سر آئیون کی ہمپٹز تقریب دھمکی آمیز رویے کو پاش پاش کرتے ہوئے

نیو یارک، 4 اگست 2015ء/پی آرنیوزوائر– ریکارڈنگ آرٹسٹ سر آئیون اپنے تازہ ترین بل بورڈ ہٹ گانے کس آل دی بلیز گڈبائےکی کامیابی کا جشن منانے کے لیے سالانہ ہمپٹنز عظیم الشان تقریب کی میزبانی کرے گی، اس گانے کو پال اوکن فولڈ نے پیش کیا جبکہ اس میں ٹیلر ڈین بھی شامل تھیں۔ تقریب جسے سر آئیون کا رائل ٹی ڈانس کہا جاتا ہے 22 اگست بروز ہفتہ سر آئیونز کاسل میں ہوگی اور نیو یارک کے مشہور نائٹ کلب اسٹوڈیو 54 کے ماحول کو دوبارہ تخلیق کرے گی جہاں ہر رات ایل جی بی ٹی اور جنس مخالف کی طرف راغب دونوں افراد اتحاد و اتفاق سے رقص کرتے ہیں۔ اس خصوصی موقع پر کاسل قوس قزح کے رنگوں کی ایل ای ڈی روشنیوں سے منور ہوگا، جیسا کہ وائٹ ہاؤس ہوا تھا جب ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی حیثیت دی گئی تھی۔ مہمان ولیج پیپل گروپ کے افراد میں سے کسی ایک کے جیسے ملبوسات پہنیں گے، جو ایک موسیقی گروپ ہے جو تقریب کے موضوع تنوع، قبولیت اور محبت سے بہترین مطابقت رکھتا ہے۔

ہولوکاسٹ میں بچ جانے والے سگی بی ولزگ کی اولاد سر آئیون جانتے ہیں کہ دوسروں کے لیے جارحیت اور عداوت کی لوگوں کے لیے کیا قیمت ہوسکتی ہے اور ساتھ ساتھ اس کےطویل المیعاد کیا ہوسکتے ہیں۔ ان کی پیس مین فاؤنڈیشن بھی اسی لیے قائم ہوئی، 2005ء میں، جو تمام امتیازات کے خلاف جنگ ، بالخصوص ایل جی بی ٹی نوجوانوں کی مدد کررہا ہے جو حملوں اور دھمکی آمیز رویے سے متاثر ہوئے ہیں۔ سر آئیون اور ان کی پیس مین فاؤنڈیشن دھمکی آمیز رویے کے خلاف خیراتی اداروں کو 200,000 ڈالرز سے زیادہ کے عطیات دے چکی ہے۔ 2012ء میں سر آئیون اور پیس مین فاؤنڈیشن نے ٹریور پروجیکٹ کے لیے 100,000 ڈالرز عطیہ کیے، جو ایل جی بی ٹی نوجوانوں میں بحرانی صورت میں مداخلت اور خودکشی سے بچانے کے لیے مدد فراہم کرتی ہے۔

اپنے پاپ سنگل کس آل دی بلیز گڈبائے کے نئے اجراء کے موقع پر سر آئیون اور پیس مین فاؤنڈیشن نے دھمکی آمیز رویے اور عدم برداشت کے خلاف کام کرنے والی دس کلیدی غیر منافع بخش انجمنوں کو اضافی 100,000 ڈالرز عطیہ کیے، جس میں شامل ہیں: اٹ گیٹس بیٹر پروجیکٹ؛ دی گے، لیسبیئن اینڈ اسٹریٹ ایجوکیشنل نیٹ ورک (جی ایل ایس ای این)؛ دی بورن دس وے فاؤنڈیشن؛ پیسرز نیشنل بلی اِنگ پریونشن سینٹر؛ پیرنٹس اینڈ فرینڈز آف لیسبیئن اینڈ گیز (پی ایف ایل اے جی)؛ اسٹمپ آؤٹ بلی اِنگ؛ کیمپس پرائیڈ؛ لو اِز لاؤڈر/دی جیڈ فاؤنڈیشن، اینٹی-ڈی فیمیشن لیگ اور دی ٹریور پروجیکٹ۔ کس آل دی بلیز گڈبائے کی وڈیو کی ہدایات ایم ٹی وی اور بی ای ٹی اعزاز یافتہ ہدایت کار ایرک وائٹ نے دیں، اور وڈیو دیکھنے، گانے کی اسٹریمز اور ڈاؤنلوڈز سے ہونے والی خالص آمدنی دھمکی آمیز رویے کے خلاف منصوبوں میں عطیہ کی جائے گی۔

ذرائع ابلاغ مدعو ہیں (این وائی سی سے شٹل بسیں فراہم کی جائیں گی)۔

مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے:

ماریسا ہبرٹ، آر کوری ہے کری ایٹو پبلک ریلیشنز، +1-212-580-0835، marisa@rcourihaycpr.com

تصویر- http://photos.prnewswire.com/prnh/20150303/179367

تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150804/254394

لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150804/254409LOGO

وڈیو – http://youtu.be/jz-7LfMHyZM

Latest from Blog