جے اے سولر آسٹریلیا کے موری سولر فارم کو 70 میگاواٹ کے ماڈیولز فراہم کرے گا

شنگھائی، 31 اگست 2015ء/ پی آرنیوزوائر– اعلیٰ کارکردگی کی شمسی مصنوعات بنانے والے دنیا کے بڑے اداروں میں سے ایک جے اے سولر ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ (نیس ڈیک: JASO) نے آج اعلان کیا ہے کہ آسٹریلیا کا 70 میگاواٹ کا موری سولر فارم (ایم ایس ایف) جون سے جے اے سولر کے فراہم کردہ شمسی ماڈیولز کی تنصیب شروع کرچکا ہے۔ ایم ایس ایف کے خصوصی فراہم کنندہ کی حیثیت سے جے اے سولر 70 میگاواٹ ماڈیولز کی تمام طلب کو پورا کرنے کے لیے جے اے پی 6-315 اور جے اے پی6-310 ماڈیولز فراہم کرتا رے گا۔ رواں سال کے اوائل میں ایم ایس ایف کو آئی جے گلوبل کی حیثیت سے 2014ء میں ایشیا بحر الکاہل خطے میں بہترین شمسی سودے کی حیثیت سے تسلیم کیا گیا تھا۔ اعزاز توانائی اور بنیادی ڈھانچے کی سرمایہ کاری میں امتیاز، کامیابی اور جدت طرازی کو تسلیم کرتا ہے۔

JA%20Solar%20Holding جے اے سولر آسٹریلیا کے موری سولر فارم کو 70 میگاواٹ کے ماڈیولز فراہم کرے گا

http://photos.prnasia.com/prnvar/20150522/0861504483LOGO

ایم ایس ایف شماسی نیو ساؤتھ ویلز میں موری سے 10 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے۔ منصوبہ فوٹوواٹیو ری نیوایبلز وینچرز (“ایف آر وی” کی ملکیت ہے۔ منصوبے کی سرمایہ کاری کل 164 ملین ڈالر ہے، جس میں آسٹریلیا ری نیوایبل انرجی ایجنسی کی 102 ملین ڈالر کی گرانٹ اور کلین انرجی فنانس کارپوریشن کی جانب سے 47 ملین ڈالر کی قرضہ جاتی سرمایہ کاری بھی شامل ہے، جو اگست 2014ء میں محفوظ کی گئی، اور تعمیر کا آغاز نومبر 2014ء میں ہوا۔

ایف آر وی کے آسٹریلیا کنٹری مینیجر اینڈریا فونٹانا نے کہا کہ، “موری شمسی فارم اس وقت آسٹریلیا میں زیر تعمیر سب سے بڑا شمسی فارم ہے۔ ایک مرتبہ مکمل ہونے کے بعد ایم ایس ایف نیو ساؤتھ ویلز کے تقریباً 15,000 گھروں کے لیے کافی بجلی پیدا کرے گا اور ہر سال لگ بھگ 95,000 ٹن کاربن آلودگی کی تخفیف کرے گا۔ مزید برآں، یہ اپنی تعمیر کے دوران 100 سے زیادہ ملازمتیں بھی تخلیق کرے گا۔

صدر اور سی او او جے اے سولر سی جیان نے کہا کہ “آسٹریلیا کی مارکیٹ میں طلب تاریخی طور پر گھریلو استعمال کے لیے چھت پر شمسی پینل لگانے کے گرد رہی ہے۔ آسٹریلیا میں پی وی ماڈیولز کے بڑے فراہم کنندہ کی حیثیت سے جے اے سولر اس مارکیٹ میں چھتوں پر نصب کرنے کے لیے انتہائی موثر مونو-کرسٹلائن اور پولی-کرسٹلائن سلیکون ماڈیولز فراہم کرنے پر توجہ رکھے ہوئے ہے۔ ہم اب نہ صرف آسٹریلیا میں موری شمسی فارم جیسے بڑے پیمانے کے منصوبوں کو دیکھ کر بلکہ منصوبے میں اہم شراکت داری کی حیثیت سے بھی شمولیت پر بہت خوش ہیں۔ ہمارا ماننا ہے کہ ایم ایس ایف کا اجراء مستقبل میں آسٹریلیا میں بڑے پیمانے کے مزید شمسی منصوبوں میں تعاون کے ممکنہ مواقع کے لیے بنیاد کا کام کرے گا۔”

لوگو – http://photos.prnasia.com/prnh/20150522/0861504483LOGO

Latest from Blog