آن ہیوسر-بوش ان بیو ساب ملر کے ساتھ دنیا کا پہلا حقیقی عالمی بیئر ادارہ بنے گا

اتحاد دنیا کے معروف صارفی مصنوعاتی اداروں میں سے ایک بنائے گا
بڑے پیمانے پر مکمل جغرافیائی نقش قدم اور برانڈ پورٹ فولیوز
نظرثانی شدہ تجویز ساب ملر کے حصص یافتگان کے لیےایک زبردست موقع پیش کرتی ہے؛ نقد تجویز 44 فیصد کا پرکشش پریمیئم اور
جزوی حصص متبادل 28 فیصد پریمیئم کی نمائندگی کرتی ہے
جنوبی افریقہ اور براعظم افریقہ سے مضبوط وابستگی مستقبل کی ترقی کے لیے اہم محرک
دنیا بھر میں صارفین کے لیے مزید انتخاب

برسلز، 7 اکتوبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– آن ہیوسر-بوش ان بیو (“اے بی ان بیو”) (یورونیکسٹ: ABI) (این وائی ایس ای: BUD) نے آج ساب ملر پی ایل سی (“ساب ملر”) (ایل ایس ای: SAB) (جے ایس ای: SAB) کے بورڈ کو نظرثانی شدہ تجویز کا اعلان کیا ہے کہ دونوں اداروں کو ملا دیا جائے اور پہلی حقیقی عالمی بیئر کمپنی بنائی جائے۔

نظرثانی شدہ تجویز ساب ملر کے حصص یافتگان کے لیے انتہائی پرکشش

نظرثانی شدہ تجویز جو اے بی ان بیو نے آج پیش کی ہے 42.15 برطانوی پاؤنڈز فی حصص نقد میں ساب ملر کو حاصل کرنے کے لیے ہے، جس میں جزوی حصص متبادل ساب ملر کے حصص کے لگ بھگ 41 فیصد کے لیے دستیاب ہے۔ اے بی ان بیو نے نجی طور پر ساب ملر کو پہلے دو تحریری تجاویز پیش کی تھیں، پہلی 38.00 برطانوی پاؤنڈز فی حصص اور دوسری 40.00 برطانوی پاؤنڈز فی حصص نقد۔ اے بی ان بیو مایوس ہے کہ ساب ملر کے بورڈ نے بغیر کسی بامعنی بات کے ان ابتدائی دونوں رابطوں کو مسترد کردیا۔

اے بی ان بیو مانتا ہے کہ یہ نظرثانی شدہ تجویز ساب ملر حصص یافتگان کے لیے انتہائی پرکشش ہونی چاہیے اور یہ ان کے لیے ایک انتہائی زبردست موقع فراہم کرتی ہے۔ نقد تجویز ساب ملر کی 14 ستمبر 2015ء کو مکمل ہونے والی حصص قیمت 29.34 برطانوی پاؤنڈز پر تقریباً 44 فیصد پریمیم دیتی ہے (یہ اے بی ان بیو کی جانب سے نظرثانی شدہ تجویز سے قبل آخری کاروباری دن پر تھی)۔

نظرثانی شدہ تجویز ساب ملر کے عام حصص یافتگان کے لیے ایک زبردست نقد پیشکش ممکن بنانے اور آلٹریا گروپ انکارپوریٹڈ اور بیو کو لمیٹڈ (جو مجموعی طور پر ساب ملر کے تقریباً 41 فیصد حصص رکھتے ہیں کو مسلسل پرکشش سرمایہ کاری فراہم کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے، جس کے بارے میں اے بی این بیو مانتا ہے کہ وہ مالیاتی ضروریات کو مطمئن کردے گا۔ اہم بات یہ کہ جزوی حصص متبادل مناسب سرمایہ کاری حاصل کرنا ممکن بناتا ہے اور اس سے زیادہ قیمت پر نقد پیش کرنے کو قائم رکھتا ہے جو دوسری صورت میں اے بی ان بیو پیش کرتا۔ جزوی حصص متبادل اور اس نظرثانی شدہ تجویز کی ابتدائی شرائط کے بارے میں مزید تفصیلات ذیل میں ہیں۔

اے بی ان بیو مانتا ہے کہ 42.15 برطانوی پاؤنڈز فی حصص کی نظرثانی شدہ نقد تجویز ایسی سطح پر ہے جو ساب ملر کے بورڈ کو قبول کرنی چاہیے۔

ایک زبردست موقع
اے بی ان بیو اور ساب ملر کا ملاپ ایک حقیقی عالمی شراب ساز ادارے کی صورت میں نکلے گا جو دنیا کی معروف ترین صارفی مصنوعات کمپنیوں میں سے ایک میں مقام پائے گا۔ بڑے پیمانے پر مکمل جغرافیائی نقش پا اور اے بی ان بیو اور ساب ملر کے برانڈ پورٹ فولیوز کی بدولت مشترکہ گروپ تقریباً ہر بڑی بیئر مارکیٹ میں کام کرے گا، جس میں کلیدی ابھرتے ہوئے خطے اور ترقی کے زبردست امکانات رکھنے والے علاقے بھی شامل ہوں گے جیسا کہ افریقہ، ایشیا، اور وسطی و جنوبی امریکا۔

ایک مشترکہ ادارے کے طور پر گروپ 64 ارب امریکی ڈالرز کی آمدنی اور سود، محصولات، فرسودگی اور ادائیگی سے قبل (EBITDA) میں 24 ارب امریکی ڈالرز کا تخلیق کرے گا1۔ اے بی ان بیو مانتا ہے کہ یہ مالی سودا دونوں اداروں کے صارفین، حصص یافتگان، ملازمین، خوردہ فروشوں، کاروباری شراکت داروں اور جس برادری میں وہ خدمات پیش کرتے ہیں ان کے بھی بہترین مفادات میں ہوگا۔

آن ہیوسر-بوش ان بیو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کارلوس بریٹو نے کہا کہ “ہماری نظر میں ساب ملر، اس کے ملازمین اور قیادت کا بہت احترام ہے اور ہمارا ماننا ہے کہ ان دو عظیم اداروں کا ملاپ پہلی حقیقی عالمی بیئر کمپنی بنائے گا۔ دونوں ادارے دنیا کی چند انتہائی تاریخی بیئر ثقافتوں میں گہری جڑوں کے حامل ہیں اور شراب سازی کے لیے مشترکہ مضبوط جذبہ اور معیار کی گہری روایت رکھے ہیں۔ اپنے بیش بہا ورثے، براڈز اور افراد کو یکجا کرکے ہم صارفین کو دنیا کی بہترین بیئرز کے ذائقے اور لطف فراہم کرنے کے زیادہ مواقع فراہم کریں گے۔ دنیا کے دو معروف کارپوریٹ شہریوں کی حیثیت سے ہم دونوں ان مقامی برادریوں پر بھی مثبت اثرات رکھنے کی کوشش کرتے ہیں جن میں ہم کام کرتے اور رہتے ہیں۔ سادہ سی بات یہ ہےکہ ہم یقین رکھتے ہیں اس پر جو ہم مل جل کر کرسکتے ہیں بجائے اس کے کہ جو ہم جداگانہ حیثیت سے کریں، زیادہ لوگوں تک زیادہ بیئر پہنچانا اور اپنے تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے قدر کو بہتر بناتے ہوئے۔”

ترقی کے زبردست مواقع تخلیق کرنے اور دنیا بھر میں اسٹیک ہولڈرز کو فائدہ پہنچانے کے لیے ملاپ
اے بی ان بیو اور ساب ملر کا ملاپ ایک انتہائی مکمل تقسیم نیٹ ورک کے ذریعے اور نئے ادارے میں دونوں کمپنیوں کی بہترین مشقوں کو لاگو کرکے اداروں کے مشترکہ برانڈ فولیو کی مارکیٹنگ سے ترقی کے زبردست مواقع تخلیق کرے گا۔ مضبوط برانڈ سازی تجربہ اور قومی علامات اور مقامی برانڈز کی تیاری میں کمیابی اے بی ان بیو اور ساب ملر دونوں کے لیے اہم کامیابی عناصر رہے ہیں۔

مشترکہ ادارے کا مکمل عالمی و مقامی برانڈز کا کل پورٹ فولیو دنیا بھر میں نئی اور موجودہ مارکیٹوں میں بیئر پینے والوں کے لیے مزید انتخاب کا مواقع فراہم کرے گا۔ مزید برآں، دونوں اداروں کی صلاحیتوں کا یکجا ہونا دنیا بھر میں اپنے صارفین کے لیے نئی شاندار مصنوعات متعارف کروانے کے لیے مزید جدت کو ممکن بنائے گا۔

مثال کے طور پر آن ہیوسر-بوش کے ساتھ ملاپ کے بعد اے بی ان بیو نے بڈویسر کو عالمی سطح پر کامیاب بنایا، جس کی بین الاقوامی فروخت برانڈ کے کل حجم کے نصف سے زیادہ تک پہنچ گئی ہے۔

باصلاحیت افراد کے بہترین عالمی گروہ کی تخلیق
اے بی ان بیو مانتا ہے کہ، ساب ملر کے ساتھ مل کر، وہ دنیا کی ممتاز ترین صارفی مصنوعات کمپنیوں میں سے ایک بنا سکتے ہیں، جو باصلاحیت افراد کی عالمی مشترکہ بنیاد کی مہارت، جذبے، وابستگی، توانائی اور تحریک سے فائدہ اٹھائے گی۔

اے بی ان بیو ایک حقیقی عالمی ادارہ ہے، جو انتہائی سینئر انتظامی عہدوں پر تقریباً 30 قوموں سے وابستہ افراد کی نمائندگی کرتا ہے۔ ساب ملر کی تجربہ کار انتظامی ٹیم جامع مارکیٹ تجربہ رکھتی ہے، بالخصوص ان خطوں میں جہاں اے بی ان بیو ابھی کافی موجودگی نہیں رکھتا ۔

نتیجتاً، اے بی ان بیو توقع رکھے گا کہ ساب ملر کی انتظامی ٹیم اور ملازمین ادارے میں مشترکہ کمپنی کے طور پر اہم کردار ادا کریں گے۔

براعظم افریقہ مشترکہ ادارے کے لیے ترقی کا اہم محرک، خطے میں ساب ملر کے مضبوط ورثے کی بنیاد پر
ایک براعظم کی حیثیت سے افریقہ بڑھتے ہوئے جی ڈی پی، ایک ابھرتے ہوئے درمیانے طبقے اور وسعت پاتے ہوئے اقتصادی مواقع کے ساتھ انتہائی پرکشش مارکیٹیں رکھتا ہے۔ افریقہ مشترکہ کمپنی کے مستقبل میں ایک اہم کردار ادا کرے گا، جس کی بنیاد مضبوط تاریخ اور خطے میں ساب ملر کی کامیابی میں پیوست ہوں گی، جو 19 ویں صدی تک جاتی ہے۔ اے بی ان بیو جوہانسبرگ اسٹاک ایکسچینج میں ایک ثانوی اندراج کا ارادہ رکھتا ہے، اور ساتھ ساتھ ایک مقامی بورڈ کا بھی جو مشترکہ کمپنی کی مستقبل کی کامیابیوں کے لیے ناگزیر ہوگا۔

اے بی ان بیو جوہانسبرگ کے لیے ارادہ رکھتا ہے کہ وہ مشترکہ گروپ کے لیے براعظم افریقہ میں بدستور علاقائی صدر دفتر ہوگا۔ مزید برآں، اے بی ان بیو سمجھتا ہے کہ ساب ملر جنوبی افریقی معاشرے کی ترقی کا بڑے عرصے سے حاملی ہے اور مقامی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ گہری شمولیت رکھتا ہے۔ بالخصوص اے بی ان بیو وسیع پیمانے پر سیاہ فاموں کو اقتصادی طور پر خودمختار بنانے کے منصوبے کو سراہتا ہے جو ساب ملر نے قائم کر رکھا ہے اور اس منصوبے کو جاری رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

مل جل کر ایک بہتر دنیا کی تعمیر
دونوں ادارے ان مقامی برادریوں، جہاں یہ کام کرتے ہیں، پر مثبت اثرات ڈالنے اور پوری رسدی زنجیر پر – کاشت کاروں سے لے کر شراب سازوں اور ٹرک ڈرائیوروں سے صارفین تک – سب کو مواقع فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیںاور ساتھ ساتھ کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے اعلیٰ ترین معیارات کی چاہ بھی رکھتے ہیں۔

