فلپس اور ولندیزی ریڈباؤڈ یونیورسٹی میڈیکل سینٹر پہلی ذیابیطس پروٹوٹائپایپ پیش کرتا ہے جو مریضوں کو بااختیار بنانے اور دیکھ بھال کے تسلسل کو بہتر بنانے کے لیے آن لائن برادری کو شامل کرتی ہے

– جدید ورچوئل کمیونٹی صارفین کو صحت عامہ فراہم کرنے والوں سے منسلک کرتی ہے اور سہولت دیتی ہے کہ صارفین کے ذاتی صحت اعدادوشمار اور صحت عامہ کے اداروں کے طبی ڈیٹا دونوں کو پیش کرسکیں

– موبائل ایپ کے ذریعے مریض خون میں گلوکوز کی مقدار، انسولین استعمال، طبعی سرگرمی، مزاج اور تناؤ کا کھوج لگا سکتے ہیں اور ڈیٹا کی بنیاد پر فیڈبیک اور کوچنگ رہنمائی٭ حاصل کرسکتے ہیں گھر پر اور دوران سفر

– فلپس کے کلاؤڈ پر قائم ہیلتھسویٹڈیجیٹل پلیٹ فارم اور سیلز فورس ایپ کلاؤڈ پر تعمیر شدہ؛ سان فرانسسکو میں ڈریم فورس 2015ء میں پیش

سان فرانسسکو اور ایمسٹرڈیم، 15 ستمبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– رائل فلپس (این وائی ایس ای: PHG، اے ای ایکس: PHIA) اور نیدرلینڈز میں قائم ریڈباؤڈ یونیورسٹی میڈیکل سینٹر (ریڈباؤڈیو ایم سی) نے آج ایک منسلک ڈیجیٹل صحت پروٹوٹائپمتعارف کروایا ہے جو ذیابیطس کے شکار افراد اور ان کو صحت دینے والے اداروں کو ذیابیطس کی خود دیکھ بھال کے دوران پیچیدگیوں کو سنبھالنے میں

Royal Philips.

زیادہ پراعتماد فیصلے کرنے کے قابل بناتا ہے۔

وڈیو – http://origin-qps.onstreammedia.com/origin/multivu_archive/PRNA/ENR/FX-NE9988220150911-1.mp4

لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20140122/NE50581LOGO

ایک موبائل مریض ایپ اور آن لائن کمیونٹی پر مشتمل نظام پہلے برقی طبی ریکارڈز، کثیر ذاتی صحت کی ڈیوائسز – بشمول وائرلیس گلوکوز میٹرز اور سرگرمی مانیٹرز – اور مریض کے خود رپورٹ کردہ ڈیٹا جمع اور منسلک کرتا ہے۔ ایک اسمارٹ فون یا ٹیبلٹ کے ذریعے ایپ مریضوں کو گھر پر اور دوران سفر بھی اہم عوامل جیسا کہ خون میں گلوکوز کی سطح، انسولین استعمال اور غذائیت اور کوچنگ رہنمائی٭، تک مسلسل رسائی دیتا ہے۔ محفوظ آن لائن برادری وہ ہے جہاں مندرج مریض اور صحت عامہ کے ماہرین نجی پیغام کاری یا شیئر کی گئی پوسٹوں کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں ۔ اس طرح مریض مشترکہ ڈیٹا کے استعمال کے ذریعے اپنی دیکھ بھال کرنے والی ٹیم سے فیڈبیک حاصل کرسکتا ہے اور دیگر مریضوں، طبی ماہرین اور دیکھ بھال کرنے والے افراد کے سامنے باآسانی تجربات پیش کرسکتا ہے۔

فلپس، ریڈباؤنڈیو ایم سی اور سیلزفورس کے درمیان مشترکہ پروٹوٹائپ تیاری اس سال کے آخر تک پائلٹ اجراء میں دستیاب ہے، دیگر دیرینہ امراض سے نمٹنے کے لیے ایسے ہی دیکھ بھال کے منسلکہ حل کو متعارف کروانے کے ایسے ہی منصوبے شامل ہیں۔

