ٹھٹہ کے قریب سات سالہ بچی کے ساتھ زیادتی

 ٹھٹہ(پی پی آئی ٹھٹہ شہر سے آٹھ کلومیٹر دور ترک کالونی میں اتوار کو سات سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق سات سالہ بچی شاہدہ کو مبینہ طور پر ملزم یاسین اشیائے خوردونوش لانے کے بہانے زبردستی کالونی کے کوارٹر میں لے گیا جہاں اس سے زیادتی کر کے نامعلوم مقام پر فرار ہو گیا۔متاثرہ لڑکی کی والدہ زاہدہ کی شکایت پر ملزم کے خلاف مکلی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس کے بعد پولیس نے فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ متاثرہ لڑکی کو سول اسپتال لایا گیا، جہاں اس کے ڈی این اے ٹیسٹ کے نمونے حاصل کر کے میڈیکل ٹیسٹ کے لیے جامشورو لیبارٹری بھجوا دیے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

آئی جی پولیس سندھ کا روز پولیس رینج سکھر کا تفصیلی دورہ

Sun Dec 29 , 2024
خیرپور(پی پی آئی)آئی جی پولیس سندھ غلام نبی میمن نے اتوار کی روز پولیس رینج سکھر کا تفصیلی دورہ کیا اور امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت سکھر کے جملہ اضلاع میں جرائم کے خلاف پولیس کارکردگی کا جائزہ لیا اور مذید ضروری ہدایات دیں۔قبل اذیں ڈی آئی جی سکھر اور متعلقہ ضلعی ایس ایس پیز نے آئی جی […]