پاک بحریہ کے ریئر ایڈمرل محمد سلیم کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

اسلام آباد09جنوری (پی پی آئی)ریئر ایڈمرل محمد سلیم کو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔وائس ایڈمرل محمد سلیم نے 1991 میں پاکستان نیوی کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ فلیگ افسر پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد، سے گریجویٹ ہیں۔ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (نیوی)کے مطابق انہوں نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے پبلک پالیسی میں ایم فل اور برطانیہ سے انٹرنیشنل الیکٹرانک وارفیئر مینیجر کا کورس بھی کیا ہوا ہے۔ وائس ایڈمرل محمد سلیم اپنے شاندار کیریئر کے دوران مختلف کمانڈ اور اسٹاف عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ ان کی اہم کمانڈ تقرریوں میں کمانڈنگ افسر پی این سب میرینز حمزہ اور حرمت، کمانڈر نویں آگزیلری اور مائن ہنٹنگ اسکواڈرن، کمانڈنٹ پی این ایس بہادر اور کمانڈر کراچی شامل ہیں۔ ان کی اہم اسٹاف تقرریوں میں  کمانڈر سب میرینز کے سینئر اسٹاف افسر (آپریشنز)، نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ڈائریکٹر نیول آپریشنل پلانز اور ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (پرسنیل) شامل ہیں۔ انہوں نے ڈائریکٹر جنرل نیشنل انٹیلی جنس اکیڈمی، اسلام آباد کے طور پر بھی فرائض سرانجام دیئے۔ وائس ایڈمرل محمد سلیم نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد میں ڈائریکٹنگ اسٹاف اور بھارت میں پاکستان کے نیول اتاشی کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ اس وقت وائس ایڈمرل محمد سلیم ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (ٹریننگ اینڈ پرسنیل) نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلال امتیاز (ملٹری) سے نوازا جا چکا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بلدیہ عظمیٰ کے قبرستانوں میں بائی لاز اور تدفین کے لئے مقررہ نرخوں پر عملدرآمد شروع

Thu Jan 9 , 2025
 کراچی 09جنوری (پی پی آئی)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام قبرستانوں میں کے ایم سی کے بائی لاز اور تدفین کے لئے مقررہ نرخ پر عملدرآمد کا آغاز کردیا ہے، کے ایم سی کے رجسٹرڈ قبرستانوں میں تدفین کے لیے 14300 روپے کا نرخ مقرر کیا گیا ہے اور تمام قبرستانوں […]