وزیراعظم کا انسانی ا سمگلنگ میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

 وزیراعظم محمد شہبازشریف نے تمام متعلقہ اداروں کو انسانی اسمگلنگ سے نمٹنے کیلئے فعال کردارادا کرنے اوراس گھناؤنے جرم کے ذریعے ملک کا نام بدنام کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔وہ بدھ کو اسلام آباد میں انسانی اسمگلنگ کے خلاف اقدامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔وزیراعظم نے وفاقی تحقیقاتی ادارے میں افرادی قوت کی کمی کا مسئلہ حل کرنے اور بیرون ملک سفر کرنے والوں کی ہوائی اڈوں پرموثر اسکرنینگ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے وزارت اطلاعات ونشریات کوہدایت کی کہ وہ غیرقانونی طورپر بیرون ملک سفر کرنے والوں اور انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے آگاہی مہم چلائے۔انہوں نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث انتہائی مطلوب مجرموں کی حوالگی کیلئے انٹرپول سے مدد لینے پر بھی زوردیا۔بریفنگ کے دوران وزیراعظم کو بتایاگیا کہ جون 2023 سے دسمبر 2024 تک متعدد انسانی سمگلرگرفتار کئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ متعدد سرکاری عہدیداروں کو مجرموں کو ہدایت فراہم کرنے پر برطرف کردیاگیا جبکہ دوسرے کئی عہدیداروں کو انضباطی کارروائی کا سامنا ہے۔وزیراعظم کو یہ بھی بتایاگیا کہ انسانی  اسمگلرز کے خلاف مقدمات چلانے کیلئے خصوصی پراسیکیوٹرز کی تقرری کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بلوچستان میں سیلاب زدگان کیلئے تعمیر گھروں کی چابیاں متاثرین کے سپرد

Wed Jan 15 , 2025
کوئٹہ 15جنوری(پی پی آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بدھ کے روز کہا کہ ایک این جی او کشمیر آرفنز ریلیف ٹرسٹ-کورٹ کی جانب سے تعمیر کیے گئے 250 گھروں کی چابیاں کوئٹہ، پشین، قلعہ سیف اللہ اور بلوچستان کے علاقوں صحبت پور میں سیلاب متاثرین کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک […]