شاہ کی واپسی – ٹی سی ایل کی مدد سے چین کے مردوں کی باسکٹ بال ٹیم ایشیائی چیمپئن شپ جیت کر برازیل اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرگئی

شین چین، چین، 6 اکتوبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– 2015ء ایف آئی بی اے ایشیا مردوں کی باسکٹ بال چیمپئن شپ 3 اکتوبر کو چین کے صوبہ ہونان کے شہر چانگ شا میں ہوئی جس میں چین کی ٹیم نے فائنل میں فلپائن کو 78-67 سے شکست دی۔ فائنل 2016ء کے ریو میں ہونے والے اولمپک کھیلوں کے لیے کوالیفائنگ ایونٹ تھا۔ ایشیائی چیمپئن شپ میں جیت مقابلوں کی تاریخ میں چین کی باسکٹ بال ٹیم کا 16 واں اعزاز ہے اور یہ 4 سال بعد ایشیا کی نمایاں ٹیموں میں واپسی کا اعلان ہے۔ چین کے مردوں کی باسکٹ بال کے اہم اسپانسر ٹی سی ایل گروپ نے بھی کامیابی میں حصہ ڈالا۔

طویل المیعاد سرمایہ، ٹیکنالوجی، آلات اور دیگر قسم کی مدد فراہم کرنے کے علاوہ ٹی سی ایل نے “نوجوانوں کو استعمال کرو” کے موضوع پر حالیہ ایشین چیمپئن شپ کے دوران ٹیم کے پرستاروں کے لیے بڑی آن لائن، آف لائن اور انٹرایکٹو تقریبات منعقد کیں۔ تقریبات نے ملک بھر میں پرستاروں میں جوش و جذبہ پیدا کیا اور ٹیم کے ہر رکن کے عزم و ہمت کو مہمیز عطا کی۔ ٹی سی ایل نے پرستاروں کے لیے 8 روزہ شبینہ تقریب کا اہتمام کرنے کے ساتھ ساتھ ویبومائیکرو-بلاگنگ اور دیگر معروف چینی انٹرنیٹ پلیٹ فارموں پر موضوعاتی مواقع کا سلسلہ شروع کیا، اس تقریب میں پرستار رات گئے تک ٹیم کو داد و تحسین دیتے۔ پرستاروں کو یکجا کرکے ٹی سی ایل نے ٹیم کے لیے ایک زبردست تحریک فراہم کی۔ ٹی سی ایل کی مدد اور پرستاروں کے جوش و جذبے سےبھرپورسہارے سے تحریک پا کر ایشیائی باسکٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل کی براہ راست نشریات نے چین کے سب سے بڑے کھیلوں کے قومی چینل سی سی ٹی وی-5 کے لیے سال میں سب سے زیادہ ناظرین اکٹھے کیے۔

عالمی “اسمارٹ” مصنوعات تیار اور انٹرنیٹ ایپلیکیشن خدمات فراہم کرنے والے کی حیثیت سے ٹی سی ایل ایک ایسا برانڈ تشکیل دے کر ادارے کے تاثر کو تبدیل کرنے کا خواہاں ہے جو “جوان، وضع دار اور بین الاقوامی” ہے۔ ٹی سی ایل کا کارپوریٹ فلسفہ “تخلیقی زندگی” اور ہر چیز کو تحریک دیتا جذبہ جو ٹی سی ایل نے خود کو ثابت کرنے کے لیے استعمال کیا باسکٹ بال سے بہترین ملاپ رکھتا ہے، کیونکہ انٹرایکٹو ٹیکنالوجی اور کھیل میں بہتر سے بہترین کو پانے کی جستجو تخلیق اور جوش کے یکجا ہونے پر منحصر ہے۔ 2009ء میں چین میں مردوں کی باسکٹ بال ٹیم کے اسپانسر بننے اور 2011ء میں مرکزی اسپانسر کی حیثیت سے ترقی پانے کے بعد ٹی سی ایل 2010ء میں ایشیائی کھیلوں میں مردوں کی باسکٹ بال چیمپئن شپ، اور 2012ء میں ایف آئی بی اے اسٹان کووچ کانٹینینٹل چیمپئنز کپ کی کامیابی میں ٹیم کے شانہ بشانہ رہا۔ یہاں تک کہ چین کی باسکٹ بال ٹیم پر مشکل وقت کے دوران بھی جب کلیدی کھلاڑی ریٹائرہوگئے یا زخمی ہونے کی وجہ سے ایک عرصے کے لیے باہر ہوگئے، ٹی سی ایل ٹیم اور اس کے کھلاڑیوں کو مضبوط سہارا فراہم کرنے سے وابستہ رہا اور ایشیائی چیمپئن شپ میں سرفہرستمقام حاصل کرنے کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرنے میں مدد دی۔

ٹیم کے مرکزی اراکین کی موجودہ عمر کے مطابق دیکھا جائے تو 2019ء میں ہونے والا مردوں کا باسکٹ بال عالمی کپ اور 2020ء کے ٹوکیو اولمپکس ٹیم کی صلاحیتوں کا حقیقی امتحان ہوں گے جب یہ کھلاڑی اپنی پختگی کو پہنچ جائیں گے۔ رواں سال کی ایشین چیمپئن شپ میں ایم وی پی ایوارڈ جیتنے والے چینی باسکٹ بال کھلاڑی یی جیان لیاننے کہا کہ “ہم عالمی اسٹیج پر اپنی اصل صلاحیتیں ظاہر کرنے کے لیے پرامید ہیں۔” ایسے عزم کو ٹی سی ایل مدد دے رہا ہے اور دیتا رہے گا۔ ٹی سی ایل نے بارہا خود کو چین کے لیے بین الاقوامی پیش قدم ثابت کیا ہے، اور چین کی مردوں کی باسکٹ بال کھلاڑیوں جیسے نوجوان جذبے کو پروان چڑھا کر ٹیم کے لیے روشن مستقبل تخلیق کرنے کی مکمل توقع رکھتا ہے۔

رابطہ فرد: مارٹا چین
فون نمبر:
86-0755-33313868+
ای میل: chenxuejun@tcl.com

Latest from Blog