دونوں اداروں کا ملاپ وسائل اور تجربے کو یکجا کرے گا تاکہ دنیا بھر ایک بڑا اور زیادہ مثبت اثر ڈالا جا سکے۔ دونوں ادارے مضبوط پروگرام رکھتے ہیں جو اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شراکت داری رکھتے ہیں تاکہ وہ ان کی مصنوعات کا ذمہ دارانہ انداز میں لطف اٹھانے اور ماحول پر اثرات کو کم کرنے کی حوصلہ افزائی کریں جس میں خاص توجہ پانی، توانائی اور ری سائیکلنگ پراور جن برادریوں میں یہ رہتے اور کام کرتے ہیں ان کی بہتری پر ہوگی۔

کامیابی سے لین دین مکمل کرنے کا ثابت شدہ ریکارڈ اور حصص یافتگان کی قدرکی تخلیق
اے بی ان بیو کاروباری اتحاد کی کامیابی سے تکمیل اور حصص یافتگان کے لیے قدر تخلیق کرنے کا ثابت شدہ ریکارڈ رکھتا ہے۔ ادارے نے گزشتہ دو دہائیوں میں متعدد بڑے مالی سودے مکمل کیے ہیں اور بیان کردہ اہداف پر مسلسل کارکردگی دکھائی ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے فائدے کے لیے ذمہ داری نبھائی ہے۔ ایک ملاپ وسائل اور تجربہ کو یکجا کرے گا اور دنیا بھر میں مقامی برادریوں پر کہیں زیادہ بڑا اور مثبت اثر ڈالے گا۔

منتظمین کے ساتھ متحرک انداز میں کام کرنے سے وابستہ
ادارے کے جغرافیائی نقوش پا ایک براعظمی یا علاقائی بنیاد پر بڑے پیمانے پر مکمل ہیں اور اے بی ان بیو ساب ملر اور متعلقہ اداروں کے ساتھ کام کرے گا تاکہ تمام انضباطی معائنوں کو بروقت اور مناسب حل کے ساتھ مکمل کیا جائے۔ امریکا اور چین میں، بالخصوص، ادارہ کسی بھی انضباطی یا معاہدی غور و خوض کو فوری طور پر اور متحرک انداز میں حل کرنا چاہے گا۔ اسی طرح جنوبی افریقہ اور دیگر علاقوں میں اے بی ان بیو کسی بھی انضباطی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ساب ملر کے ساتھ کام کرے گا۔

جزوی حصص متبادل
نظرثانی شدہ تجویز میں ایک جزوی حصص متبادل شامل ہے جو 326 ملین حصص پر مشتمل ہے اور ساب ملر کے حصص کے تقریباً 41 فیصد کے لیے دستیاب ہے۔ یہ حصص اے بی ان بیو کی جداگانہ کلاس (“محدود حصص”) کی صورت اختیار کریں گے جس کی مندرجہ ذیل خصوصیات ہوں گی:

  • غیر مندرج اور کسی بھی اسٹاک ایکسچینج میں تجارت کے لیے پیش کرنے کے قابل نہیں
  • تکمیل کے لیے پانچ سالہ حفاظت سے مشروط
  • پانچ سالہ دور کے خاتمے کے بعد سال بہ سال کی بنیاد پر اے بی ان بیو کے عام حصص میں تبدیل کرنے کے قابل اور
  • ڈیویڈنڈز اور ووٹنگ رائٹس کے حوالے سے اے بی ان بیو کے عام حصص کے برابر درجہ

اے بی ان بیو کے عام حصص میں قبل از وقت تبدیلی کے لیے ساب ملر کے حصص یافتگان کو، جو جزوی حصص متبادل کا انتخاب کریں، کو 1 ساب ملر شیئر کے لیے 0.483969 محدود شیئرز حاصل ہوں گے2۔ ساب ملر کے حصص یافتگان جو جزوی حصص متبادل کا انتخاب کریں کو ساب ملر کے ہر شیئر پر 2.37 برطانوی پاؤنڈز نقد بھی ملیں گے۔ 6 اکتوبر 2015ء کو تکمیلی قیمت کی بنیاد پر اے بی ان بیو کے عام حصص کے 98.06یورو کے مطابق جزوی حصص متبادل، بشمول 2.37 برطانوی پاؤنڈز نقد، ہر ساب ملر شیئر کی قدر 37.49 برطانوی پاؤنڈز فی حصص رکھے گا، جو 14 ستمبر 2015ء کو 29.34 برطانوی پاؤنڈز کی ساب ملر حصص قیمت پر تقریباً 28 فیصد کا پریمیم ہے۔

اس کا مطلب ہے کہ جزوی حصص متبادل کی متصور قدر تجویز کردہ نقد پیشکش سے کم ہے، اضافی رعایت کو خاطر میں لانے سے پہلے بھی جو محدود حصص کی غیر مندرج فطرت اور غیر منتقلی کے لیے لاگو ہوگی۔ اے بی ان بیو ساب ملر کے بورڈ سے جزوی حصص متبادل کے لیے سفارش کا خواہاں نہیں ہے۔

اے بی ان بیو توقع رکھتا ہے کہ زیادہ تر ساب ملر حصص یافتگان زیادہ پریمیم کی نقد پیشکش کو قبول کریں، اور اگر وہ خواہش رکھیں تو اپنی حاصل کردہ آمدنی کو اے بی ان بیو کے مندرج عام حصص میں دوبارہ لگائیں۔ البتہ ساب ملر کا کوئی بھی حصص یافتہ جزوی حصص متبادل کا انتخاب کرنے کے قابل ہوگا۔

شرائطِ لازم
باضابطہ سودے کا اعلان مندرجہ ذیل معاملات سے مشروط ہے:

  • نقد پیشکش کے حوالے سے ساب ملر کے بورڈ کی سفارش، ساب ملر کے بورڈ کے اراکنی کی جانب سے مالی سودے کے حق میں اور ناقابل تردید ضمانت پر عملدرآمد، ایسی صورت میں ہونا چاہیے جو اے بی ان بیو کے لیے قابل قبول ہو؛
  • مالی سودے کے حق میں رائے کے ساتھ ساب ملر کے دو بڑے حصص یافتگان، آلٹریا گروپ انکارپوریٹڈ، اور بیو کو لمیٹڈ سے ناقابل تردید ضمانتوں پر عملدرآمد اور جزوی حصص متبادل کے لیے انتخابات ہونا چاہئیں، دونوں صورت میں ان کے تمام حصص یافتگان اور اے بی ان بیو کے لیے قابل قبول صورت میں ہو؛
  • روایتی مطلوبہ احتیاط کی حسب اطمینان تکمیل؛ اور
  • اے بی ان بیو کے بورڈ کی جانب سے حتمی منظوری۔ اے بی ان بیو کا بورڈ اس تجویز کی مکمل حمایت کرتا ہے اور توقع رکھتا ہے (مندرجہ بالا شرائط کی بنیاد پر) کہ اعلان سے قبل اس کی باضابطہ منظوری دے گا۔

اے بی ان بیو اس اعلان میں پیش کردہ کسی بھی پیشکش کی لازمی شرائط کو مکمل طور پر یا کسی بھی حصے کو چھوڑ دینے کا حق رکھتا ہے۔

مالی سودے کی شرائط اس نوعیت کے ملاپ کے لیے روایتی ہوں گی، اور اس میں دونوں اداروں کے حصص یافتگان اور رسیدوں کے لیے، قابل اطمینان شرائط، تمام قوانین اور انضباطی اجازتوں کے مطابق منظوری شامل ہوگی۔

انمنظوریوں میں سے چند کے نقشہ اوقات کو دیکھتے ہوئے اے بی ان بیو تحویل و انضمام کے لیے شہری مجموعہ قوانین (“کوڈ”) کے مطابق لازمی شرائط کے مطابق سودے کے طریقے پر غور کرتا ہے۔

مالی سود ے کے تحت نقد پر غور و خوض کو اے بی ان بیو کے داخلی مالیاتی وسائل اور نئے تیسرے فریق قرضے کے ملاپ کے ذریعے سرمایہ دیا جائے گا۔

تجویز کسی پیشکش پر مشتمل نہیں اور نہ ہی یہ اے بی ان بیو پر کوئی ذمہ داری لاگو کرتی ہے کہ وہ پیشکش کرے، نہ یہ کوڈ کے مطابق کسی بھی ادارے کے پیشکش کرنے کے ارادوں کی شہادت ہے۔ اے بی ان بیو اس لیے اسے کوڈ کے قانون2.2 (الف) کے مطابق ایک اعلان کے لیے بنیاد تشکیل دینا سمجھتا ہے۔

اس امر کی کوئی یقین دہانی نہیں کہ حتمی پیشکش کی جائے گی۔ مزید اعلان مناسب پانے پر کیا جائے گا۔

اے بی ان بیو مندرجہ ذیل حقوق محفوظ رکھتا ہے:

ا) غور و فکر کی دیگر اقسام متعارف کروانے اور/یا غور کی ترکیب کو تبدیل کرے

ب) مالی سودے کی تکمیل اےبی ان بیو کے کسی ماتحت ادارے کے ذریعے یا ساتھ کرے یا کسی ایسے ادارے سے جو اے بی ان بیو کا ماتحت بنے گا؛

ج) ساب ملر کے لیے کسی بھی وقت کم پسندیدہ شرائط پر پیشکش کرے (جس میں نقد پیشکش اور جزوی حصص متبادل شامل ہیں)

(i) ساب ملر کے بورڈ کے ساتھ معاہدے یا سفارش کے ساتھ
(ii) اگر کوئی تیسرا فرق ساب ملر کو کم پسندیدہ شرائط پر کوئی پیشکش دینے کا مضبوط ارادہ کرنے کا اعلان کرے؛ یا
(iii) کوڈ کے مطابق ساب ملر کی جانب سے قرضوں سے خلاصی کے سودے کا اعلان کرنے کے بعد

د) اس صورت میں کہ ساب ملر کی جانب سے کسی بھی ڈیویڈنڈ کا اعلان، اظہار، قیام یا ادائیگی کی جاتی ہے، تاکہ وہ اپنی پیشکش کو اس ڈیویڈنڈ کی مقدار سے کم کرسکے (بشمول نقد پیشکش اور جزوی حصص متبادل)

اے بی ان بیو نے لیزارڈ کو اپنا مالیاتی مشیر برقرار رکھا ہے اور فریش فیلڈز برکاس ڈیرنجر ایل ایل بی اس اعلان میں پیش کردہ معاملات کے حوالے سے قانونی مشیر ہوں گے۔

مائیکروسائٹ اور سی ای او وڈیو
مزید معلومات، بشمول مجوزہ مالی سودے کے حوالے سے تمام دستاویزات اور اے بی ان بیو کے سی ای او کارلوس بریٹو کی مجوزہ ملاپ www.globalbrewer.comپر وڈیو پر مل سکتی ہیں۔ وڈیو کا تحریری نسخہ یہاں پایا جا سکتا ہے: http://www.globalbrewer.com/home/#news-and-facts۔

سرمایہ کار اور تجزیہ کار کانفرنس کال تفصیلات
اے بی ان بیو آج سرمایہ کاروں اور تجزیہ کاروں کے لیے دو کانفرنس کالز کی میزبانی کرے گا۔ ان کالز کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

سرمایہ کار اور تجزیہ کار کانفرنس کال نمبر 1
وقت: صبح 4 بجے ای ڈی ٹی/صبح 9 بجے بی ایس ٹی/صبح 10 بجے سی ای ٹی

ویب کاسٹ ربط: http://cache.merchantcantos.com/webcast/webcaster/4000/7464/16532/52926/Lobby/default.htm

برطانیہ ڈائل-اِن نمبر: +44 (0) 20 7192 8000
امریکا ڈائل-اِن نمبر: +1 866 966 1396
کانفرنس آئی ڈی: 56262876

سرمایہ کار و تجزیہ کار کانفرنس کال نمبر 2
وقت: صبح ساڑھے 8 بجے ای ڈی ٹی / دوپہر ڈیڑھ بجے بی ایس ٹی / دوپہر ڈھائی بجے سی ای ٹی
ویب کاسٹ ربط: http://cache.merchantcantos.com/webcast/webcaster/4000/7464/16532/52927/Lobby/default.htm

برطانیہ ڈائل-اِن نمبر:
8000 7129 20 (0) 44+
امریکا ڈائل-اِن نمبر: 1369 966 866 1+
کانفرنس آئی ڈی: 56267073

براہ راست نشریات نہ سن پانے والے افراد کے لیے ویب کاسٹ کا ری پلے اور کال کا تحریری نسخہ محفوظ کیا جائے گا اور www.globalbrewer.comپر دستیاب ہوگا۔

