اے پی آر انرجی میانمار منصوبے کے لیے پاور میگزین کی جانب سے سرفہرست پلانٹس کا اعزاز

جیکسن ول، فلوریڈا، یکم ستمبر 2015ء/ پی آرنیوزوائر– فاسٹ-ٹریک توانائی حل فراہم کرنے والا معروف عالمی ادارہ اے پی آر انرجی پی ایل سی (ایل ایس ای: APR) یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کرتا ہے کہ میانمار میں اس کے 102 میگاواٹ کے منصوبے کو پاور میگزین کی جانب سے گیس سے چلنے والے زمرے میں سرفہرست پلانٹس ایوارڈ 2015ء کا حامل قرار دیا گیا ہے۔

Award winning اے پی آر انرجی میانمار منصوبے کے لیے پاور میگزین کی جانب سے سرفہرست پلانٹس کا اعزاز

تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150901/262631

اے پی آر انرجی کا 102 میگاواٹ کیاؤکسی پاور پلانٹ ملک کے دوسرے سب سے بڑے شہر منڈالے کے جنوب میں واقع ہے جہاں 42 ملین افراد بجلی تک رسائی کے بغیر رہتے ہیں۔ یہ جامع پلانٹ صرف 90 دنوں میں نصب کیا گیا تھا اور ملک میں سب سے بڑے تھرمل پلانٹس میں سے ایک ہے، جو چھ ملین سے زیادہ افراد کے لیے کافی بجلی پیدا کررہا ہے۔ میانمار کے مقامی گیس ذخائر سے ایندھن پانے والا یہ پلانٹ جدید ترین کیٹ (ر) کم اخراج کے حامل موبائل گیس پاور ماڈیولز رکھتا ہے اور میانمار میں صاف ترین بجلی پیداوار حلوں میں سے ایک پیش کرتا ہے۔

اے پی آر انرجی کے ایشیا بحر الکاہل خطے کے مینیجنگ ڈائریکٹر کلائیو ٹرٹن نے کہا کہ “ہم پاور میگزین کی جانب سے سرفہرست پلانٹس ایوارڈ جیتنے کے لیے نامزد ہونے پر بہت فخر محسوس کرتے ہیں۔ میانمار زبردست صلاحیتوں کی حامل ایک تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشت ہے۔ کیاؤکسی میں ہمارا پلانٹ ملک کو قابل بھروسہ بجلی تک رسائی فراہم کرتا ہے، جو ایک اہم توانائی خلا کو پورا کرنے میں مدد دے رہا ہے جہاں تین چوتھائی آبادی قابل بھروسہ بجلی تک رسائی نہیں رکھتی۔”

ٹرٹن نے مزید کہا “پلانٹ کی کامیابی ہمارے ملازمین اور ٹھیکیداروں کی زبردست کوششوں کی عکاسی کرتی ہے – جن میں سے بیشتر مقامی رہائشی ہیں – جنہوں نے معاہدے پر دستخط کے بعد صرف 90 دن میں اسے نصب کیا اور چلایا، اور حکومت میانمار کی زبردست وابستگی اور تعاون کو بھی ظاہر کرتی ہے۔ یہ فاسٹ-ٹریک توانائی حلوں کے فوری فوائد بھی ظاہر کرتی ہے جیسا کہ ہمارا جو ترقی پذیر اقوام کو اپنی معیشت کو آگے بڑھانے اور اپنے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مدد دے سکتا ہے۔”

پلانٹ کے لیے ٹھیکہ، جس پر فروری 2014ء میں دستخط ہوئے تھے، پابندیوں کے خاتمے کے بعد کسی امریکی ادارے اور حکومت میانمار کے درمیان بجلی کی پیداوار کے لیے پہلا معاہدہ تھا۔ اے پی آر انرجی کو ایک مشکل دورانیہ کے اندر پیش کرنے اور بجلی کی پیداواری ٹیکنالوجی میں موثریت کی صلاحیتوں کی وجہ سے ٹھیکے سے نوازا گیا تھا۔ اپریل 2014ء میں 82 میگاواٹ کی ابتدائی شروعات کے بعد اے پی آر انرجی نے 2015ء کی پہلی سہ ماہی میں اضافی 20 میگاواٹ کی تنصیب شروع کی تاکہ بہار میں سالانہ خشک موسم کے دوران ہائیڈروپاور کی کمی کو متوازن کرنے میں مدد ملے۔ منصوبے کے بارے میں ایک مختصر وڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اے پی آر انرجی کے بارے میں
اے پی آر انرجی دنیا کا معروف ترین فاسٹ-ٹریک موبائل ٹربائن پاور فراہم کرنے والا ادارہ ہے۔ ہمارے تیز، لچک دار اور مکمل خدمات کے حامل بجلی حل صارفین کو قابل بھروسہ بجلی تک فوری رسائی دیتے ہیں جب بھی اور جہاں بھی انہیں ضروری ہے، اور جب تک بھی۔ جدید، ایندھن موثر ٹیکنالوجی کو صنعت کے معروف تجربے کے ساتھ ملا کر ہمارے جامع اور آگے بڑھائے جانے کے قابل پلانٹس دنیا بھر میں شہروں، ملکوں اور صنعتوں کو چلانے میں مدد دے رہے ہیں، ترقی یافتہ اور ترقی پذیر دونوں مارکیٹوں میں۔ مزید معلومات کے لیے www.aprenergy.com پر ادارے کی ویب سائٹ ملاحظہ کیجیے۔

Latest from Blog