راولپنڈی15جنوری(پی پی آئی) پنجاب آرٹس کونسل نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے موسم سرما کے دوران مختلف ورکشاپس کا اہتمام کیا ہے، جن کا مقصد نوجوانوں کو فنون لطیفہ اور ہنر مندی کے مختلف شعبوں میں تربیت فراہم کرنا ہے۔ورکشاپس میں خطاطی کے اُستاد عثمان مرزا,مصوری نمائش کے استاد خرم شہباز بابری،ڈرائنگ کے اُستاد محمد یونس رومی،سپوکن انگلش کے اُستاد عباس اختر اعوان کوکنگ کی اُستاد اسواء امین اورگرافک ڈیزائننگ کے انسٹرکٹر محمد ارسلان علی تھے۔ورکشاپس میں 3 سے زائد طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔تقریب تقسیم اسناد کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر آرٹس کونسل سجاد حسین تھے۔پنجاب آرٹس کونسل کے اعلامیہ کے مطابق پنجاب آرٹس کونسل اپنی بھرپور کوششوں کے ذریعے فن و ثقافت کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ ادارہ نہ صرف فنون لطیفہ کے تحفظ اور ترویج کے لیے سرگرم عمل ہے بلکہ معاشرے میں تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لیے مختلف ثقافتی اور تربیتی سرگرمیوں کا انعقاد بھی کرتا ہے۔پنجاب آرٹس کونسل کی جانب سے مختلف ورکشاپس، سیمینارز، نمائشوں، تھیٹر پرفارمنسز، اور مشاعروں کا اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ نوجوانوں کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ ادارہ مقامی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے بھی بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد سلیمان کا کہنا تھا کہ پنجاب آرٹس کونسل کی یہ کوششیں نہ صرف فنون کے فروغ کا ذریعہ ہیں بلکہ معاشرتی ہم آہنگی اور ثقافتی تنوع کو مضبوط بنانے میں بھی مددگار ثابت ہو رہی ہیں۔ آرٹس کونسل نے حال ہی میں متعدد ورکشاپس اور نمائشوں کا انعقاد کیا، جنہوں نے عوام میں زبردست پذیرائی حاصل کی۔عوام الناس اور فنون لطیفہ سے دلچسپی رکھنے والے افراد کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ پنجاب آرٹس کونسل کی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں اور اس مشن کا حصہ بنیں۔
Next Post
کاٹی کا آئی پی پیز معاہدوں پر نظرثانی سے 1.4 ٹریلین روپے کی بچت پر اظہار تشکر
Wed Jan 15 , 2025
کراچی 15جنوری(پی پی آئی) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر جنید نقی نے وفاقی کابینہ کی جانب سے 14 آزاد پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے ساتھ نظرثانی شدہ معاہدوں کی منظوری کو معیشت کے استحکام اور صنعتوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ایک اہم اقدام قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے […]
