معروف مارکیٹ قرض دہندہ سوفی نے سافٹ بینک کی زیر قیادت 1 ارب ڈالرز کی سیریز ای سرمایہ کاری حاصل کرلی

فائن ٹیک شعبے میں اب تک کا سب سے بڑا واحد سرمایہ کاری مرحلہ زیادہ حاصل کرنے کے خواہشمند ماہرین کے لیے مالیاتی خدمات کے بنیادی شراکت دار کی حیثیت سے سوفی کی توسیع کو تحریک دے گا

سان فرانسسکو اور ٹوکیو، 30 ستمبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– ملک کے معروف مارکیٹ قرض دہندہ سوفی اور سافٹ بینک گروپ (“سافٹ بینک”) نے آج سیریز ای فنڈنگ میں 1 بلین ڈالرز کا اعلان کیا ہے جس کی قیادت سافٹ بینک کر رہا ہے اور یہ فائن ٹیک کے شعبے میں اب تک کی واحد سب سی سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔ اس مرحلے میں حصہ لینے والے موجودہ سرمایہ کاروں میں تھرڈ پوائنٹ وینچرز اور تھرڈ پوائنٹ ایل ایل سی، ویلنگٹن مینجمنٹ کمپنی ایل ایل پی، انسٹیٹیوشنل وینچرز پارٹنرز (آئی وی پی)، رین رین، بیس لائن وینچرز، ڈی سی ایم وینچر ز اوردیگر کے ملحقہ ادارے شامل ہیں۔ فنڈنگ روایتی بینکاری سے بیزار امتیازی صارفین کے لیے بنیادی مالیاتی خدمات شراکت دار کی حیثیت سے آگے بڑھنے میں سوفی کو تیز کرے گا۔

Mike Cagney, SoFi co-founder and CEO.

تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150930/272348
لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150910/265431LOGO
پی ڈی ایف – http://origin-qps.onstreammedia.com/origin/multivu_archive/ENR/272423-Sofi-final-visual-fact-sheet.pdf

سیریز ای مرحلہ سوفی میں کل ایکوئٹی سرمایہ کاری کو 1.42 ارب ڈالرز تک لائے گا۔ ادارہ 2014ء سے منافع بخش ہے۔ حاصل کیا گیا سرمایہ، جو فروری 2015ء میں اس کے سیریز ڈی مرحلے سے قریب ہے، ادارے کی ترقی اور زمرہ جاتی قیادت کا مظہر ہے۔

سوفی کے سی ای او اور شریک بانی مائیک کیگنی نے کہا کہ “سوفی مالیاتی خدمات میں صارفین کی توقعات کی ازسر نو تعریف کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ سرمایہ کاری ہماری خلل انگیز مصنوعات اور تجربات کی ڈرامائی انداز میں آگے کی جانب بڑھائے گی اور اس کے بدلے میں بامعنی انداز میں مالیاتی ذمہ داری افراد کو فائدہ پہنچائے گی۔ ہمارا خط حرکت واضح ہے: ہم امریکا میں سب سے زیادہ قابل بھروسہ مالیاتی خدمات شراکت داری بننے کے راستے پر ہیں۔”

سوفی نے 2011ء میں موجودہ حالات کو چیلنج کرنا شروع کیا، اولین ادارے کی حیثیت سے جو گریجویٹ افراد کو اپنے وفاقی و نجی علمی قرضہ جات کو ٹھوس بنانے اور نئی شرائط پر دوبارہ قرض لینے کے قابل بناتا ہے۔ اس وقت سے ادارہ مورگیج، مورگیج ری فنانسنگ اور ذاتی قرضہ جات میں اپنی پیشکشوں کو بڑھا چکا ہے اور اس کے ساتھ صنعت کے معروف صارفین کی خیرخواہی حاصل کررہا ہے۔ ادارہ اب تک قرضہ جات میں 4 ارب سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرچکا ہے اور ممکنہ طور پر 2015ء کے اختتام تک فنڈ شدہ قرضہ جات میں 6 ارب ڈالرز کو عبور کرجائے گا۔

سافٹ بینک گروپ کارپوریشن کے صدر اور سی او او نکیش اروڑہ نے کہا کہ “سافٹ بینک بڑی صنعتوں اور جغرافیوں میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے جو تبدیلی کے لیے مکمل تیار ہیں۔ سرمایہ کاری سافٹ بینک کو مالیاتی خدمات کے شعبے میں نمایاں کرتی ہے، جو دنیا میں سب سے بڑی اور اہم ترین صنعتوں میں سے ایک ہے۔ سوفی فائن ٹیک کے شعبے میں واضح طور پر منظرنامہ تبدیل کرنے والا ادارہ ہے۔”

SoFi Logo.