میڈیا کانفرنس کال کی تفصیلات
اے بی ان بیو آج ذرائع ابلاغ کے لیے دو کانفرنس کالز کی میزبانی بھی کرے گا۔ ان کالز کی تفصیلات یہ ہیں:

میڈیا کانفرنس کال نمبر 1
شب ڈھائی بجے ای ڈی ٹی / صبح ساڑھے 7 بجے بی ایس ٹی / صبح ساڑھے 8 بجے سی ای ٹی

برطانیہ ڈائل-اِن نمبر:8000 7192 20 (0) 44+
امریکا ڈائل-اِن نمبر: 1396 966 866 1+
کانفرنس آئی ڈی: 56231478

میڈیا کانفرنس کال نمبر 2
وقت: صبح ساڑھے 9 بجے ای ڈی ٹی/ دوپہر ڈھائی بجے بی ایس ٹی / سہ پہر ساڑھے 3 بجے سی ای ٹی

برطانیہ ڈائل-اِن نمبر: 8000 7192 20 (0) 44+
امریکا ڈائل-اِن نمبر: 1396 966 866 1+
کانفرنس آئی ڈی: 56244076

اس اعلان میں شامل تمام معاملات سے تعلق رکھنے والے معاملات میں صرف لیزارڈ اے بی ان بیو کے لیے خصوصی طور پر مالیاتی مشیر کا کردار ادا کررہا ہے، اور لیزارڈ کے صارفین کو حفاظت دینے کو حوالے سے اے بی ان بیو کے علاوہ کسی کا ذمہ دار نہیں اور نہ ہوگا، یا اس اعلان میں پیش کردہ معاملات کے حوالے سے مشاورت فراہم کرنے کے حوالے سے بھی۔ ان مقاصد کے لیے “لیزارڈ” کا مطلب لیزارڈ فریریرس اینڈ کمپنی ایل ایل سی اور لیزارڈ اینڈ کمپنی لمیٹڈ ہے۔ لیزارڈ اینڈ کمپنی لمیٹڈ برطانیہ میں فنانشل کنڈکٹ اتھارٹی کی جانب سے ایک منظور شدہ باضابطہ ادارہ ہے۔ نہ ہی لیزارڈ اور نہ ہی اس کے ملحقہ ادارے کسی بھی فرد کے لیے، جو اس اعلان کے حوالے سے لیزارڈ کا صارف نہیں ہے یا اس اعلان میں پیش کردہ معاملات کے حوالے سے، کسی قسم کی کوئی ذمہ داری، جواب دہی یا ذمہ داری رکھتے ہیں (چاہے وہ بلاواسطہ ہو یا بالواسطہ، معاہدے میں ہو، شبہ میں، زیر دستور ہو یا کسی بھی صورت میں)۔

ڈوئچے بینک اے جی جرمن بینکاری قوانین (متعلقہ اتھارٹی: یورپین سینٹرل بینک) اور برطانیہ میں پروڈنشل ریگولیشن اتھارٹی کے تحت مستند ہے۔ یہ یورپین سینٹرل بینک اور جرمنی کی وفاقی مالیاتی نگرانی انجمن بافن کے زیر نگرانی ہے اور برطانیہ میں پروڈنشل ریگولیشن اتھارٹی اور فنانشل کنڈکٹ تھارٹی میں محدود احکام سے مشروط ہے۔ اس کے اختیار نامے اور پروڈنشل ریگولیشن اتھارٹی اور فنانشل کنڈکٹ اتھارٹی کی جانب سے احکام کے بارے میں تفصیلات طلب کرنے یا www.db.com/en/content/eu_disclosures.htmپر دستیاب ہیں۔

ڈوئچے بینک اے جی، جو اپنی لندن شاخ (“ڈی بی”)کے ذریعے کام کررہا ہے، اے بی ان بیو کے لیے کارپوریٹ بروکر کا کردار ادا کررہا ہے اور اس اعلان یا اس کے مواد کے حوالے سے کوئی دوسرا فرد نہیں۔ ڈی بی اے بی ان بیو کے علاوہ کسی دوسرے فرد کو اپنے صارفین کے لیےپیش کردہ حفاظت فراہم کا ذمہ دار نہیں، یہاں پیش کردہ معاملے کے حوالے سے کوئی مشاورت بھی نہیں فراہم کرے گا۔ دھوکا دہی کے لیے کسی فرد کی جواب دہی کو محدود کیے بغیر نہ ہی ڈی بی نہ ہی اس کے ماتحت ضمانت کار، شاخیں یا ملحقہ ادارے اور نہ ہی اس کے متعلقہ ڈائریکٹرز، افسران، نمائندگان، ملازمین، مشیران اور ایجنٹوں کسی بھی قسم کا فرض، جواب دہی یا ذمہ داری قبول کرتے ہیں جو بھی ہو (بلاواسطہ یا بالواسطہ، معاہدے میں ہو، شبہ میں، زیر دستور ہو یا کسی بھی صورت میں) کسی بھی فرد کے لیے جو اس اعلان، اس میں موجود کسی بھی بیان کے حوالے سے ڈی بی کا صارف نہیں ہے۔

کوڈ کے قانون 2.6 (الف) کے مطابق اے بی ان بیو کو لازمی، 14 اکتوبر 2015ء بروز بدھ شام پانچ بجے سے پہلے پہلے، کوڈ کے قانون 2.7 کے تحت ساب ملر کے لیے پیشکش کے مضبوط ارادے کا اعلان کرنا ہوگایا اعلان کرے کہ وہ ساب ملر کے لیے پیشکش کا ارادہ نہیں رکھتا، دونوں صورتوں میں اعلان ایک بیان تصور ہوگا جس پر کوڈ کا قانون 2.8 لاگو ہوتا ہے۔ حتمی تاریخ صرف ساب ملر اور ٹیک اوور پینل کی رضامندی کی صورت میں بڑھائی جائے گی بمطابق قانون 2.6 (ج)۔

اس اعلامیہ کے انگریزی، ولندیزی اور فرانسیسی ترجمے www.ab-inbev.comپر دستیاب ہوں گے۔

