میاؤچن سسٹمز واحد چینی ڈیجیٹل مارکیٹنگ کمپنی جسے آئندہ 2015ء آئی اے بی گلوبل سمٹ کے لیے مدعو کیا گیا ہے

یہ دوسرا موقع ہے کہ وہ سالانہ تقریب میں چین سے مدعو واحد کمپنی ہے

 

نیو یارک، 16 ستمبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– میاؤچین سسٹمز ایک مرتبہ پھر واحد چینی ڈیجیٹل مارکیٹنگ کمپنی بنی ہے جسے سالانہ آئی اے بی گلوبل سمٹ کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال کی آئی اے بی گلوبل سمٹ میں چین کے ڈیجیٹل مارکیٹنگ اداروں کے واحد نمائندہ کی حیثیت سے ادارے کی شرکت کے بعد چینی ڈیجیٹل مارکیٹر رواں سال بھی تقریب میں بات کرے گا جو 30 ستمبر سے یکم اکتوبر تک منعقد ہوگی۔ روی کمار (روی) شنکر، میاؤچین سسٹمز میں عالمی بزنس ڈیولپمنٹ کے نائب صدر، 2015ء اجلاس میں اپنے چینی ہم کاراداروں کی جانب سے “چین میں پروگرامیٹک کاروبار” کے عنوان سے تقریر کریں گے۔

Logos of Miaozhen Systems and IAB.

http://photos.prnasia.com/prnvar/20150914/0861508609-a
http://photos.prnasia.com/prnvar/20150914/0861508609-b

ڈیجیٹل عہد کی بڑی تقریبات میں سے ایک آئی اے بی گلوبل سمٹ معروف عالمی برانڈز، تخلیقی و ابلاغی اداروں کو ایک مقام پر یکجا کرتی ہے اور ساتھ ہی ایسے ٹیکنالوجی اداروں کو بھی جو ڈیجیٹل عہد میں ہراول دستہ ہیں۔ مستقبل کی سوچ رکھنے والے ڈیجیٹل صنعت کے مستقبل پر گفتگو کے لیے جمع ہوں گے اور جدید تکنیکی تجربہ اور نتائج پیش کریں گے تاکہ صنعت کی مستقبل کی ترقی کے لیے راہ ہموار کی جئے۔

چین کا معروف تیسرا-فریق ڈیٹا مارکیٹنگ ٹیکنالوجی ادارہ میاؤچین سسٹمز اپنے قیام سے اب تک اپنی بنیاد اور ترقی کے لیے ڈیٹا اور ٹیکنالوجی کو قوت محرکہ سمجھتا ہے۔ ادارے کی بے مثال مومنٹ ٹریکنگ ٹیکنالوجی اداروں اور ان کی ایجنسیوں کے ساتھ ساتھ آن لائن میڈیا آؤٹ لیٹس کو بھی موثرانداز میں ڈیٹا استعمال کی موثریت کا اندازہ لگانے اور کمال تک پہنچانے اور سرمایہ کاری پر بہترین عوض حاصل کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس لیے دنیا بھر میں کئی معروف برانڈز میاؤچین سسٹمز کی مصنوعات اور خدمات استعمال کرتے ہیں تاکہ سرمایہ کاری ڈیٹا کو مکمل اور سرمایہ کاری پر آمدنی کو بہتر بنا سکیں، ان میں پروکٹر اینڈ گیمبل، مائیکروسافٹ، ووکس ویگن، ل’وریل، کوکا-کولا اور ییلی، شامل ہیں۔

Ravikumar Shankar, vice president for global business development, Miaozhen Systems.

مسلسل دوسرے سال مدعو واحد چینی ڈیجیٹل مارکیٹر کی حیثیت سے مدعو کیا جانا آئی اے بی کی جانب سے چین کی ڈیجیٹل تشہیری مارکیٹ میں ترقی کو ترویج دینے میں میاؤچین سسٹمز کی کوششوں کو تسلیم کرنا ظاہر کرتا ہے، اور چین کی ڈیجیٹل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے سب سے نمائندہ ڈیٹا مارکیٹنگ ٹیکنالوجیوں، بہترین مشقوں اور دنیا بھر میں اپنے ساتھی اداروں کی تحقیق کے نتائج، کو پیش کرنے میں ادارے کی جانب دیکھتا ہے، تاکہ عالمی ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے شعبے کو ایک ساتھ معیار بند کیا جائے اور مزید آگے بڑھایا جائے۔ پروگرامیٹک خریداری پر روی کی تقریر ممکنہ طور پر خوش آئند ہوگی اور اس کا شدت سے انتظار کیا جارہا ہے۔

لوگو – http://photos.prnasia.com/prnh/20150914/0861508609-a
تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20150914/0861508609-b

Latest from Blog