ایکوا فیئر ایشیا نے گوانگ چو میں مچھلی گھر صنعت کے لیے مستقبل کے رحجانات مرتب کردیے

گوانگ چو، چین، 4 اگست 2015ء/ پی آرنیوزوائر– حالیہ جدت طرازیوں سے حوصلہ پاتے ہوئے مچھلی گھر صنعت چین میں برآمدات اور مقامی مارکیٹ دونوں کے لیے زبردست ترقی کے عہد  کا سامنا کررہی ہے، جس میں ایک جدید، قابل بھروسہ تجارتی پلیٹ فارم کی ضرورت پڑ رہی ہے جو ماہرین کی سنتا اور ہماری صنعت کی بدلتی ہوئی حرکیات کو سمجھتا ہو۔

ایکوا فیئر ایشیا (اے ایف اے) کو صنعتی ماہرین کی جانب سے تخلیق کیا گیا اور یہ گوانگ چو میں ہوئی، مچھلی گھروں یعنی ایکویریئم کی عالمی صنعت کے قلب میں۔ یہ ضروریات کو پورا کرتی اور کاروباروں کو اگلی سطح تک پہنچاتا ہے۔ صرف نمائش کی حیثیت سے نہیں بلکہ ایک جامع کاروباری تحریک دینے والے نظام کی حیثیت سے تیار کیا گیا ایکوا فیئر ایشیا اعلیٰ سطح کی کانفرنسوں، کاروباری مذاکرات، تجارتی ساتھی کی تلاش، کارخانوں کے دوروں اور تعلیمی پروگراموں کو ملاتا ہے۔

مچھلی گھر صنعت کے رہنماؤں، بشمول ہیلیا، من جیانگ ایکویریئم، بویو، ریسن، سن سن، چوانگ سنگ الیکٹرک، جیبو، لینیو ایکویٹکس، زبردست حمایت ظاہر کرچکے ہیں۔ چین میں کسی بھی نمائش سے کئی سال تک دور رہنے کے بعد کئی دیگر ادارے بھی اے ایف اے میں نمائش کریں گے۔ گوانگ ڈونگ ایکویریئم انڈسٹری ایسوسی ایشن کے صدر یانگ چنگ چوان نے حال ہی میں اعلان کیا کہ “مچھلی گھر تجارت کے موجودہ پلیٹ فارمز پرانے نمونوں پر بھروسہ کرتے تھے جو جدت میں ناکام ہوا تھا اوراب صنعت کے لیے موزوں نہیں تھا۔ ہمیں اس جدید تجارتی میلے کے مواقع کا فائدہ اٹھانے دیں  تاکہ مچھلی گھر صنعت کو نئی زندگی بخشی جائے، بہتر مشقوں کو ترویج دی جائے اور ایک تحفظ پذیر اور صحت مندانہ عالمی مچھلی گھر صنعت قائم کی جائے۔”

ایکوا فیئر ایشیا کاروباروں کو ممکن بناتا ہے۔ تجارت کرنے کے اس کے جدید طریقے مچھلی گھر صنعت میں نئی روح پھونکتے ہیں اور تین کلیدی عناصر کو مساوات کا حصہ بناتے ہیں جس کی پیشہ ور افراد کسی بھی تجارتی میلے سے توقع رکھتے ہیں: درست حاضرین، مستقبل کی سوچ رکھنے والا مواد اور خدمت کی اعلیٰ سطح۔ غیر ملکی خریداروں کے لیے یہ چینی مچھلی گھر صنعت کا نیا چہرہ دریافت کرنے، مستقبل کے فراہم کنندگان کو بہتر انداز میں جاننے اور جدید اور قابل مقدور حلوں کے ساتھ کاروبار کرنے کا موقع ہے۔ اہم خریداروں کے منتظمین کے ساتھ رابطے کی حوصلہ افزائی کیجارہی ہے تاکہ وہ پروگراموں (میزبان خریدار، کارخانوں کے دوروں وغیرہ) کے بارے میں جان سکیں۔

وی این یو ایگزی بیشنز ایشیا اور گوانگ ڈونگ ایکویریئم انڈسٹری ایسوسی ایشن کی جانب سے منتقل طور پر کیا گیا ایکوا فیئر ایشیا 8 سے 11 اکتوبر 2015ء تک گوانگ چو پولی ورلڈ ٹریڈ سینٹر ایکسپو (پی ٹی ڈبلیو سی – کینٹن میلہ پاچو کمپلیکس سے متصل) میں ہوگا۔ یہ میلہ ممکنہ طور پر چین اور بیرون ملک سے 300 نمائش کنندگان اور 12000 مچھلی گھر ماہرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائے گا۔

اپنی جگہ محفوظ کروائیں / میلہ ملاحظہ کریں:
www.aquafairasia.com/en

ایکوا فیئر ایشیا 2015ء
تجارتی دن: 8 سے 10 اکتوبر
کارخانہ دورہ: 11 سے 12 اکتوبر

رابطہ:
جناب یانک ویری
yannick.verry@vnuexhibitions.com.cn
6088 6195 21 86+ ایکسٹینشن 632

Latest from Blog