کراچی: کورنگی یونین فٹ بال کلب کے زیر اہتمام ناصر اسپورٹس گراﺅنڈ کورنگی میں منعقدہ عرفان شہید میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوںمیں رحیم محمڈن شاہ فیصل ٹاﺅن اور اسلامیہ اسپورٹس نے کامیابی حاصل کر لی ۔پہلے میچ میں شاہ فیصل ٹاﺅن کی ٹیم رحیم محمڈن نے عمدہ کھیل کی بدولت مضبوط ٹیم برما محمڈن کو 3-0سے زیر کردیا ،فاتح ٹیم کی جانب سے عبدالصمد اور صدام نے ایک ایک گول اسکور کئے ، دوسرے میچ میں اسلامیہ اسپورٹس نے مد مقابل کورنگی نیشنل کو 2-0سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔قبل ازیں میچ کے آغاز پر دونوں ٹیموں کا تعارف مہمان خصوصی چیئر مین SYDOسورم بیگ چترالی سے کرا یا گیا اس موقع پر رحیم محمڈن شاہ فیصل ٹاﺅن کے روح رواں پرویز قاسو اور ٹورنامنٹ آرگنائزرزبھی موجود تھے، میچ میں ریفری کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری ابرار حسن ،عبدالواحد جمیل احمد نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر کے فرائض نصیر الدین عباسی نے انجام دیئے ۔
Next Post
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ہڑتال اور احتجاج کریں گے:سپریم کونسل آف ٹرانسپورٹرز
Tue Oct 1 , 2013
کراچی: سپریم کونسل آف ٹرانسپورٹرز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافے کے خلاف احتجاج ،ہڑتال اور کرایوںمیں اضافہ کا فیصلہ کر لیا۔ سپریم کونسل آف آل پاکستان ٹرانسپورٹرز کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت کیپٹن (ر) آصف محمود منعقد ہوا جس میں آل پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اسلم خان نیازی، سندھ بلوچستان ٹرانسپورٹ فیڈریشن کے چیئرمین عبداللہ […]
