لاہور 13جنوری(پی پی آئی) چیئرمین پاکستان علما کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے جاری کردہ نقشے ہمارے پاؤں کی ٹھوکر ہیں۔علامہ طاہر اشرفی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایسے نقشے کو دہشت گردی سمجھتے ہیں، ہمارا سب کچھ مکہ و مدینہ پر قربان ہے، شام کے لوگوں کو ساتھ لیکر چلنا ہے، اسلام، مسلمانوں اور امت کے اتحاد کی کوشش کرنی چاہیے، سب سے پہلے ہمارا مسئلہ فلسطین ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو اٹھنا چاہئے، وہ پاکستانی مصنوعات کی طرف راغب ہوں، کوشش کریں گے کوئی بھکاری پرائیویٹ ادارے کے ذریعے حج پر نہ جائے، پاکستان کا تشخص ہم سب کیلئے مقدم ہے۔
Next Post
حد نگاہ کم ہونے پر موٹر ویز متعدد مقامات سے بند، مسافروں کو شدید مشکلات
Mon Jan 13 , 2025
اسلام آباد 13جنوری(پی پی آئی) ملک کے مختلف شہروں میں دھند ہی دھند کا راج رہا، حد نگاہ کم ہونے پر موٹر ویز متعدد مقامات سے بند کر دی گئی جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔موٹروے ایم3 لاہور سے رجانہ تک ٹریفک کیلئے بند کی گئی، ایم 4پر شور کوٹ سے ملتان تک داخلہ ممنوع قراردیا […]