پیچیدہ حالت سے گزرنے والے تشویشناک افراد کی مدد

ذیابیطس ایک عالمگیر دیرینہ مرض ہے جو انسانی مسائل اور عالمی صحت پر اخراجات کی صورت میں بہت بھاری قیمت رکھتا ہے1 اس مرض کے حامل تقریباً 400 ملین افراد موجود ہیں2۔ یہ بسا اوقات دیگر کہنہ امراض کی اقسام سے بھی منسلک کیا جاتا ہے۔ ذیابیطس کے شکار افراد کو ہر روز اپنی صحت کے حوالے سے اوسطاً 180 فیصلے3 لینے پڑتے ہیں، جس میں خون میں شوگر کی مقدار سے لے کر خوراک کے انتخاب کے عمل تک ذاتی اور طبی عوامل کی قیمتی معلومات جمع کرنا اور ان کا جائزہ لینا شامل ہے۔ ذیابیطس کے شکار افراد کی دیکھ بھال کرنے والے افراد میں 10 سے زیادہ ایسے فراہم کنندگان شامل ہو سکتے ہیں۔4ذیابیطس کی ساتھ رہنا خود انتظامی کو پیچیدہ بناتا ہے اور کئی افراد کے لیے ذہنی تناؤ کا باعث بنتا ہے۔

ہیلتھ کیئرانفارمیٹکس سلوشنز اینڈ سروسز، فلپس کے سی ایاوجیرون تاس نے کہا کہ ‘مجھے خوشی ہے کہ ہم ذیابیطس کے شکار افراد کو وہ ذرائع فراہم کررہے ہیں جو ان کی صحت کے متعلق تمام ڈیٹا اور ڈیوائسز کو منسلک کررہا ہے۔ ایسے حلوں کی بڑھتی ہوئی ضروری موجود ہے جو خود انتظامی کو بہتر بنائیں اور شدید امراض جیسا کہ ذیابیطس کو صحت کو خراب کرنے میں ، ادخال ثانی اور شرح اموات محدود رکھیں۔ یہ نظام مریضوں کی جانب سے مریضوں کے لیے تیار کیا گیا ہے اور ایک نئے، باہم منسلک، موثر اور انتہائی مریض-مرکزی انداز میں صحت کے انتظام اور دیک بھال کی فراہمی کو مکمل طور پر شامل کرنا ممکن بنا رہا ہے۔”

ریڈباؤڈیو ایم سی میں داخلی علاج کے پروفیسر سیس ٹیک نے کہا کہ “ہم فیصلہ سازی کے درست ترین اوزا فراہم کرکے لوگوں کو اپنے مرض پر مکمل اختیار پانے کی حوصلہ افزائی اور مدد کے خواہاں ہیں۔ یہ ریڈباؤڈیو ایم سی میں مریض-مرکزی مشترکہ صحت عامہ کے ہمارے مقصد کے شایان ہے۔ ریڈباؤڈ میں ریشیپ سینٹر کے ڈائریکٹر لوسین اینجلن نے کہا کہ “اپنے ڈیٹا تک رسائی اور تعاون کی سہولت دے کر اپنی صحت کی دیکھ بھال میں مریضوں کو حقیقی شراکت دار بنانے کا اختیار دینا مختلف آبادیوں میں ایک تبدیلی کی کلید ہے۔ فلپس کے ساتھ تعاون کے ذریعے ہم ایسا ڈیجیٹل ڈھانچہ بنا رہے ہیں جو ڈیٹا کو قابل عمل اور تبدیل بنائے گا کہ مریضوں کو اپنی دیکھ بھال کرنے والے اور سماجی برادری سے کیسے منسلک کیا جائے۔

