مریم نواز نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے لیے باسٹھ ارب روپے کی منظوری دے دی

لاہور(پی پی آئی)  وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے لیے باسٹھ ارب روپے کی منظوری دے دی۔آج لاہور میں ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلی نے اس پروگرام کے لیے مئی تک چالیس ہزار قرضے جاری کرنے کا ہدف مقرر کیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ قرض کے اجرا کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے قرض کی رقم ا بڑھا نے کی تجویز پر غور کرنے کی بھی ہدایت کی۔مریم نواز نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ ہر بے گھر شخص کو سننے کے لیے چھت ہو۔ انہوں نے کہا کہ اپنا گھر ہونا ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔اجلاس کے دوران وزیر اعلی کو بریفنگ دی گئی کہ اس ا سکیم کے تحت تقریبا پانچ ہزار شہری پہلے ہی قرضے حاصل کر چکے ہیں اور اس پروگرام کے تحت 4200 سے زائد گھر تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

خواجہ آصف نے افغان قائم مقام نائب وزیرخارجہ کے الزامات مسترد کردیئے

Sun Jan 12 , 2025
ٓاسلام آباد (پی پی آئی) وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے افغانستان کے قائم مقام نائب وزیرخارجہ ستانکزئی کے بے بنیاد اور من گھڑت الزامات کو واضح طور پر مسترد کر دیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق افغانستان میں ٹی ٹی پی، […]