تربت (پی پی آئی) تربت کے علاقے دشت میں بدھ کو عرب شیخ کے قافلے کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایف سی کے دو جوان شہید اور چار زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق عرب شیخ کے شکار کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں فرنٹیئر کور بلوچستان کے دو اہلکار نائیک زمان اور نائیک عمر ظہور جاں بحق جب کہ ایف سی کے 4 اہلکار نائیک نعیم، سپاہی جاوید، سپاہی امین شامل ہیں۔ اور سپاہی وحید زخمی ہو گئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو تربت اسپتال پہنچایا گیا۔