed Dec 25 , 2024
اسلام آباد (پی پی آئی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ہولی سٹی (ویٹٹیکن سٹی) کے سفیر آرچ بشپ گرمانو پین موٹ نے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں وزیرداخلہ محسن نقوی کے ویٹیکن سٹی کے دورہ کے حوالے سے گفتگوہوئی،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سفیر آرچ بشپ گرمانو […]