اسمائل نے افریقہ میں اپنے 4جی ایل ٹی ای نیٹ ورک توسیع کو تیز کرنے کے لیے 365 ملین امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری مکمل کرلی

پورٹ لوئس، موریشس، 8 ستمبر 2015ء/ پی آرنیوزوائر– نائیجیریا، تنزانیا اور یوگینڈا میں 800میگاہرٹز بینڈ پر موبائل براڈبینڈ 4جی ایل ٹی ای براڈبینڈ نیٹ ورکس کے مالک اور چلانے والے اسمائل ٹیلی کامز ہولڈنگز لمیٹڈ [http://www.smilecoms.com] (“اسمائل”) نے اعلان کیا ہے کہ اس نے قرضہ اور ایکوئٹی سرمایہ کاری (“فنڈنگ”) میں 365 ملین ڈالرز حاصل کرلیے ہیں۔ فنڈنگ اسمائل کے موجودہ 4جی ایل ٹی ای موبائل براڈبینڈ نیٹ ورکس اور سروسز کو پھیلانے کے لیے استعمال کی جائے گی، اس طرح کہ 2015ء کے اختتام تک اسمائل شفاف آواز اور ان میں سے ہر ملک کے سب سے بڑے 3جی نیٹ ورک کے مقابلے میں قومی سطح پر کوریج دے۔ اسمائل 2016ء کے عوام میں عوامی جمہوریہ کانگو (“ڈی آر سی”) میں براڈبینڈ نیٹ ورک کی شروعات بھی کرے گا۔

Irene Charnley, Chief Executive Officer of Smile.

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20150907/264172)

فنڈنگ 50 ملین امریکی ڈالرز کی ایکوئٹی پر مشتمل ہے جو حکومتی ایمپلائز پنشن فنڈ (“پی آئی سی”) کی جانب سے پبلک انوسٹمنٹ کارپوریشن نے حاصل کی، اور افریقی ایکسپورٹ-امپورٹ بینک کی جانب سے مع ڈیولپمنٹ بینک آف سدرن افریقہ، ڈائمنڈ بینک پی ایل سی، ایکو بینک نائیجیریا، پی آئی سی، انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن آف ساؤتھ افریقہ لمیٹڈ اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی شرکت کے ساتھ کثیر علاقہ جاتی قرضے کی سہولت سے 315 ملین کے کثیر حصے۔ اسمائل کے حصص یافتگان اب سعودی عرب میں قائم النھلہ گرو، جو اہم حصص یافتہ ہے؛ پین افریقن انوسٹمنٹ ادارے جس میں نائیجیریا کے سرمایہ کار بشمول اوبی جیکسن گروپ شامل ہیں رینون انوسٹمنٹ ہولڈنگز، جو بڑا حصص یافتہ ہے؛ اسمائل کی سینئر انتظاریہ اور جنوبی افریقہ کے سماجی منتظمین کی نمائندگی کرنے والا ویرینے؛ سعودی عرب میں قائم ایک سرمایہ کاری ادارہ ٹیلی کام انوسٹمنٹس؛ ایک متحرک متبادل انتظامی ادارہ جو افریقہ کی وسطی مارکیٹ میں سرمایہ کاری میں مہارت رکھتا ہے کیپٹل ورکس؛ پی آئی سی اور اسمائل کے ملازمین پر مشتمل ہیں۔

شرائط کے تحت فنڈنگ قومی نیٹ ورک اجراء کو تیز کرنے کرنے کے لیے استعمال ہوگی، بشمول الکاٹیل لیوسنٹ اورایرکسن کی جانب سے فراہم کردہ آلات اور سروسز، ایک مکمل ایم پی ایل ایس (ملٹی پروٹوکول لیبل سوئچنگ نیٹ ورک)، ایک لندن پوائنٹ آف پریزنس اور توسیع شدہ بین الاقومی بیک ہالسروسسز، اور چلانے کے اخراجات اور عامل سرمائے کو دینے کے لیے اخراجات۔

اسمائل کا مقصد اپنی ہر مارکیٹ میں تیز رفتار ڈيٹا اور صاف آواز فراہم کرنے کے لیے پسندیدہ براڈبینڈ فراہم کنندہ بننا ہے اور اپنے چار ممالک میں 300 ملین ممکنہ صارفین کو تیز، قابل بھروسہ اور اعلیٰ معیار کا ایسا پلیٹ فارم دینا ہے تاکہ ترقی اور دولت کی رفتار کو تیز کیا جاسکے۔ براڈبینڈ اور ملازمتوں کی تخلیق کے درمیان ایک موثر ربط پایا جاتا ہے؛ بروکنگ انسٹیٹیوشن کہتی ہیں کہ “براڈبینڈ نفوذ میں ہر ایک فیصد اضافے کے ساتھ ملازمت میں سالانہ 0.2 سے 0.3 فیصد اضافہ ہوتا ہے۔” مزید برآں، عالمی بینک کی براڈبینڈ اسٹریٹجیز ہینڈ بک کے مطابق “ترقی پذیر ممالک میں انٹرنیٹ کے نفوذ میں 10 فیصد اضافہ فی کس جی ڈی پی میں 1.4 فیصد اضافے سے منسلک ہے۔”

