لوئی چی وو انعام کی رونمائی عالمی تہذیب کی ترقی میں نئے باب کا آغاز

60 ملین ہانگ کانگ ڈالرز (تقریباً 7.75 ملین امریکی ڈالرز) کی مالیت کا بین الاقوامی انعام ان کامیابیوں کے اعزاز میں ہوگا جو دنیاکو ایک بہتر اور زیادہ تحفظ پذیر مقام بنا رہی ہیں
ہانگ کانگ، 24 ستمبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– لوئی چی وو انعام – انعام برائے عالمی تہذیب (‘انعام’ یا ‘لوئی چی وو انعام’) نے آج دنیا بھر سے انعام کے لیے نامزدگیاں جمع کرانے کا اعلان کرکے اپنے باضابطہ اجراء کا جشن منایا۔ سالانہ انعام اپنی نوعیت کا اولین ہے جو تحفظ پذیر مستقبل، انسانی خوشحالی میں بہتری اور مثبت توانائی کی ترویج کے ملاپ کے لیے مطالبہ کرتا ہے۔

ملٹی میڈیا خبری اعلامیہ دیکھنے کے لیے کلک کیجیے: http://www.prnasia.com/mnr/lcw_201509.shtml

Dr. LUI Che Woo (centre) and guests toast to the launch of The LUI Che Woo Prize.

Video – http://static.prnasia.com/pro/media/201509/lcw/lcw.mp4
Photo – http://photos.prnasia.com/prnh/20150925/8521506189-a
Photo – http://photos.prnasia.com/prnh/20150925/8521506189-b
Photo – http://photos.prnasia.com/prnh/20150925/8521506189-c
Photo – http://photos.prnasia.com/prnh/20150925/8521506189-d

تقریباً 500 کاروباری رہنما، تعلیمی شخصیات، مذہبی رہنما، 20 سے زیادہ قونصل جنرل، ساتھ ساتھ مقامی و بین الاقوامی ذرائع ابلاغ بھی تقریب کے لیے ہانگ کانگ میں جمع ہوئے۔ مہمانوں میں ہانگ کانگ کے وزیر برائے مالیاتی خدمات و خزانہ جناب کے سی چان؛ ہانگ کانگ کی مرکزی عوامی حکومت میں ڈپٹی ڈائریکٹر برائے لایژن آفس محترمہ چیو ہونگ؛ ہانگ کانگ میں کمشن کے دفتر برائے وزارت امور خارجہ کے ڈپٹی کمشنر جناب سونگ روان اور ہانگ کانگ کے سیکرٹری برائے تعلیم جناب ایڈی اینگ ہاک-کم شامل تھے۔

اپنی کوششوں سے معروف کاروباری منتظم بننے والے ڈاکٹر لوئی چی وو کی جانب سے تشکیل دیا گیا یہ انعام اچھے کام اور معاشرے کی بھلائی کے لیے تاحیات مشن میں اہم قدم کی علامت ہے۔

لوئی چی وو انعام ایسے غیر معمولی شخصیات اور اداروں کی جانب سے حاصل کی گئی کامیابیوں کو تسلیم اور تعظیم دے گا۔ انعام کے ہر زمرے میں جیتنے والے 2016ء کی دوسری ششماہی میں کو 20 ملین ہانگ کانگ ڈالرز (تقریباً 2.56 ملین امریکی ڈالرز) کا نقد انعام، ایک سند اور ایک ٹرافی دی جائے گی۔

سالانہ تین انعامات دیے جائیں گی، جن میں کل 60 ملین ہانگ کانگ ڈالرز (تقریباً 7.75 ملین امریکی ڈالرز) جیتنے والوں کو نوازے جائیں گے۔

بورڈ آف گورنرز مع پرائز کونسل کے بانی و چیئرمین ڈاکٹر لوئی چی وو نے کہا کہ “میں لوئی چی وو انعام – انعام برائے عالمی تہذیب کو دنیا کے لیے تحفے کی حیثیت سے پیش کرنے کے لیے بہت زیادہ خوش ہوں۔ انعام جدت طرازی اور سائنسی کامیابیوں، ساتھ ساتھ عالمی تہذیب اور سماجی ہم آہنگی میں حصہ ڈالنے والوں کو تکریم بخشتا ہے۔ یہ انعام نسل، قومیت، جغرافیہ، ثقافت یا مذہب سے بالاتر ہوکر افراد کے لیے ہے۔ مشکل عالمی اقتصادی و سیاسی جغرافیائی ماحول میں میری خواہش لوگوں کو خوشی میسر کرنا اور ایسے حالات تخلیق کرنا ہے جہاں اچھائی، خوبصورت اور امن و امان پھلے پھولے۔ میں یہ کام انعام جاری کرکے کررہا ہوں جو اقدار کو قبول کرتا اور ان کو ترویج دیتا ہے۔”

لوئی چی وو انعام کثیر الشعبہ جاتی اور تین انعامی زمروں پر مشتمل ہے۔ ہر انعامی زمرے میں خصوصی مرکزی شعبہ ہر سال تبدیل ہوگا۔ 2016ء میں پہلے انعام کے لیے ہر تین انعامی زمروں میں ان خصوصی شعبہ جات میں نامزدگیاں جمع کرائی جا سکتی ہیں:

