افغانستان میں ماں کی صحت اور تعلیم کے پروگراموں کی کامیاب توسیع کو برقرار رکھنے میں بیات فاؤنڈیشن کی مدد

احسان اللہ بیات چیئرٹیبل فاؤنڈیشن نے ہزاروں افغانوں کو اہم صحت عامہ اور تعلیم کے مواقع تک رسائی ممکن بنائی

کابل، 14 ستمبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– بیاتفاؤنڈیشن (www.bayatfoundation.org) کے چیئرمین احسان اللہ بیات کی جانب سے افغان شہریوں کو صحت، تعلیم اور اقتصادی ترقی میں مدد کرنے والے افغانستان کے اہم ترین خیراتی ادارے کی حیثیت سے بنائے گئےبیات فاؤنڈیشن نے اعلان کیا ہے کہ ادارہ مندرجہ ذیل طبی و تعلیمی اداروں کو صحت کی تنصیبات کی توسیع اور نئے منصوبوں کے اجراء کے فنڈنگ دے چکا ہے۔

  • ملالئی میٹرنٹی ہسپتال (کابل)
  • رحمٰن مینا اسکول (کابل)
  • آزادی اسکول (کابل)
  • وزارت صحت، انٹرمیڈیٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ، ڈینٹل ڈپارٹمنٹ (کابل)

بیات فاؤنڈیشن کی مدد نے ہر ادارے کو اپنے طبعی بنیادی ڈھانچے اور خدمات کو کافی بہتر بنانا ممکن بنایا ہے:

ملالئی میٹرنٹی ہسپتال: افغانستان کے سب سے بڑے ہسپتال برائے زچہ و بچہ کے لیے بیات فاؤنڈیشن نے نئے میٹرنٹی وارڈ کی تعمیر، چھ اضافی کمروں کی تزئین اور نئے طبی آلات کی خریداری، بشمول آپریشن میں کام آنے والی میزوں، روشنیوں، نئی ای سی جی مشین اور دیگر اہم تشخیصی اور زندگی بچانے والے سامان کے لیے مدد کی۔

رحمٰن مینا اسکول: بیات فاؤنڈیشن کے ساتھ شراکت داری نے اسکول کو کمرہ ہائے جماعت کی تزئین اور انٹرنیٹ رسائی حاصل کرنا ممکن بنایا۔ فاشنڈیشن نے سات نئے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز بھی عطیہ کیے اور نئی کرسیوں اور میزوں کی خریداری کی بھی ضمانت دی۔

آزادی اسکول: آزادی اسکول کی قیادت کے ساتھ کام کرتے ہوئےبیات فاؤنڈیشن نے نئے کمرۂ مطالعہ کی تعمیر اور کمرۂ جماعت کے نئے سامان کی خریداری کے لیے عطیات دیے۔

انٹرمیڈیٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ ڈینٹل ڈپارٹمنٹ: بیات فاؤنڈیشن نے نئے سامان، بشمول ڈینٹل چیئر، آکسیجن مشینیں، خوردبینیں اور 100 کرسیاں خریدنے کے لیے ضمانت سے انٹرمیڈیٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے ڈینٹل ڈپارٹمنٹ کے طریقہ تدریس کو مضبوط کیا ہے۔

“ہم ان اداروں کے ساتھ اپنی شراکت داریوں پر فخر محسوس کرتے ہیں جن کا مطلب ہوگا کہ ہزاروں افغان باشندے اب بہتر زندگی کی تعمیر کے لیے صحت عامہ تک اضافی رسائی اور تعلیم کے مزید مواقع حاصل کریں گے۔” چیئرمین بیات فاؤنڈیشن احسان اللہ بیات نے کہا۔ “ہمارے قوم کو درپیش چیلنجز بہت بڑے ہیں – لیکن اس سے بھی بڑی، اس سے بھی طاقتور، ہماری ساتھ کام کرنے اور افغانستان کی تعمیر کی صلاحیت ہے جہاں امن اور مواقع سب کے لیے ہوں۔”

بیات فاؤنڈیشن کے بارے میں
2005ء میں امریکہ میں قائم ہونے والابیات فاؤنڈیشن ایک 501 سی (3) خیراتی ادارہ ہے، جو افغان عوام کی بہبود کے لیے کام کرتا ہے۔ احسان اللہ بیات اور فاطمہ بیات کی جانب سے قائم کیا گیا اور ان کی زیر ہدایت کام کرنے والی فاؤنڈیشن نے افغانستان کے نوجوانوں، عورتوں، غریبوں اور بزرگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے سے وابستہ 300 سے زائد منصوبوں میں حصہ ڈال چکا ہے؛ ان میں زچہ کے لیے 13 ہسپتال شامل ہیں جو اب تک 1,000,000 ماؤں اور بچوں کا علاج کر چکے ہیں۔ اس کے منصوبوں میں ضرورت مند علاقوں میں نئی تنصیبات اور خود انحصار بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، اور صحت، تعلیم، معیشت اور ثقافتی منصوبوں کی ترویج شامل ہیں۔اپنے خیراتی منصوبوں کے علاوہ احسان اللہ بیات نے 2002ء میں افغان وائرلیس (اے ڈبلیو سی سی) قائم کیاجوافغانستان میں پہلا جی ایس ایم وائرلیس اور انٹرنیٹ فراہم کرنے والا ادارہ ہے، اور بعد ازاں انہوں نے آریانہ ریڈیو اینڈ ٹیلی وژن نیٹ ورک (اے ٹی این) قائم کیا جس میں آریانہ ریڈیو (ایف ایم 93.5) شامل ہے۔ مزید معلومات کے لیے ای میل کیجیےinfo@bayatfoundation.org۔

رابطہ کیجیے:
برائے افغان وائرلیس
البرٹولوپیز
1.917.330.4510+
a.lopez@tsiglobe.com

Latest from Blog