ہدایات

کوڈ کی اظہار کی شرائط
مجموعہ قانون یعنی کوڈ کی شق 8.3 (الف) کے تحت کوئی بھی فرد پیش کرنے والے کسی بھی ادارے یا کسی بھی سیکورٹی ایکسچینج پیش کار کے 1 فیصد یا اس سے زیادہ کسی بھی درجے کی متعلقہ سیکورٹیز میں دلچسپی رکھتا ہو (وہ پیش کار جو اس پیش کار کے علاوہ ہو جس نے صرف نقد میں اعلان کیا ہے کہ یہ پیشکش ہے، یا اس جیسا) کو پیش کردہ عہد کے آغاز پر لازمی اوپننگ پوزیشن ڈسکلوژر بنائے، اور اگر تاخیر سے، تو کسی بھی سیکورٹیز ایکسچینج پیش کار کے اعلان کے مطابق کرے۔ اوپننگ پوزیشن ڈسکلوژر میں فرد کی دلچسپی اور مختصر عہدے، سبسکرائب کرنے کے حقوق، کسی بھی (i) پیشکار ادارے اور (ii) کسی بھی سیکورٹی ایجنسی پیش کار (وں) کی متعلقہ سیکورٹیز شامل ہونی چاہئیں۔ ایک ایسے فرد پر جس پر شق 8.3 (ا) لاگو ہوتی ہے کی جانب سے اوپننگ پوزیشن ڈسکلوژر پیشکش کے دور کے آغاز کے بعد 10 کاروباری دنوں کے اندر اندر ساڑھے 3 بجے سہ پہر (بوقت لندن) سے زیادہ تاخیر سے پیش نہیں کی جانی چاہیے، اور اگر مناسب ہو، تو پہلے شناخت شدہ سیکورٹیز ایکسچینج پیش کار کے اعلان کے بعد 10 ویں کاروباری دن پر ساڑھے 3 بجے (بوقت لندن) سے زیادہ دیر نہ ہو۔ متعلقہ افراد جو پیش کار ادارے یا سیکورٹیز ایکسچینج پیش کار کی متعلقہ سیکورٹیز سے حتمی تاریخ سے قبل اوپننگ پوزیشن ڈسکلوژر کے لیے معاملہ کرتے ہیں انہیں اس کے بجائے لازمی ڈیلنگ ڈسکلوژر بنانا چاہیے۔

کوڈ کے قانون 8.3 (ب) کے تحت کوئی بھی شخص جو پیش کار ادارے یا کسی بھی سیکورٹی ایکسچینج پیش کار کے 1 فیصد یا اس سے زیادہ کسی بھی درجے کی متعلقہ سیکورٹیز میں دلچسپی رکھتا ہو لازمی ڈیلنگ پوزیشن ڈسکلوژر بنائے، اگر فرد پیش کار ادارے یا کسی بھی سیکورٹی ایکسچینج پیش کار کی متعلقہ سیکورٹیز میں معاملات کرنے والا ہے۔ ڈیلنگ ڈسکلوژر لازمی متعلقہ معاملے اور فرد کی دلچسپیوں اور مختصر عہدے، سبسکرائب کرنے کے حقوق، کسی بھی (i) پیشکار ادارے اور (ii) کسی بھی سیکورٹی ایجنسی پیش کار (وں) کی تفصیلات شامل ہونی چاہئیں، جو شق8 کے تحت پہلے جاری کردہ تفصیلات کی وسعت کو محفوظ کریں۔ کسی فرد کی جانب سے ایک ڈیلنگ ڈسکلوژر وہ ہے جس پر شق 8.3 (ب) لاگو ہوتی ہے جسے متعلقہ معاملے کی تاریخ کے بعد کاروباری دن پر ساڑھے 3 بجے (بوقت لندن) سے تاخیر سے نہیں ہونا چاہیے۔

ایک دوافراد ایک ساتھ کسی معاہدے یا مفاہمت کی پیروی کررہے ہیں، چاہے وہ باضابطہ ہو یا بے ضابطہ، تاکہکسی بھی پیش کار ادارے کاسیکورٹی ایکسچینج پیش کار کی متعلقہ سیکورٹیز میں دلچسپی حاصل کریں یا اس پر گرفت مضبوط کریں، انہیں شق 8.3 کے تحت اس کام کے لیے واحد فرد سمجھا جائے گا۔

اوپننگ پوزیشن ڈسکلوژرژ لازمی طور پر پیش کار ادارے یا کسی بھی پیش کار کی جانب سے ہونے چاہئیں جبکہ ڈیلنگ ڈسکلوژرز لازمی طور پر پیش کار ادارے، یا کسی بھی پیش کار اور کسی بھی فرد جو ان سے متعلق ہو کی جانب سے بھی ہونے چاہئیں (شق 8.1، 8.2 اور 8.4 دیکھیں)۔

پیش کار اور پیش کار اداروں کی تفصیلات جو متعلقہ سیکورٹیز اوپننگ پوزیشن ڈسکلوژر اور ڈیلنگ ڈسکلوژرز کے بارے میں ہوں گی ٹیک اوور پینل کی ویب سائٹ پر ڈسکلوژر ٹیبل www.thetakeoverpanel.org.ukپر لازمی دکھائی جا سکتی ہیں، جس میں اجراء میں متعلقہ سیکورٹیز کی تعداد کی تفصیلات، پیشکش دور کا آغازکب اور اور پہلی مرتبہ پیش کار کو شناخت کب کیا گیا، درج ہوں گی۔ اگر آپ کو اوپننگ پوزیشن ڈسکلوژر یا ڈیلنگ ڈسکلوژر کرنے کے حوالے سے کوئی بھی شک ہے تو آپ کو پینل کے مارکیٹ سرویلنس یونٹ سے +44 (0)20 7638 0129 پر رابطہ کرنا چاہیے۔

