چین سے باہر جانے والے سیاحوں کی تعداد پہلی بار 100 ملین سے تجاوز کرگئی

شنگھائی، چین، یکم ستمبر 2015ء/ سن ہوا-ایشیانیٹ — چائنا ٹوراِزم اکیڈمی نے حال ہی میں 2015ء سالانہ ترقیاتی رپورٹ برائے چینی سیاح جاری کی ہے، جو بتاتی ہے کہ تاریخ میں پہلی بار بیرون ملک جانے والے سیاحوں کی تعداد 100 ملین سے زیادہ ہوگئی ہے۔ یہ اندازہ ہے کہ 2015ء کے دوران یہ رحجان مزید بڑھتا رہے گا۔ رپورٹ یہ بھی بتاتی ہے کہ یونین پے بیرون ملک جانے والے چینی سیاحوں کے لیے ترجیحی ادائیگی برانڈ بن چکا ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق چین سے جانے والے سیاح 2014ء میں کل 107 ملین تھے، جو سال بہ سال میں 19.5 فیصد  اضافہ ہے۔ توقع ہے کہ سال 2015ء میں 16 فیصد یا اس سے زیادہ کا سال بہ سال اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔

رپورٹ بتاتی ہے کہ یونین پے چین سے باہر جانے والے سیاحوں کے لیے ترجیحی ادائیگی سروس بن چکا ہے، جو 150 سے زیادہ ممالک اور خطوں میں پھیلے 26 ملین تاجروں اور 1.9 ملین اے ٹی ایمز کے جال کے ذریعے اپنی خدمات پیش کررہا ہے۔ دريں اثناء، غیر ملکی تاجروں کی ایک بڑھتی ہوئی تعداد، بالخصوص چینی، صارفین کی توجہ مبذول کروانے کے اہم طریقے کے طور پر یونین پے کارڈز کی مقبولیت کو تسلیم کرتی ہے۔ اس لیے یونین پے قبولیت سمندر پار سفری تجربے کے ساتھ چینی سیاحوں کی تسلی کی سطح جانچنے کے لیے اہم معیار بن چکی ہے۔

تحقیق کے نتائج نے ظاہر کیا کہ غیر ملکی سیاحت کے کل اخراجات 2014ء میں 164.8 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچ گئے ہیں۔ رپورٹ بتاتی ہے کہ ادائیگی نیٹ ورکس جیسا کہ یونین پے کی ترقی نے بیرون ملک سفر کے ہر مرحلے میں ادائیگی کو آسان بنایا ہے، جو غیر ملکی سیاحت میں تحریک کو بڑھاتی ہے۔

24 سرفہرست مقامات پر چینی بیرون ملک سیاح کے اطمینان کی سطح پر ہونے والے ایک سروے میں صارفی اطمینان کے لحاظ سے نیوزی لینڈ، سنگاپور، امریکہ، کینیڈا اور آسٹریلیا سب سے اونچے درجے پر رہے، جو چینی سیاحوں کے لیے دستی کتب، چینی ریستوراں، چینی زبان میں ٹیلی وژن پروگرامات کے ساتھ ساتھ یونین پے قبولیت کی بڑھتی  ہوئی طلب کو پورا کرنے کو مدنظر رکھتے ہیں۔

رپورٹ یہ بھی ظاہر کرتی ہے کہ بیرون ملک مقامات پر یونین پے کارڈز کے ذریعے ادائیگی چینی سیاحوں میں بہت مقبول ہے اور ان کے لیے بہت آسان بن چکی ہے۔ اس وقت دستخط کی بنیاد پر کارڈز قبول کرنے والے کوریا میں تقریباً تمام تاجر یونین پے کریڈٹ کارڈز قبول کرتے ہیں، جبکہ 1.37 ملین مزید تاجر پن بیسڈ یونین پے کارڈز قبول کررہے ہیں۔ سنگاپور میں یونین پے کارڈز تمام اے ٹی ایمز اور 70 فیصد سے زیادہ تاجروں، امریکہ میں 90 فیصد اے ٹی ایمز اور 80 فیصد تاجروں اور آسٹریلیا میں 80 فیصد سے زیادہ اے ٹی ایمز اور تقریباً 50 فیصد تاجروں کے پاس قبول کیے جاتے ہیں، جو ان سیاحوں کی جانب سے دیکھے گئے بیشتر مقامات کا احاطہ کررہے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے: http://www.unionpayintl.com/

ذریعہ: یونین پے انٹرنیشنل

Latest from Blog