پاکستان اور یو اے ای تعلقات کو مزید بلندیوں تک لیکر جانا چاہتے ہیں: گورنر پنجاب

لاہور30دسمبر(پی پی آئی) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین تعلقات کو مزید بلندیوں تک لے کر جانا چاہتے ہیں۔ گورنر پنجاب سے متحدہ عرب الامارات کے سفیر حماد عبید الزابی نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کو اقتصادی شعبے میں وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا، سردار سلیم حیدر خان نے پاکستانیوں بالخصوص طلبا کو ویزا ملنے مِیں مشکلات سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان اور یو اے ای کے مابین تعلقات کو مزید بلندیوں تک لے کر جانا چاہتے ہیں، معیشت کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ سردار سلیم حیدر نے کہا کہ یو اے ای کی کمپنیاں پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر سکتی ہیں، پاکستانی یو اے ای کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ یو اے ای کے سفیر حماد عبید الزابی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ قابل تحدید توانائی کے شعبے میں تعاون کے منصوبوں پر کام کرنے کے وسیع امکانات ہیں، ویزا کے حوالے سے مسائل حل کرنے پر کام کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

مریم نواز نے ثابت کیا کارکردگی کیلئے باری لینا ضروری نہیں،وزیراطلاعات پنجاب

Mon Dec 30 , 2024
کراچی30دسمبر(پی پی آئی) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ مریم نواز نے ثابت کیا کارکردگی کیلئے باری لینا ضروری نہیں،مریم نواز کیلئے حکومت چلانا نیا تجربہ تھا،عہدے، وسائل بہت ساری قوتوں کے پاس رہے ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب عوام کیلئے بہترین اقدامات کررہی ہیں،وزیراعلیٰ مریم نواز کو حکومت میں آئے […]