کانٹی نینٹل پارٹنرز گلوبل این سی اے پی ‘اسٹاپ دی کریش’ مہم

– خاص طور پر انتہائی چھوٹی کاروں میں جدید حفاظتی ٹیکنالوجیوں کی معیاری تنصیب کے ذریعے چیسس اینڈ سیفٹی اور ٹائر کے شعبے سڑک پر حفاظت کو بہتر بنانے کے لیے مہم میں شامل

– گلوبل این سی اے پی دنیا بھر میں نو این سی اے پی صارف نئی کار حفاظت جانچ انجمنوں کی لندن، برطانیہ میں قائم ایک بین الاقوامی مشترکہ تنظیم ہے

– معلوماتی مہم ای ایس سی، خودکار ہنگامی بریکنگ اور موٹرسائیکل اے بی ایس، ساتھ ساتھ درست ٹائر دباؤ اور ٹریڈ گہرائی کی اہمیت کو اجاگر کرے گی

– مہم کا باضابطہ آغاز وسط نمبر میں عالمی سیاسی رہنماؤں، ذرائع ابلاغ کے نمائندگان اور فلیٹ مینیجرز کی بڑی تعداد کے لیے ایک تقریب کے ذریعے ہوگا

ہینوور، جرمنی، 19 اگست 2015ء/پی آرنیوزوائر– معروف بین الاقوامی آٹوموٹر فراہم کنندہ اور ٹائر ساز کانٹی نینٹل کے چیسس اینڈ سیفٹی اور ٹائر شعبے عالمی این سی اے پی ‘اسٹاپ دی کریش’ معلوماتی مہم کے لیے شراکت داریاں کررہے ہیں، جو نئی گاڑیوں کی حفاظتی جانچ کے لیے لندن، برطانیہ میں قائم عالمی این سی اے پی صارفین کی انجمنوں کی مشترکہ تنظیم ہے۔

Stop%20the%20Crash کانٹی نینٹل پارٹنرز گلوبل این سی اے پی اسٹاپ دی کریش مہم

http://photos.prnasia.com/prnvar/20150819/0861507561

کانٹی نینٹل اے جی کے ایگزیکٹو بورڈ کے رکن اور چیسس اینڈ سیفٹی شعبے کے صدر فرینک جورڈن کہتے ہیں کہ “ہم کئی سالوں سے اپنی طویل المیعاد حکمت عملی ‘وژن زیرو’ کی پیروی کررہے ہیں۔ جدت طرازیوں اور اپنے اجزائے ترکیبی اور نظاموں کو مسلسل عمدہ اور بہتر بنانے  کے ساتھ ہم سڑک پر حفاظت کو بہتر بنانے کے عمل کو تحریک دینے میں رہنما کردار ادا کررہے ہیں۔ سالانہ 1.2 ملین افراد کا سڑک پر مارا جانا اب بھی حیران کن حد تک زیادہ ہے۔ ہمیں اس تعداد کو کم کرنے کے لیے لازماً ایک مشترکہ کوشش کرنا ہوگی۔”

‘اسٹاپ دی کریش’ مہم کے ذریعے گلوبل این سی اے پی اور اس کے شراکت دار، مع کانٹی نینٹل، حفاظتی ٹیکنالوجی کے فوائد کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے ڈرائیونگ کے مظاہرے کریں گے۔ علاقائی توجہ انتہائی گنجان آباد ترقی پذیر ممالک پر ہوگی، جہاں ان شعبوں میں بڑی تعداد میں گاڑیوں کی فروخت ہوئی ہیں۔ گاڑیوں کی ٹیکنالوجی کی صورت میں توجہ ای ایس سی، اے ای بی ایس اور موٹر سائیکل اے ایس بی پر ہوگی، جبکہ ٹائر کے شعبے میں مناسب ٹائر دباؤ اور ٹریڈ گہرائی کی اہمیت کو نمایاں کیا جائے گا۔

کانٹی نینٹل اے جی کے ایگزیکٹو بورڈ کے رکن اور ٹائر شعبے کے صدر نکولائی سیٹزر کہتے ہیں کہ “گاڑی اور سڑک کے درمیان ٹائر واحد نقطہ اتصال ہیں۔ نازک صورتحال میں یہ ٹائر ہی ہوتا ہے جو طے کرتا ہے کہ آیا گاڑی وقت پر رک سکتی ہے– یا یہ درست سمت میں گامزن رہتی ہے۔ اس لیے ہمیں، دنیا بھر میں، ممکنہ حد تک زیادہ سے زیادہ ڈرائیوروں کواعلیٰ ٹیکنالوجی کے ٹائروں کے حفاظتی فوائد کے بارے میں بتانا چاہیے جن میں مناسب حد تک ہوا بھری ہوئی ہو اور وہ موزوں ٹریڈ گہرائی رکھتے ہوں۔ ہم ٹیکنالوجی میلان رکھنے والے کانٹی نینٹل پریمیم ٹائر برانڈ کو ‘وژن زیرو’ کے کہیں زیادہ قریب پہنچائیں گے، ایسی حد جس میں کانٹی نینٹل بحیثیت ادارہ حفاتی ٹیکنالوجیوں کے وسیع پورٹ فولیو سے تحریک پاکر فوائد حاصل کرنے کے لیے کھڑا ہوتا ہے۔”

کانٹی نینٹل چین، بھارت، ملائیشیا اور میکسیکو جیسے ممالک میں جدید حفاظتی نظام اور ٹائروں سے متعلق موضوعات کے فوائد کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لیے سال میں دو مرتبہ ‘اسٹاپ دی کریش’ مظاہروں پر مشتمل تقاریب کی توقع رکھتا ہے۔

کانٹی نینٹل کے بارے میں مزید تفصیلات کے لیے: www.continental-corporation.com

تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20150819/0861507561

Latest from Blog