ننگ بو ہائی-ٹیک سے وابستہ باصلاحیت افراد کی توجہ مبذول کرائے گا

ننگ بو، چین، 21 ستمبر 2015ء/سن ہوا – ایشیانیٹ — چین کے مشرقی صوبے چی جیانگ کا شہر ننگ بو 10 سے 14 اکتوبر تک باصلاحیت افراد، سائنس و ٹیکنالوجی کے آنے والے ننگ بو ہفتے کے ذریعے ہائی-ٹیک شعبے کے مقامی و بیرون الاقوامی باصلاحیت افراد اور جدید منصوبوں کی توجہ حاصل کرنے والا ہے تاکہ شہر کی اقتصادی ترقی کو مضبوط کیا جائے۔

پانچ روزہ تقریب شہر میں کام کرنے کے خواہشمند باصلاحیت ہائی-ٹیک افراد کو ملازمت کے 7,800 مواقع فراہم کرے گی۔ آسامیوں میں سے 300 کے لیے سالانہ تنخواہوں کی پیشکش 150,000 سے 800,000 یوآن کے درمیان ہوگی۔

مزید برآں، 700 سائنسی و تکنیکی کار ہائے نمایاں کو بھی صنعت کاری اور کمرشلائزیشن کے لیے پیش کیا جائے گا۔
یہ 4,000 اداروں اور 6,000 سے زیادہ ہائی-ٹیک باصلاحیت افراد کو اکٹھا ہونے اور تعاون کی تفصیلات پر گفتگو کرنے کے لیے
مدعو کرے گا۔ پانچ زمروں کے تحت 20 سرگرمیاں ہوں گی۔

سرگرمیوں میں باصلاحیت افراد کے مختلف زمروں کے لیے ملازمتی میلے، متعدد صنعتوں کے لیے اسٹارٹ اپ مقابلے، باصلاحیت افراد کی نمو کے لیے ایک فورم اور سائنسی و تکنیکی پروگرام تعاون میلے شامل ہیں۔

رواں سال کی تقریب بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت شہر کی ترقی کے لیے نئی قوت محرکہ فراہم کرے گی اور اس کا ہدف پورٹل اقتصادی دائرے کی تعمیر ہے۔

2006ء میں پہلی بار منعقد ہونے والا ننگ بو ہفتہ باصلاحیت افراد، سائنس و ٹیکنالوجی مسلسل نو سالوں سے شہر کی حکمت عملی میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔ یہ شرکت کے لیے 30 سے زیادہ ممالک اور خطوں باصلاحیت افراد، تحقیقی مراکز اور جامعات کی توجہ مبذول کرا چکا ہے۔

شرکاء کی تعداد 280,000 افراد سے تجاوز کرچکی ہے، جبکہ ان میں سے 24,000 شہر میں قیام اور کام کے لیے دستخط کر چکے ہیں۔ علاوہ، کل 200 جدید تحقیقی مراکز بھی تقریب کے دوران قائم ہوچکے ہیں۔

1,200 سال قدیم تاریخ رکھنے والا ننگ بو پورٹل شہروں کے اولین زمرے میں تھا جو غیر ملکی تجارتی کے لیے کھولے گئے تھے۔ اپنی بیرونی تجارت اور اقتصادی کارکردگی کے لیے ننگ بو چین کے متاثر کن ترین سرمایہ کاری شہروں میں سے ایک ہے۔ یہ ترقیاتی مسابقت کے لحاظ سے ملک کے سرفہرست 10 شہروں میں بھی شامل ہے۔

حالیہ سالوں میں ننگ بو جدت طرازی سے منسلک ہے، بالخصوص جدید منوبوں میں شرکت کے لیے باصلاحیت افراد کو مدعو کرنے سے۔

گزشتہ سال کے اختتام تک کل 1.73 ملین ہائی-ٹیک باصلاحیت افراد ننگ بو میں کام کرنے کا انتخاب کر چکے تھے، جو 2011ء کے اختتام سے 59.4 فیصد اضافے سے بڑھ رہے ہیں۔ ان میں 1,066 سمندر پار انجینئرز ہیں۔ یہ شہر کی ترقی میں اپنے حصے کی کوششیں کرچکے ہیں۔

مزید باصلاحیت افراد کی کی حوصلہ افزائی کے لیے 25 نکاتی ترجیحی پالیسی جاری کی گئی ہے تاکہ مزید باصلاحیت افراد کی توجہ ننگ بو شہر کی جانب مبذول کرائی جا سکے۔ پالیسی ایسی ہے جو شہری حکومت کی باصلاحیت افراد کے خیرمقدم کی زبردست خواہش کو ظاہر کرتی ہے۔

نئی پالیسی کلیدی منصوبوں کو 100 ملین یوآن تک کی گرانٹ پیش کرے گی۔ باصلاحیت افراد کے قائم کردہ اچھی کارکردگی دکھانے والے اسٹارٹ اداروں کو 5 ملین یوآن کے فنڈ فراہم کیے جائیں گے۔ ننگ بو آنے والے باصلاحیت افراد کے لیے دوستانہ ماحول بنانے کے لیے تعمیرات، تعلیم، صحت عامہ کی خدمات کے ایک مکمل سلسلے کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔

جیسا کہ شہر کے میئر لو زیوئی نے کہا کہ باصلاحیت افراد ہائی-ٹیک صنعتوں میں شہر کی ترقی کے لیے اہم قوت محرکہ ہوں گے۔ ننگ بو باصلاحیت افراد کے لیے ممکنہ حد تک پرکشش پیشکشیں فراہم کرنے سے وابستہ ہے۔ صرف 2014ء میں ننگ بو نے باصلاحیت افراد کی توجہ مبذول کرانے اور ان کے لیے رہائشی ماحول بہتر بنانے کی خاطر متعلقہ کاموں میں 514 ملین یوآن صرف کیے۔

مزید معلومات کے لیے: http://english.ningbo.gov.cn

ذریعہ: ننگ بو میونسپل بیورو آف نیوز

تصویری منسلکات کے روابط:
http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=259746
http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=259747

Latest from Blog