گورنر سندھ مغوی صارم کے گھر پہنچے، والدین سے ملاقات، تعاون کی یقین دہانی

کراچی 15جنوری(پی پی آئی)  گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مبینہ مغوی بچہ صارم کے گھر پہنچ کر مغوی بچہ کے والدین سے ملاقات کی، گورنر سندھ نے مغوی بچہ صارم کی بازیابی کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ صارم کی بازیابی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ اس موقع پر موجود پولیس حکام نے کیس کے بارے میں گورنر سندھ کو بریفنگ بھی دی۔نیزگورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے شمالی وزیرستان میں 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے، گورنر سندھ نے انٹیلیجنس کی بنیاد پر کامیاب آپریشن میں خوارج کے خاتمے پر سکیورٹی فورسز کی جرات اور بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کی ضمانت ہیں، گورنر سندھ نے مزید کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف یکجا اور پرعزم ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں امن و استحکام کے لیے فتنتہ الخوارج کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔علاوہ ازیں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عالم اسلام کو حضرت علی کے یوم ولادت پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ حضرت علیکی شخصیت علم، شجاعت، عدل، اور تقویٰ کا حسین امتزاج ہے۔ ان خیالات کا اظہار گورنر سندھ نے جعفریہ الائنس کے تحت حضرت علی کی یومِ ولادت کی تقریب میں شرکت کے موقع پر کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ حضرت علی نے ثابت کیا کہ معاشرہ عدل و انصاف کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا، ہمیں حضرت علی کی تعلیمات کو مشعلِ راہ بنانا ہوگا۔ تقریب میں گورنر سندھ نے حضرت علی کے یوم ولادت کا کیک بھی کاٹا۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے یوم ولادت حضرت علی کے موقع پر گورنر ہاوس میں دعوت حلیم کا اہتمام کیا گیا۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنے ہاتھوں سے حلیم تیار کیا۔ گورنر سندھ نے مہمان خاص جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا راشد سومرو کو پیش کیا۔ مولانا راشد سومرو نے گورنر سندھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ہاتھوں سے تیار کیا گیاحلیم بہت ہی ذائقہ دار ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ حضرت علی کے یوم ولادت پر حلیم کی تیاری میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔مزید براں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے 26 جنوری کو میراتھن کرانے کا اعلان کیا ہے، میراتھن کا آغاز 26 جنوری کی صبح06:30بجے گورنر ہاوس سے ہوگا، میراتھن کے برانڈ ایمبیسڈر جیولین تھرو گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سمیت دیگر بھی شرکت کریں گے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ صوبہ بھر بالخصوص کراچی کے مکین اس میراتھن میں شرکت کر سکتے ہیں، میراتھن میں شرکت کے لئے امید کی گھنٹی پر رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے۔ میراتھن کے اختتام پر گورنر ہاوس میں مزین کھانوں سے شرکاکی تواضع بھی کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کاٹی کا آئی پی پیز معاہدوں پر نظرثانی سے 1.4 ٹریلین روپے کی بچت پر اظہار تشکر

Wed Jan 15 , 2025
کراچی 15جنوری(پی پی آئی) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر جنید نقی نے وفاقی کابینہ کی جانب سے 14 آزاد پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے ساتھ نظرثانی شدہ معاہدوں کی منظوری کو معیشت کے استحکام اور صنعتوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ایک اہم اقدام قرار دیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ اس فیصلے […]