خیرپور میں پولیس مقابلہ، بدنام ڈاکوشاہو سولنگی کو زخمی حالت میں گرفتار

خیرپور 22جنوری (پی پی آئی)کنب پولیس  ایک مقابلہ کے بعد بدنام ڈاکو شاہ ڈنو عرف شاہو سولنگی کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی خیرپور توحید الرحمان میمن  کے مطابق زخمی ڈاکو متعدد سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب ہے اور اس کا کرمنل ریکارڈ دیگر اضلاع سے بھی معلوم کیا جا رہا ہے۔تفیصلات کے مطابق بدھ کے روز مہران ہائی وے پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا  جس کے بعدپولیس نے متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب ڈاکو شاہ ڈنو عرف شاہو سولنگی کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔جس کیقبضہ سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے البتہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

الخدمت کے تحت سکھر میں مفت آئی سرجری کیمپ,160 سے زائد مستحق مریض مستفیض

Wed Jan 22 , 2025
سکھر22جنوری (پی پی آئی) الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے زیرِ اہتمام سکھر کے مدر چائلڈ ہیلتھ کیئر سینٹر میں مفت آئی سرجری کیمپ کا نعقاد کیا گیا، جس میں 160 سے زائد مستحق افراد کی آنکھوں کی مفت سرجری کی گئی۔ الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے ترجمان کے مطابق کیمپ میں الخدمت کے ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر احمد مجتبیٰ میمن، رضا اللہ، زبیر […]