پوری دنیا اور عالم اسلام کو کشمیر اور فلسطین کے عوام کی آواز بننا چاہیے‘محمد طاہر کھوکھر

مظفرآباد11جنوری(پی پی آئی)سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھر نے مظلوم کشمیریوں اور فلسطینی عوام کے حقوق کے حوالے سے اپنی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں خطوں میں ہونے والی ظلم و زیادتیوں کا سدباب عالمی برادری کی ذمہ داری ہے اس وقت فلسطین اورکشمیر خون میں ڈوبے ہوئے ہیں ان کو شہید کیا جا رہا ہے ان کی نسل کشی کی جا رہی ہے نہ خواتین کو بخشا جا رہا ہے نہ ان کی  عزتیں محفوظ ہیں اورنہ معصوم بچوں کو ان کو بھی شہید کیا جا رہا ہے۔سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیریوں اور فلسطینیوں کی آہ زمین سے آسمان تک پہنچ چکی ہے اور اگر آج بھی اقوام عالم خاموش رہیں گے تو اللہ کا عذاب مزید شدت اختیار کرے گا آج امریکہ جہاں ایک طرف جنگ اور اقتصادی بحران میں ڈوبا ہوا ہے، وہیں دوسری طرف برفانی طوفانوں کا سامنا کر رہا ہے، اس کو آ گ نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے،انہوں نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ پوری دنیا کو کشمیر اور فلسطین کے عوام کی آواز بننا چاہیے اور ان کے حقوق کے لیے عالمی سطح پر آواز اٹھانی چاہیے فلسطین کے عوام کے ساتھ جو ظلم ہوا ہے فلسطینی عوام کو نہ صرف شہید کیا گیا بلکہ معصوم بچوں کو بھی نہیں بخشا گیا لاکھوں افراد کو شہید کرکے فلسطین کو بارود کے ڈھیر میں تبدیل کیا گیا اس ظلم کے ذمہ دار وہ عالمی قوتیں اور مسلم ممالک ہیں جو طاقت اور وسائل رکھنے کے باوجود فلسطینی عوام کی مدد کرنے میں ناکام رہے انہوں نے عالمی برادری اور مسلم ممالک پر زور دیا کہ وہ اپنی خاموشی توڑیں اور مظلوم فلسطینی اور کشمیری عوام کی حمایت میں عملی اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں خطوں کے عوام کے لیے انصاف کی فراہمی اور انسانی حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہیے اگر دنیا بھر کے مسلمان اور اقوام عالم یکجہتی کے ساتھ اٹھ کھڑے ہوں اور ان مظلوم عوام کے حق میں آواز اٹھائیں تو یہ نہ صرف عالمی امن کے قیام میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ ظلم کے خاتمے کی جانب ایک قدم بھی ہوگامظلوموں کے حقوق کا دفاع پوری دنیا کا فرض ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ عالمی برادری کے مثبت ردعمل کے بغیر فلسطین اور کشمیر میں جاری ظلم کا خاتمہ ممکن نہیں، اور اگر عالمی طاقتیں اور مسلم ممالک اس حوالے سے عملی اقدامات نہیں کرتے، تو یہ عالمی برادری کی ناکامی ہوگی۔طاہر کھوکھر نے عالمی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کو لاس اینجلس کا حال دیکھنا چاہیے اور اس سے سبق حاصل کرنا چاہیے ہمیں انسانوں کے ساتھ ہونے والی نانصافیوں جنگوں، اور ظلم کے خلاف بھی آواز اٹھانی چاہیے خاص طور پر فلسطین اور کشمیر جیسے مقامات پر جہاں مظلوم عوام سالوں سے انسانی حقوق کی پامالی کا شکار ہیں ہمیں ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے، ایک دوسرے کے دکھ درد کو سمجھنا چاہیے اور عالمی سطح پر امن، انصاف اور انسانیت کے اصولوں کو فروغ دینا چاہیے۔طا ہرکھوکھرنے کہا کہ عالمی برادری اپنی توجہ صرف ترقی اور طاقت پر مرکوز نہ کرے بلکہ مظلوموں کی مدد کرے اور انسانوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

شہباز شریف نے پاکستان کو نئی پہچان دی، بانی فتنہ پارٹی کا کوئی فون تک نہیں سنتا تھا: عظمٰی بخاری

Sat Jan 11 , 2025
لاہور 11جنوری(پی پی آئی) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے پاکستان کو نئی پہچان دی، بانی فتنہ پارٹی کا کوئی فون تک نہیں سنتا تھا۔ اڈیالہ جیل سے فتنہ خان نے فائنل کال دی وہ مس کال ثابت ہوئی۔ سول نافرمانی کی کال کے باوجود ترسیلات میں ریکارڈ اضافہ ہوا، اوورسیز پاکستانیوں نے تین […]