ہیلتھ سویٹڈیجیٹل پلیٹ فارم کی جانب سے مختار کردہ

یہ نظام فلپس کے ہیلتھ سویٹڈیجیٹل پلیٹ فارم اور اس کے نئے کیئرکیٹالسٹ کی بنیاد پر بنا ہے۔ یہ پلیٹ فارم ڈیوائسز کو محفوظ انداز میں منسلک کرسکتا اور منسلک صارفین اور طبی ڈیوائسز، برقی طبی ریکارڈز، اور ذاتی صحت کے ڈیٹاسے مریض کے ڈیٹا کو جمع، مکمل اور تجزیہ کرتا ہے۔ اوپنڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے خود-پیمائشی ذرائع اور مجموعی کارگزاریدستیابی کے لیے نئی ڈیجیٹل صحت صارف پیمائش ٹیکنالوجیوں کی حیثیت سے باآسانی توسیع کی جاسکتی ہے۔ کیئرکیٹالسٹ ایک ڈیجیٹل ٹول کٹ ہے جو صحت کے نظاموں، اداروں اور دیکھ بھال فراہم کرنے والوں کو وقف مقامی حلوں میں ہیلتھسویٹڈیجیٹل پلیٹ فارم کی طاقت کے استعمال کو آسان بناتا ہے۔

صحت مند رہنے اور امراض سےبچنے کے لیے فلپس پرسنل ہیلتھ پروگرامز

صحت سے پیوستہ تمام مجموعوں میں افراد کی مدد کرنے سے اپنی وابستگی کو مزید بڑھاتے ہوئےفلپس نے حال ہی میں ذاتی صحت پروگراموں کے ایک پہلے سلسلے کو متعارف کروایا تاکہ صارفین صحت مند اور بیماری سے محفوظ رہیں۔ ہر ہیلتھ پروگرام صحت کی پیمائش کرنے والی ڈیوائسز سے اتصال، ایک ایپ کی بنیاد پر خصوصی پروگرام اور محفوظ، کلاؤڈبیسڈڈیٹا تجزیے پر مشتمل ہوتا ہے،جوہیلتھ سویٹڈیجیٹل پلیٹ فارم پر بنیاد رکھتا ہے۔ فلپس کے ذاتی صحت پروگرام افراد کو: اہم حیاتی علامات کی پیمائش کی سہولت دیتا ہے کہ طرز زندگی کا انتخاب کیسے ان کے جسم پر اثرات ڈالتا ہے؛ اہداف مقرر کرنے اور اپنی پیشرفت کا جائزہ لینے؛ معروف ڈاکٹروں اور ماہرین نفسیات کی جانب سے تیار کردہ بہترین پروگرام کے ذریعے بدستور متحرک رہنے، اور انفرادی پیشرفت کا جواب دینے اور ذاتی تجاویز پیش کرنے کے قابل بناتا ہے۔

ذیابیطس پروٹوٹائپ سسٹم ڈریم فورس 2015ء کانفرنس میں جیرون تاس اور لوسین اینجلن کی جانب سے براہ راست پیش کیا جائے گا جو 15 سے 18 ستمبر کو سان فرانسسکو میں ہو رہی ہے۔ مزید پیشرفت کے حوالے سے تازوں خبروں کے لیے http://www.philips.com/newscenter.ملاحظہ کیجیے اور @PhilipsLiveFromپر #DF15 گفتگو کو فالو کیجیے۔

اعلیٰریزولیوشن کی تصاویر یہاں سے ڈاؤنلوڈ کی جا سکتی ہیں۔
مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے:
کیتھیاو’ریلی
فلپس گروپ کمیونیکیشنز
978-659-2638 1+(موبائل) 8919-221-978 1+
Kathy.oreilly@philips.com
ٹوئٹر: @kathyoreilly

مارلوئس دی ونک
ریڈباؤڈیو ایم سی
3668799 24 31+
(موبائل)72 81 02 52 06 31+
Marloes.deVink@radboudumc.nl

