خواجہ آصف نے افغان قائم مقام نائب وزیرخارجہ کے الزامات مسترد کردیئے

ٓاسلام آباد (پی پی آئی) وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے افغانستان کے قائم مقام نائب وزیرخارجہ ستانکزئی کے بے بنیاد اور من گھڑت الزامات کو واضح طور پر مسترد کر دیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق افغانستان میں ٹی ٹی پی، القاعدہ، آئی ایس کے پی، ای ٹی آئی ایم اورآئی ایم یو سمیت دو درجن سے زائد دہشت گرد گروپ سرگرم عمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان 2024 سے ISKPکی بھرتی اور سہولت کاری کا مرکز رہاہے۔وزیر دفاع نے افغان عبوری حکام پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو ختم کرنے اور افغان سرزمین کو دوسرے ممالک کے خلاف استعمال ہونے سے روکنے کیلئے قابلِ عمل اور قابلِ تصدیق اقدامات کرتے ہوئے عالمی برادری کو دی گئی یقین دہانیوں کو پوراکریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

حکومت اپوزیشن میں تلخیاں اور سیاسی کشیدگی کم کرنے میں سپیکر ایاز صادق کا کلیدی کردار

Sun Jan 12 , 2025
ٓاسلام آباد (پی پی آئی)حکومت اور اپوزیشن مذاکرات کے درمیان تلخیاں اور سیاسی کشیدگی کے خاتمے میں سپیکر سردار ایاز صادق کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔ترجمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی مذاکرات کے حوالے سے آبزرویشنز جاری کردیں۔ترجمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے کہا ہے کہ سپیکر سردار ایاز صادق نے متعدد مواقع پر حکومت اور […]