خواتین شوہر یا والدین کی اجازت کے بغیر حج پر نہیں جا سکتیں: وزارت مذہبی امور

اسلام آباد8جنوری(پی پی آئی) وزارت مذہبی امور نے ایک بار پھر  یاد دلایاہے کہ خواتین اپنے شوہر یا والدین کی اجازت کے بغیر حج کرنے کیلئے نہیں جا سکتیں۔ وزارت  کا بتانا ہے کہ 2025 کی حج پالیسی دستاویز کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کی مقرر ہ شرائط کے تحت خواتین اکیلے حج کیلئے سعودی عرب کا سفر کر سکتی ہیں بشرطیکہ اس کے والدین  اور شادی شدہ ہونے کی صورت میں شوہر نے اجازت دی ہو۔ کونسل کی  شرط کے مطابق خاتون قابل بھروسہ خواتین حجاج کے گروپ کے ساتھ سفر کر سکتی ہے جبکہ اس کی عزت کو کوئی خطرہ نہیں نہ ہو۔ خیال رہے کہ ماضی میں پاکستانی خواتین حج کیلئے اکیلے سعودی عرب نہیں جا سکتی تھیں لیکن 2021 میں سعودی حکومت نے حج اور عمرہ کیلئے خواتین کے اکیلے سفر کرنے پر عائد پابندی ہٹا دی تھی اور اقدام کو سعودی سیاسی قیادت کی جانب سے ملک میں خواتین کے حقوق کی صورتحال کو بہتر بنانے کی مہم کا حصہ قرار دیا تھا۔ دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ 12 سال سے کم عمر بچے حج پر نہیں جا سکتے جبکہ سعودی عرب کی جانب سے منظور شدہ ویکسین حجاج کیلئے لازمی قرار دی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کراچی میں آج سے سردی کم،اتوار سے اضافہ کی پیشگوئی

Wed Jan 8 , 2025
کراچی 8جنوری(پی پی آئی) محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اس وقت موسم سرد اور خشک ہے اور موجودہ درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 37 فیصد ہے، شمالی سمت سے ہلکی رفتار سے […]