مستقبل کے حوالے سے بیانات
یہ خبری اعلامیہ “مستقبل کے حوالے سے بیانات” کا حامل ہے۔ یہ بیانات اے بی ان بیو کی انتظامیہ کی موجودہ توقعات اور مستقبل کے واقعات پر ان کے نظریں اور پیشرفت پر مبنی ہیں اور فطری طور پر غیر یقینی کیفیات اور حالات میں تبدیلی سے مشروط ہیں۔ مستقبل کے حوالے سے اس اعلامیہ میں شامل ان بیانات میں اے بی ان بیو کی ساب ملرکے بورڈ کے لیے تجویز شامل ہے، اور وہ دیگر بیانات بھی جو تاریخی حقائق نہیں ہیں۔ مستقبل کے حوالے سے بیانات میں عام طور پر “ہوگا”، “ہوسکتا ہے”، “ہونا چاہیے”، “ماننا”، “ارادہ”، “توقع”، “متوقع”، “ہدف”، “اندازہ”، “ممکنہ”، “پیش بینی کرتا” اور ایسے ہی مفاہیم رکھنے والے دیگر الفاظ شامل ہوتے ہیں۔ مستقبل کے حوالے سے ان بیانات میں: مشترکہ کمپنی کی متوقع خصوصیات؛ اے بی ان بیو اور ساب ملر کے حصص یافتگان کی جانب سے مشترکہ کمپنی کی متوقع ملکیت؛ مشترکہ کمپنی کی متوقع صارفی رسائی؛ مجوزہ مالی سودے کے متوقع فوائد؛ اور مجوزہ مالی سودے کی سرمایہ کاری؛ شامل ہیں۔ تاریخی حقائق پر مشتمل بیانات کے علاوہ تمام بیانات مستقبل کے حوالے سے بیانات ہیں۔ آپ کو مستقبل کے حوالے سے ایسے بیانات پر بے جا بھروسہ نہیں رکھنا چاہیے، جو انتظامیہ کے موجودہ نظریے کو ظاہر کرتے ہوں، یہ ان بی ان بیو اور ساب ملر کے لیے مختلف خطرات اور غیر یقینی کیفیات سے مشروط ہیں اور کئی عوامل پر منحصر ہیں، جن میں سے چند اے بی ان بیو کے کنٹرول سے باہر ہیں۔ ایسے اہم عوامل، خطرات اور غیر یقینی کیفیات ہیں جو حقیقی نتائج اور ماحصل کو ان سے بالکل مختلف کرسکتی ہیں، یہاں بیان کردہ مجوزہ مالی سودے کو حوالے سے طریقے میں کوئی یقینی بات نہیں کی جا سکتی جسکا نتیجہ کسی پیشکش یا معاہدے، یا کسی معاہدے کی شرائط کی صورت میں نکلے، اور اس میں درپیش خطرات یو ایس سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (“ایس ای سی”) میں 24 مارچ 2015ء کو جمع کرائی گئی سالانہ رپورٹ کے فارم 20-ایف (“فارم 20-ایف”) کے آئٹم 3ڈی کے تحت درج ہیں۔ دیگر نامعلوم اور ناقابل پیش بینی عوامل حقیقی نتائج کو ان مستقبل کے حوالے سے بیانات میں پیش کردہ نتائج سے بالکل مختلف کرسکتے ہیں۔

مستقبل کے حوالے سے ان بیانات کو دیگر تاکیدی بیانات سے ملا کر پڑھانا جانا چاہیے جو متعدد مقامات پر موجود ہیں، بشمول اے بی ان بیو کے حال ہی میں جمع کردہ فارم 20-ایف میں، فارم 6-کے میں پیش کردہ رپورٹوں، اور عوامی سطح پر پیش کردہ اے بی ان بیو یا ساب ملر کی دیگر دستاویزات میں۔ اس اطلاع میں پیش کردہ مستقبل کے حوالے سے بیانات ان انتباہی بیانات پر پورے اترتے ہیں، اور اس کی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی جا سکتی کہ حقیقی نتائج اور پیشرفت جس کی اے بی ان بیو کو توقع ہے حقیقت کا روپ دھاریں گی، اور اگر بڑے پیمانے حقیقت بن بھی جائیں، تو اس کے نتائج، یا اثرات، اے بی ان بیو یا اس کے کاروبار اور کام پر ویسے ہی پڑیں گے۔ قانون کی جانب سے طلب کرنے کے علاوہ اے بی ان بیو مستقبل کے حوالے سے کسی بھی بیان کو عوامی سطح پر تازہ تر کرنے یا اس پر نظرثانی کرنے کا ذمہ دار نہیں، چاہے نئی معلومات کے نتیجے میں، مستقبل کے واقعات یا کسی بھی صورت میں۔

امریکی سرمایہ کاروں کے لیے اطلاع
اگر اے بی ان بیو ساب ملر کے لیے ایک پیشکش دیتا ہے تو ساب ملر کے امریکی حصص یافتگان کو اطلاع ہونی چاہیے کہ ساب ملر کے حصص یافتگان کی جانب سے منظوری درکار ہونے کی صورت میں مالی سودے کا کوئی بھی قدم ادارے اور حصص یافتگان کے درمیان معاملے کے لیے انگلش کمپنی قوانین کے تحت برطانوی طریقے کے مطابق چلے گا۔ اگر ایسا ہوا، تو توقع ہے کہ سودے کے تحت ساب ملر حصص یافتگان کو جاری ہونے والے حصص امریکی سیکورٹیز ایکٹ 1933ء کی رجسٹریشن شرائط سے مستثنا قرار پائیں گے، سیکشن 3 (ا) (10) کے تحت اور برطانوی ڈسکلوژر شرائط سے مشروط ہوجائیں گے (جو امریکا سے مختلف ہیں)۔ مالی سودا انگلش قوانین کے تحت تحویل کے طریقے پر لاگو ہو سکتا ہے۔ اگر ایسا ہوا تو ساب ملر حصص یافتگان کو جاری ہونے والے حصص امریکی سیکورٹیز ایکٹ کے تحت رجسٹر ہوں گے، رجسٹریشن سے قابل اطلاق استثنا کو چھوڑ کر۔ اگر مالی سودہ برطانیہ تحویل پیشکش کے مطابق ہوا تو یہ امریکی ایکسچینج ایکٹ 1934ء کے قانون کے تحت ہوگا، بشمول قانون 14 ڈی-1 (د) کے قابل اطلاق استثنا ۔

فائلنگ کو فروخت کے لیے پیشکش یا کوئی بھی سیکورٹیز خریدنے کے لیے پیشکش کی استدعا نہ سمجھنا چاہیے، نہ ہی کسی بھی خطے میں سیکورٹیز کی کوئی بھی فروخت ہوسکتی ہے، پیشکش، استدعایا فروخت کسی بھی قانونی دائرے میں سیکورٹیز قوانین کے تحت رجسٹریشن یا کوالیفکیشن کے بغیر ہونا غیر قانونی ہوگا۔ کوئی بھی سیکورٹیز پیش نہیں کی جاستی سوائے سیکورٹیز ایکٹ 1933ء کے حصہ 10 کے مطابق شرائط کو پورا کیے بغیر۔

آن ہیوسر-بوش ان بیو روابط
ذرائع ابلاغ
ماریان آمسمس
ٹیلی فون:
1-212-573-9281+
ای میل: marianne.amssoms@ab-inbev.com