سیلزفورس دیگر سیلزفورس ڈاٹ کام انکارپوریٹڈ کی تجارتی علامات ہیں۔

رائل فلپس کے بارے میں

رائل فلپس (اینوائیایسای: PHG، اے ای ایکس: PHIA) ایک متنوع صحت و بہبود کا ادارہ ہے جس کی توجہ صحت عامہ، صارفی طرز زندگی اور روشنی کے شعبوں میں بامعنی جدت طرازی کے ذریعے لوگوں کی زندگیاں بہتر بنانے پر ہے۔ نیدرلینڈز میں صدر دفاتر کے ساتھ فلپس نے 2014ء میں 21.4 ارب یوروز کی فروخت کیں اور 100 سے زیادہ ممالک میں فروخت اور خدمات کے ساتھ تقریباً 106,000 رکھتا ہے۔ ادارہ قلب کی دیکھ بھال، فوری علاج اور گھریلو صحت عامہ، توانائی موثر روشنی حل اور نئی روشنی ایپلیکیشنز، اور ساتھ ساتھ مردوں کی حجامت اور تیاری اور منہ کی حفاظت میں رہنما ادارہ ہے۔ فلپس کی خبریں www.philips.com/newscenter پر موجود ہیں۔

ہیلتھ سویٹڈیجیٹل پلیٹ فارم کے بارے میں

ہیلتھ سویٹڈیجیٹل پلیٹ فارم ایک آزاد آئی ٹی بنیادی ڈھانچہ ہے جو کسی فرد کی صحت اور طرز زندگی کے حوالے سے ڈیٹا کو محفوظ انداز میں جمع کرنے کو سہارا دیتا اور اس ڈیٹا کی تکمیل اور تجزیے کی صلاحیت دیتا ہے۔ پلیٹ فارم فلپس کے منصوبوں کو جو صحت کی پیمائش کی ڈیوائس کو جزرتے ہیں کلاؤڈ-بیسڈڈیٹا تجزیے سے منسلک کرنا ممکن بناتا ہے تاکہ قابل عمل ایپ-بیسڈ ذاتی صحت و طبی پروگرام فراہم کی جاسکیں، صارفین، مریضوں اور وسیع طور پر دیکھ بھال دینے والوں کے درمیان تعاون کو تحریک دی جا سکے۔ صارف دوست اور جامع ڈیٹافیڈبیک کی بنیاد پر صارفین، مریضوں اور دیکھ بھال کرنے والے صحت اور طرز زندگی سے متعلق زیادہ پراعتماد فیصلے کرسکتے ہیں۔

ریڈباؤڈ یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کے بارے میں

ریڈباؤڈ یونیورسٹی میڈیکل سینٹر مریضوں کی دیکھ بھال، تحقیق اور تعلیم و تربیت کا ایک ادارہ ہے، جو نیمیگن، نیدرلینڈز میں واقع ہے۔ ہمارا ہدف صحت پر بڑے اثر مرتب کرنا ہے۔ ہمارا ہدف جدید، قابل تحمل اور قابل مقدور صحت کی تعمیر میں صف اول کا داارہ بننا ہے۔ بہترین معیار کی مشترکہ اور ذاتی صحت دیکھ بھال، عملیاتی فضیلت اور تحفظ پذیر نیٹ ورکس پیش کرکے۔ ہمارے تقریباً 10,000 ملازمین اور 3,000 سے زیادہ طلباءہر روزصحت کی فراہمی اور طبی علوم کے مستقبل میں مثبت حصہ داری کے لیےروزانہ کوئی دقیقہفروگزاشت نہیں اٹھا رکھتے۔

٭امریکا میں دستیاب نہیں۔ ایپ پر کام جاری ہے اور یہ طبی استعمال کے لیے نہیں ہے۔ تربیت جو فراہم کی گئی اسے طبی مشورہ دیک بھال نہیں تعبیر کرنا چاہیے۔ اپنی ادوایت میں کوئی بھی تبدیلی کرنے سے قبل ہمیشہ سند یافتہ ذاتی صحت فراہم کرنے والے سے مشورہ کریں۔

1 بین الاقوامی ذیابیطس فیڈریشن
2 بین الاقوامی ذیابیطس فیڈریشن
3 اسٹینفرڈ میڈیسن اسکوپ
4 Diabetes.org

Latest from Blog