حیدر آباد: فرائض پر غفلت اور جرائم پیشہ افراد سے تعلق پر 27پولیس اہلکار بر خاست

حیدر آباد: ایس ایس پی حید ر آ باد نے27پولیس اہلکاروں کو فرائض میں غفلت اورجرائم پیشہ افراد کے ساتھ رابطوںپر برطرف کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز ایس ایس پی حیدر آباد فداحسین مستوئی نے27پولیس اہلکا روںکو نوکریوں سے برطرف کردیا جن میںایک ہیڈ کانسٹیبل اور چھبیس پولیس جوان شامل ہیں ، ان اہلکاروں کو فرائض میں غفلت اور جرائم پیشہ افراد کے ساتھ رابطوں کے انکشاف کے بعد نوکریوں سے برخاست کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل پولیس کانسٹیبل محمد پریل نے پولیس لائن کے گیٹ کے سامنے بھتہ نہ دینے پر فروٹ فروش کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا، محمد پریل پر فروٹ فروش کے قتل کا مقدمہ کینٹ تھانے میں درج ہے جبکہ ملزم جیل میں ہے ۔

Next Post

سیہون شریف : شہریوں کا غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Sat Sep 28 , 2013
سیہون شریف: سیہون میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر شہریوں کی جانب سے حیسکو اور واپڈا کے خلاف احتجاجی ریلی اوردھر نا دیا گیا ۔ ایک ہفتے سے جاری غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف سیہون کے شہریوں نے شہری ایکشن کمیٹی کے چیئر مین ایڈو کیٹ بشیر احمد اوٹھو اور غلام بشیر ملاح کی سر براہی میں چھاز چوک […]