کیرن کوک
ٹیلی فون:
1-212-573-9283+
ای میل: karen.couck@ab-inbev.com

کیتھلین وان بوسلیئر
ٹیلی فون:
32-16-27-68-23+
ای میل: kathleen.vanboxelaer@ab-inbev.com

اسٹیو لپن، برنسوک گروپ یو ایس
ٹیلی فون:
1-212-333-3810+
ای میل: slipin@brunswickgroup.com

رچرڈ ژاک، برنسوک گروپ برطانیہ
ٹیلی فون:
44-20-7404-5959+
ای میل: rjacques@brunswickgroup.com

سرمایہ کار
گراہم اسٹیلی
ٹیلی فون:
1-212-573-4365+
ای میل: graham.staley@ab-inbev.com

کرسٹینا کیسپرسن
ٹیلی فون:
1-212-573-4376+
ای میل: christina.caspersen@ab-inbev.com

ہیکو وولسیک
ٹیلی فون:
32-16-27-68-88+
ای میل: heiko.vulsieck@ab-inbev.com

مالیاتی مشیر – لیزارڈ
ولیم روکر / چارلی فورمین
ٹیلی فون: 2000 7187 20 44+

کارپوریٹ بروکر – ڈوئچے بینک
بین لارنس / سائمن ہولنگس ورتھ
ٹیلی فون: 8000 7545 20 44+

آن ہیوسر-بوش ان بیو کے بارے میں
آن ہیوسر-بوش ان بیوایک پبلکلی ٹریڈڈ کمپنی (یورونیکسٹ: ABI) ہے جو لیوین، بیلجیئم میں قائم ہے اور نیو یارک اسٹاک ایکسچینج (این وائی ایس ای: BUD) میں امریکن ڈپازٹری ریسپٹس رکھتی ہے۔ یہ معروف عالمی شراب ساز ہے اور دنیا کی سرفہرست پانچ صارفی مصنوعات کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ بیئر، حقیقی سماجی نیٹ ورک، ہزاروں سالوں سے لوگوں کو ایک جگہ پر جمع کررہا ہے اور ہمارا پورٹ فولیو 200 سے زیادہ بیئر برانڈز کا حامل ہے جو صارفین کے درمیان مضبوط تعلقات کے قیام کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس میں بڈوائیزر (ر)، کورونا (ر) اور ستیلا آرتوئے (ر) جیسے عالمی برانڈز؛ بیکس (ر)، لیفے (ر) اور ہوئیگارڈن (ر) جیسے بین الاقوامی برانڈز؛ اور بڈ لائٹ (ر)، سکول (ر)، براہما (ر)، انکارکٹیکا (ر)، کوئلمیس (ر)، وکٹوریا (ر)، موڈیلو اسپیشل (ر)، مائیکلوب الٹرا (ر)، ہربائن (ر)، سیڈرن (ر)، کلنسکوئے (ر)، سبرسکایا کورونا (ر)، چرنگوسکی (ر)، کاس (ر) اور جیوپیلر (ر) جیسے مقامی برانڈز شامل ہیں۔ آن ہیوسر-بوش ان بیو کی معیار سے وابستگی 600 سے زیادہ سالوں کے شراب سازی کی روایت اور لیوین، بیلجیئم میں ڈین ہورن بریوری میں پنہاں ہے، اور ساتھ آن ہیوسر اینڈ کمپنی بریوری کے رہنما جذبے میں بھی جو 1852ء سے سینٹ لوئس، امریکا میں ہے۔ جغرافیائی طور پر ترقی یافتہ اور ترقی پذیر مارکیٹوں میں متوازن مقام کے ساتھ آن ہیوسر-بوش ان بیو دنیا بھر کے 25 ممالک میں مقیم تقریباً 155 000 ملازمین کی اجتماعی قوت کا فائدہ اٹھاتا ہے۔ 2014ء میں اے بی ان بیو نے 47.1ارب امریکی ڈالرز کا فائدہ اٹھایا۔ ادارہ بہترین بیئر کمپنی بننے کے لیے جدوجہد کرتا ہے تاکہ ایک بہتر دنیا کے لیے افراد کو اکٹھا کیا جائے۔ مزید جاننے کے لیے ab-inbev.com، facebook.com/ABInBev یا @ABInBevNews کے ذریعے ٹوئٹر پر دیکھیں۔

ملفوف معلومات بیلجیئم کے شاہی حکم نامہ 14 نومبر 2007ء کے مطابق باضابطہ اطلاع پر مشتمل ہے جو باقاعدہ مارکیٹ میں تجارت کے لیے پیش کیے گئے مالیاتی اسباب کے جاری کنندہ کی ذمہ داریوں کے حوالے سے ہے۔

مکمل یا جزوی دونوں صورت میں جاری، شائع یا تقسیم کرنے کے لیے نہیں ، نہ ہی کسی دائرۂ اختیار میں یا سے جہاں متعلقہ قوانین یا ضوابط کی خلاف ورزی تصور ہو۔

یہ اعلان شہری کوڈ برائے تحویل و انضمام کے قانون 2.7 کے تحت پیشکش کے مضبوط ارادے کا اعلان نہیں ہے اور اس امر کی کوئی یقین دہانی نہیں دی جاتی کہ کوئی پیشکش کی بھی جائے گی۔

1 اعدادوشمار (الف) 31 مارچ 2015ء کو ختم ہونے والے 12 مہینوں کے عرصے کے لیے رقم (ساب ملر کی صورت میں) اور (ب) 31 دسمبر 2014ء کو ختم ہونے والے 12 مہینے کے عرصے کے لیے رقم (اے بی ان بیو کی صورت میں) جملہ آمدنی اور EBITDAکی نمائندگی کرتے ہیں۔

2اس صورت میں کہ محدود حصص کے لیے انتخاب 326 ملین محدود حصص سے زیادہ کی نمائندگی کرے تو ایسے انتخابات کو پرو ریٹا بنیادوں پر محدود کردیا جائے گا

3 یورو 1.3515:برطانوی پاؤنڈ 1.0000 کی شرح مبادلہ کی بنیاد پر، جو 6 اکتوبر 2015ء کو شام ساڑھے 4 بجے بی ایس ٹی پر بلوم برگ کے پیش کردہ اعدادوشمار سے نکالی گئی تھی۔

Latest from Blog