میرپورخاص(پی پی آئی)سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی جانب سے دریائے سندھ سے 6 کینال نکالنے کے خلاف پریس کلب کے سامنے ایک بھوک ہڑتال کیمپ قائم کردیا۔کیمپ میں سیاسی سماجی رہنماؤں کی شرکت۔تفصیلات کے مطابق میرپورخاص پریس کلب کے سامنے سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی جانب سے دریائے سندھ سے 6 کینال نکالنے کے خلاف ایک روزہ بھوک ہڑتالی کیمپ سے آفتاب قریشی، راجہ عبدالحق، اظہار پٹھان اور دیگر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت سندھ کو بنجر کرنا چاھتی ہے، پی پی اور ن لیگ سمیت تمام اتحادیوں نے مل کر سندھ کے لوگوں کو معاشی زرعی طور پر تباہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کو ہم نا منظور کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج پیپلز پارٹی سیاسی طور پر اس تمام معاملہ سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔ کالا باغ ڈیم جس طرح آج تک نہیں بن سکا انشاللہ دریائے سندھ سے نکالی جانے والی 6 کینالوں کے لیے ہماری جہدوجہد بھی جاری رہے گی۔بھوک ہڑتالی کیمپ میں سیاسی سماجی وکلا قوم پرست رہنماؤں کے ساتھ سندھ یونائیٹڈ پارٹی کارکناں بھی موجود تھے۔