سیریز ای سرمایہ کاری مصنوعاتی جدت طرازی، فراہمی، کمیونٹی قدر اور ٹیم میں سوفی کی نمو کو ایندھن دے گی۔

مصنوعاتی جدت طرازی اور فراہمی میں اضافہ
نئی سرمایہ کاری کے ساتھ سوفی اپنے غیر روایتی طریقے، اپنی نوعیت کی بہترین صارفی خدمت اور مصنوعاتی جدت طرازی کو کہیں مضبوط کرے گا۔ آنے والے دنوں میں ادارہ:

  • وسیع پیمانے پر اپنی پیشکشوں کو بڑھائے گا کیونکہ وہ رکن تعلقات کو گہرا کرنا اور ان کے تاحیات مالیاتی اہداف میں مدد دینا چاہتا ہے۔
  • قرضہ جات خطراتی بیمہ کے لیے اپنے ملکیتی نمونے میں مستقل سرمایہ کاری جاری رکھے گا۔
  • صارفی تجربے کو مزید سادہ بنائے گا اور کہیں زیادہ آن لائن، بالخصوص موبائل ڈیوائسز کے ذریعے، پیش کرے گا۔

کمیونٹی اقدار
سوفی اپنی برادری کو واضح اقدار فراہم کرنے سے وابستہ ہیں جو کہیں بھی نہیں مل سکتیں۔ سرمایہ کاری کے نتیجے میں ادارہ:

  • اپنی رکنیت خدمات کو بڑھائے گا، جو مالیاتی خدمات فراہم کنندگان میں بدستور مختلف ہوں گی، بشمول اس کا انٹرپرینیور پروگرام اور کیریئر سروسز ٹیم۔
  • دیگر رکن خدمات میں سرمایہ کاری کرے گا، اپنے سخت بوٹ کیمپ سے ایک خصوصی جاب بورڈ برائے سوفی کمیونٹی تک ۔

ٹیم

سان فرانسسکو میں قائم ادارہ اس وقت 400 سے زیادہ کل وقتی ملازمین اور سال کے اختتام تک کم از کم 100 کے اضافے کی توقع رکھتا ہے۔ اپنی بڑھتی ہوئی فروخت، خدمات اور بیمہ ٹیموں کے لیے سوفی:

  • ہیلڈسبرگ، کیلیفورنیا میں اپنے دفتری رقبے کو دوگنا کرکے 20 ہزار مربع فٹ کررہا ہے ۔
  • ہلینا، مونٹانا میں اپنے 50 مضبوط انجینئرنگ دفاتر کے ساتھ ساتھ واشنگٹن ڈی سی اور فرسکو، ٹیکساس میں دفاتر کو بڑھا رہا ہے۔

سوفی کے بارے میں
سوفی مارکیٹ قرض دہندہ میں رہنما اور طلباء قرضے کی دوبارہ نئی شرائط پر فراہمی کا سب سے بڑا ادارہ ہے، جو جاری کردہ قرضہ جات میں 4 ارب ڈالرز سے زیادہ رکھتا ہے۔ ہم طلباء قرضے کی دوبارہ نئی شرائط پر فراہمی، مورگیج، مورگیج ری فنانسنگ اور ذاتی قرضہ جات کے ساتھ زیادہ حاصل کرنے کے خواہاں پیشہ ور افراد کے لیے مالیاتی خدمات کو تبدیل کررہے ہیں۔ روایتی قرضہ دہندہ کے مقابلے میں ہمارا ملکیتی بیمہ طریقہ اہلیت اور ملازمت کے ماضی کو مقدم جانتا ہے تاکہ ایسی انوکھی قرضہ جاتی مصنوعات دی جائیں جو ہمارے اراکین کو کہیں بھی نہ ملیں<ہم انفرادی اور ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کو مقامی برادریوں میں مثبت سماجی اثرات تخلیق کرنے کے قابل بناتے ہیں جبکہ واپسی کی زبردست شرح رکھتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے sofi.com۔

سافٹ بینک کے بارے میں
سافٹ بینک ایک عالمی ٹیکنالوجی ادارہ ہے جو خلل انگیز کاروباری منتظمین کو مدد دے کر معلوماتی انقلاب کو تحریک دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔ سافٹ بینک گروپ ہولڈنگ کمپنی سافٹ بینک گروپ کارپوریشن (ٹوکیو: 9984) اور اس کے اداروں کے عالمی پورٹ فولیو پر مشتمل ہے، جس میں جدید ٹیلی کمیونی کیشنز، ابلاغی اور انٹرنیٹ سروسز اور صاف توانائی ٹیکنالوجی فراہم کرنے والے شامل ہیں۔ مزید جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیےSoftBank.com۔

ذرائع ابلاغ کے سوالات کے لیے
سوفی
ڈیبرا جیک
415.706.5012
djack@sofi.com یا pr@sofi.com

سافٹ بینک
سافٹ بینک گروپ کارپوریشن کمیونی کیشنز، جاپان
81.3.6889.2300+
sbpr@softbank.co.jp

سافٹ بینک انٹرنیشنل پی آر
Paroma@softbank.com

Latest from Blog