1۔ انعامی زمرہ 1: دنیا کی ماحول دوست ترقی

خصوصی شعبہ: عالمی خوراک رسد: حفاظت و تحفظ

2۔ انعام زمرہ 2: بنی نوع انسان کی خوشحالی میں بہتری

خصوصی شعبہ: وبائی، متعدی امراض اور دائمی بیماریوں کے علاج اور/یا ان پر قابو

3۔ انعام زمرہ3: مثبت طرز زندگی کی ترویج اور مثبت توانائی کی بہتری

خصوصی شعبہ: انفرادی شخصیات یا ادارے جن کا رویہ اور کامیابی دوسروں کو متاثر کرے، توانائی اور امید بخشے

ڈاکٹر لوئی کے ساتھ پرائز کونسل معروف شخصیات پر مشتمل ہے جن میں عزت مآب تنگ چی-ہوا، ڈاکٹر کونڈولیزا رائس، ڈاکٹر جیمز وولفن سون اور ڈاکٹر رووان ڈوگلس ولیمز شامل ہیں۔

سابق امریکی وزیر خارجہ ڈاکٹر رائس نے کہا کہ “ہمارے لیے پرامید رہنا ضروری ہےتاکہ ہم سب دنیا کے لیے کچھ اچھا کرسکیں۔ مجھے اس انعام کو دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے کہ بالآخر یہ اس مقام پر آ گیا ہے کہ کسی کو تسلیم کرسکے جو ایک غیر معمولی رہنما ہو اور ایک متاثر کن فرد ہو جو بنی نوع انسان کی بہتری کے لیے نئے منصوبوں کی حوصلہ افزائی کرسکے۔ ”

Dr. LUI Che Woo talks about his vision at the LUI Che Woo Prize Launch Ceremony.

1,000 سے زائد جامعات، تعلیمی اداروں اور پیشہ ورانہ انجمنوں کو نامزدگی کے لیے مدعو کیا جائے گا۔ ہر انعام یافتہ کو سہ مرحلہ نظام کے تحت احتیاط سے منتخب کیا جائے گا، جو پرائز کونسل، پرائز ریکمنڈیشن کمیٹی اور تین انعامی زمرہ جات کے لیے سلیکشن پینلوں پر مشتمل ہے۔ تین سلیکشن پینلوں میں سے ایک نامزدگیوں کا جائزہ لے گا جس پر پرائز ریمنڈیشن کمیٹی نظرثانی کرے گی۔

تجویز کیے گئے نامزدگان کی فہرست میں سے انعام کے ہر زمرے کے لیے حقدار کے انتخاب کے لیے پرائز کونسل حتمی فیصلہ کرے گی۔ پرائز ریکمنڈیشن کمیٹی کے اراکین میں پروفیسر لارنس جے لاؤ، پروفیسر سر کولن لوکاس، ڈاکٹر مو یان، ڈاکٹر ہیدر مونرو-بلم پروفیسر اینڈریو یاؤ اور پروفیسر وین-سن یے شامل ہیں۔

لوئی چی وو انعام احساس، تحفظ، انسانیت کے لیے محبت اور سکھ و چین کی روایتی اقدار میں جڑیں پیوست رکھتا ہے۔ انعام کا انتظام لوئی چی وو پرائز لمیٹڈ (‘پرائز کمپنی’) اور اس کا بورڈ آف گورنرز سنبھال رہا ہے، جو ڈاکٹر لوئیس، پروفیسر لاپ-چی سوئی، پروفیسر فریڈرک ما سی-ہینگ اور ڈاکٹر موسس چینگ مو-چی پر مشتمل ہے۔ ڈاکٹر لوئی نے ابتدائی سرمایہ کاری کے طور پر 2 ارب ہانگ

(From left) Ms. Anna Wu Hung-yuk, moderator, Dr. LUI Che Woo, Dr. Condoleezza Rice and Prof. Lawrence J. Lau at the panel discussion.

کانگ ڈالرز کے اثاثے پرائز کمپنی میں شامل کیے گئے تاکہ تحفظ پذیر پیشرفت اور انعام کے معاملات کو سہارا دیا جاسکے۔

انعام مدعو کردہ نامزد کرنے والوں کی طرف سے عالمی نامزدگیوں کے لیے کھلا ہے، ان کی نسل، مذہب یا قومیت سے بالاتر ہو۔ لوئی چی وو انعام دنیا بھر کے مختلف ثقافتوں کے حامل افراد کو دنیا کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے کی خاطر ایک جگہ جمع کرنے کا مقصد رکھتا ہے۔

لوئی چی وو انعام کے بارے میں

ڈاکٹر لوئی چی وو کی جانب سے قائم کردہ ” لوئی چی وو انعام – عالمی تہذیب کے لیےانعام” ایک سالانہ، اپنی نوعیت کا پہلا بین الاقوامی کثیر الشعبہ جاتی جدت طراز اعزاز ہے جو عالمی تہذیب کو آگے بڑھانے اور ایک زیادہ پرسکون دنیا کی تعمیر کے لیے لوگوں کو متاثر کرنا چاہتا ہے۔ اس کا مقصد غیر معمولی کام کرنے والے اور اس کام کو جاری رکھنے کے لیے حوصلہ افزائی کرنے کی خاطر دنیا بھر سے ایسے افراد اور اداروں کو تسلیم کرنا اور اعزاز بخشنا ہے، جو تین مقاصد کے لیے کام کرتے ہیں: دنیا کی تحفظ پذیر ترقی، انسانی خوشحالی میں بہتری میں مثبت انداز زندگی کی ترویج اور مثبت توانائی کی بہتری۔
: www.luiprize.org

Latest from Blog