ایشیائی ماہرینِ تعلیم بین الاقوامی اجلاس میں ترکِ تعلیم کا جائزہ لیں گے

واشنگٹن، 27 اگست 2015ء/ پی آرنیوزوائر– امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقیات (www.usaid.gov) اور کری ایٹو ایسوسی ایٹس انٹرنیشنل (www.CreativeAssociatesInternational.com) نے اعلان کیا ہے کہ بنگلہ دیش، کمبوڈیا، بھارت، تاجکستان اور مشرقی تیمور کے تعلیمی عہدیداران ترکِ تعلیم اور بچوں کو کمرۂ جماعت میں برقرار رکھنے کی حکمت عملی کے محرکین کی جستجو کے لیے دو روزہ اجلاس میں تقریباً 200 ماہرین اور حکومتی نمائںدگان کے ساتھ شریک ہوں گے۔

تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150826/261354

“امتناعِ ترکِ تعلیم اجلاس: وجوہات کو سمجھنا، حل پیش کرنا” 9 سے 10 ستمبر تک واشنگٹن (ڈی سی) ہلٹن میں منعقد ہوگا۔ تعلیمی  ماہرین – اور ساتھ ساتھ ذرائع ابلاغ –رجسٹریشن کھلی ہے اور اس کی کوئی لاگت نہیں۔ جگہ پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر دی جائے گی۔

http://events.r20.constantcontact.com/register/event?oeidk=a07ebay5j921c3cba1f&llr=7s7s76mab

9 اور 10 ستمبر اجلاس، جو ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک میں ترکِ تعلیم کے عوامل کا جائزہ لے گا، مندرجہ ذیل طے شدہ نشستیں رکھتا ہے:

  • ترکِ تعلیم سے نمٹنے کے لیے حکمت عملیوں کا جائزہ
  • قبل از وقت انتباہ کے نظام: عمل کے لیے ایک بنیاد
  • امتنازعِ جرائم و ترکِ تعلیم کی حکمت عملیاں
  • جنگ زدہ علاقوں امتنازعِ ترکِ تعلیم ، لڑکیوں اور نوعمر افراد افراد کے روزگار کے لیے
  • کیا یہ کارآمد رہا؟ ترکِ تعلیم میں مداخلت کے اثرات پر امتنازعِ ترکِ تعلیم پائلٹ تحقیق کے نتائج

دو روزہ نشست کے اختتام پر ” ترکِ تعلیم سے نمٹنا: وزارت ہائے تعلیم خیالات” کے عنوان سے انٹرویو انداز کی ایک نشست ہوگی۔

4 ملکی امتنازعِ ترکِ تعلیم پائلٹ پروگرام کے نتائج

یو ایس ایڈ کی مدد کے ساتھ کری ایٹو نے ایک پنج سالہ، پنج ملکی عملی تحقیقی منصوبے پر کام کے لیے شراکت داروں کی جماعت کی قیادت کری، اس منصوبے کو ” امتنازعِ ترکِ تعلیم پائلٹ پروگرام” کا نام دیا گیا جس نے ترکِ تعلیم کے محرکات کا کھوج لگایا اور حکومتی وزارتوں، تعلیمی ماہرین، مقامی برادریوں، والدین اور طلباء کو تحفظ پذیر حلوں میں شامل کیا۔ اس منصوبے میں سب سے بڑے ملک کمبوڈیا، بھارت، تاجکستان اور مشرقی تیمور  ہیں۔

اس پائلٹ منصوبے کے نتائج کوممالک کی ٹیمیں اور وزارت ہائے تعلیم کانفرنس کے دوران پیش کرے گی،مع دیگرحکمت عملیوں اور تحقیق کے۔ پائلٹ منصوبے کو کیئر انٹرنیشنل، کمپوچین ایکشن فار پرائمری ایجوکیشن، کوئسٹ الائنس اور کری ایٹو کی جانب سے مکمل کیا گیا۔

پائلٹ منصوبے میں شامل چار ممالک کے نمائندگان کے علاوہ مصر، نائیجیریا، تنزانیہ، بنگلہ دیش اوردیگر ممالک کے وفود بھی شرکت کریں گے۔

کری ایٹو کے سی ای او چیریٹو کرووینٹ کہتے ہیں کہ ” ترکِ تعلیم کے امتناع کا کوئی واحد اور سادہ حل نہیں ہے۔ ترکِ تعلیم سے نمٹنے کے لیے مختلف طریقے استعمال کیے جاچکے ہیں، جو مختلف سطح پر کامیاب ہوئے ہیں۔ یہ ایک موقع ہے ان کوششوں پر نظرثانی کرنے اور ان پر گفتگو کرنے کا اور بچوں کی تعلیم کی کامیابی سے تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے ممالک کی منصوبہ بندی پر بات کرنے کا۔”

یو ایس ایڈ اور کری ایٹو ایسوسی ایٹس انٹرنیشنل کے بارے میں
امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقیات  معروف امریکی حکومتی ادارہ ہے جو دنیا بھر میں پھیلی انتہائی غربت کے خاتمے اور لچک  رکھنے والے جمہوری معاشروں کو اپنی صلاحیتوں کے ادراک کا موقع دینے کے لیے کام کرتا ہے۔ (www.usaid.gov)

کری ایٹو ایسوسی ایٹس انٹرنیشنل تعلیم، اقتصادی ترقی، حکومت اور جنگ کی امن میں تبدیلی کے لیے اپنے مہارت اور تجربے پیش کرنے کے لیے کام کرتا ہے۔ (www.CreativeAssociatesInternational.com)

Latest from Blog