فنڈنگ افریقہ میں کسی بھی ٹیلی کمیونی کیشن آپریٹر کے لیے اکٹھا کیا گیا سب سے بڑا سرمایہ ہے اور 2007ء میں اپنے قیام سے لے کر اب تک اسمائل کے لیے وعدہ کی گئی کل فنڈنگ کو تقریباً 600 ملین امریکی ڈالرز تک لاتی ہے۔

دیریسامی انٹرنیشنل کنسلٹنسی لمیٹڈ اسمائل کے لیے مالیاتی مشیر کے طور پر کام کرے گی۔

اسمائل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایرین چارنلی نے کہا کہ “اب جب ہم بے مثال انتہائی تیز انٹرنیٹ رسائی اور شفاف آواز کی سروسز کی قومی کوریج پیش کرنے کے لیے مالی لحاظ سے مکمل طور پر تیار ہیں، ہماری ترجیح اب تک دستیاب نیروبینڈ ٹیکنالوجی کے مقابلے میں تیز رفتار موبائل براڈبینڈ کی طاقت کے ذریعے صارفین کے تجربے کو بہتر کرنا اور انہیں فائدہ پہنچانے کو یقینی بنانا ہے، جس میں ڈیٹا استعمال کے لحاظ سے بہترین تجربہ کو موثر انداز میں سنبھالنا بھی شامل ہے۔

اسمائل کے ڈپٹی چیئرمین شیخ محمد شربتلی نے کہا کہ “میں نے حال ہی میں نائیجیریا میں اسمائل نیٹ ورک کے استعمال کا لطف اٹھایا، اور اس کا معیار برطانیہ اور سعودی عرب کے تجربے سے بھی بہتر تھا۔ 800 میگاہرٹز اسپیکٹرم کے کمرشل سطح پر استعمال کی کئی زیادہ آمدنی رکھنے والے دیگر ممالک کے مقابلے میں بھی قبل از وقت اجازت سے نائیجیریا، تنزانیا، یوگینڈا اور ڈی آر سی کی حکومتوں میں سب نے براڈبینڈ انقلاب اور ترقی و جی ڈی پی نمو میں اضافے کے لیے صف اول کی وابستگی کا اظہار کیا، اور ہم ان کی تعریف کرتے ہیں۔”

اسمائل ٹیلی کامز ہولڈنگز لمیٹڈ کے بارے میں

2007ء میں قائم اور موریشس میں بحیثیت ادارہ تشکیل پانے والا اسمائل ایک پین-افریقی ٹیلی کمیونی کیشنز گروپ ہے جو نائیجیریا (اسمائل کمیونی کیشنز نائیجیریا)، تنزانیا (اسمائل کمیونی کیشنز تنزانیا)، یوگینڈا (اسمائل کمیونی کیشنز یوگینڈا) اور عوامی جمہوریہ کانگو (اسمائل کمیونی کیشنز ڈی آر سی) میں آپریشنز اور جنوبی افریقہ میں ایک ایسوسی ایٹ کمپنی رکھتا ہے۔

اسمائل تبدیلی کے لیے بہترین اور جدید ترین ٹیکنالوجیز کے استعمال کا واحد نظریہ رکھتا ہے تاکہ اپنے صارفین کو تیز، قابل بھروسہ، اعلیٰ معیار کی، آسان استعمال اور قابل مقدور کمیونی کیشنز سروسز دے سکے۔

2012ء میں ادارے نے 800 میگاہرٹز بینڈ (آئی ٹی یو “بینڈ 20) کے ساتھ مشرقی افریقی مارکیٹ میں افریقہ کا پہلا 4جی ایل ٹی ای کمرشل نیٹ ورک شروع کیا، جس کا آغاز دارالسلام ، تنزانیا اور پھر کمپالا، یوگینڈا سے ہوا۔ اس کے بعد مغربی افریقہ کا پہلا 4جی ایل ٹی ای کمرشل نیٹ ورک جاری ہوا، یہ بھی بینڈ 20 میں، جس کا آغاز ابادان اور پھر لاگو، نائیجیریا سے ہوا۔

اسمائل کا ون اور اپنی تمام مارکیٹوں میں پسندیدہ براڈبینڈ فراہم کنندہ بننا اور اپنے صارفین کو ڈیٹا اور آواز کی انٹرنیٹ دنیا سے پورا فائدہ اٹھانے کے قابل بنانا ہے۔

منجانب:
اسمائل ٹیلی کامز لمیٹڈ
http://www.smilecoms.com

تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20150907/264172

ذریعہ: اسمائل

Latest from Blog