53ڈبلیو53 نے نیو یارک میں تھیری ڈیس پونٹ کی ڈیزائن کردہ سیلز گیلری کی رونمائی کردی

ژاں نوویل رخ میں واقع وسیع معیاری رہائش گاہوں کے ساتھ مرکز کا افتتاح

نیو یارک، 7 اکتوبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– جائیداد و املاک کے بین الاقوامی ادارے بی ہائنز نے تعمیراتی شراکت دار گولڈمین ساکس انوسٹمنٹ گروپ اور سنگاپور میں قائم پونٹیاک لینڈ گروپ کے ساتھ مل کر آج 53ڈبلیو53 کے لیے سیلز گیلری کے شایان شان افتتاحی کا اعلان کیا ہے جو 53 ویسٹ 53 ویں اسٹریٹ پر میوزیم آف ماڈرن آرٹ (ایم او ایم اے) سے منسلک 1,050 فٹ بلند مشترکہ برج میں خوش اسلوبی کے ساتھ تعمیر کی گئی ہے۔ 53ڈبلیو53 کی داخلی تعمیرات نیو یارک میں مقیم تھیری ڈیس پونٹ نے ڈیزائن کی ہیں، یہ 10 ہزار مربع فٹ پر پھیلی ایک سیلز گیلری ہے جو 745 ففتھ ایونیو پر واقع ہے اور ایک مکمل تعمیر شدہ مثالی رہائش گاہ کے ذریعے بے مثال تعمیراتی تناظر پیش کرتی ہے، یہ ایک ایسی عمارت کے اندرون واقع ہے جو سامنے کے رخ پر نقرئی، سیاہ و سنہری دھات کا کام رکتی ہے اور پرٹزکر انعام یافتہ ماہر تعمیراتی ژاں نوویل کی تعمیر کردہ ہے۔

53W53 credit Hayes Davidson.

تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20151007/274997

ہائنز کے مینیجنگ ڈائریکٹر ڈیوڈ پینک نے کہا کہ “53ڈبلیو 53 حالیہ چند سالوں میں تعمیراتی لحاظ سے نیو یارک کی اسکائی لائن میں ہونے سب سے اہم اضافہ ہے۔ ہمیں ایک درخشاں تعمیراتی ٹیم تیار کرنے پر فخر ہے، جس میں دنیا کے دو باصلاحیت ماہرین تعمیرات شامل تھے، تاکہ وہ ایک ایسا محدود اور اپنی نوعیت کا واحد نمونہ تخلیق کریں جو تعمیراتی و تکنیکی لحاظ سے شاہکار ہو، میوزیم آف ماڈرن آرٹ سے خصوصی میل کھاتا ہو، جو دنیا کے معتبر ترین ثقافتی اداروں میں سے ایک ہے۔”

جناب نوویل نے عمارت کے لیے بت تراشی سے کشید کردہ ظاہری ڈھانچہ استعمال کیا، جسے ڈائی گرڈ کہتے ہیں، جو عمارت کی زاویہ دار و مخروطی شکل کو مکمل کرتا ہے –یہ قسم منطقہ داری ضروریات کو استعمال کرتے ہوئے ان کا سب سے زیادہ فائدہ اٹھاتی ہے۔ ڈیزائن کے نتیجے میں عمارت کے تمام 139 رہائشی یونٹ – ایک خواب گاہ کے حامل سے لے کر مکمل منزل پر مشتمل رہائش گاہیں اور دو منزلہ سائبان رکھنے والے گھروں مع نجی لفٹ تک – اپنی نوعیت کے واحد بن گئے ہیں۔ تہرے گلیز شدہ شیشے رکھنے والی فرش سے چھت تک موجود کھڑکیاں بیرونی شور اور درجہ حرارت میں آنے والی تبدیلی کو کم سے کم اثرانداز ہونے ودیتی ہیں؛ عمودی و افقی ساؤنڈ پروفنگ سماعتی لحاظ سے خلوت فراہم کرتی ہے۔ تمام کھڑکیاں خصوصی طور پر ڈیزائن کردہ اور موٹر سے چلنے والے شمسی سائبان سے لیس ہیں، جو نمونہ جاتی رہائش کے دیوان خانے میں عملی مظاہرے کے لیے موجود ہیں، ساتھ ہی خواب گاہوں میں اضافی بلیک آؤٹ شیڈز بھی ہیں۔

جناب ڈیس پونٹ نے کہا کہ “53ڈبلیو53 کی تعمیر کے لیے میں نے وہ طریقہ اپنایا کہ ہر رہائش گاہ نجی گھر حاصل کرنے جیسی ہو۔” معیار اور تفصیلات کی معراج پانے والی ہر رہائش گاہ انتہائی نفاست سے تراشے گئے اور فرنیچر کے معیار کے مہاگنی دروازوں کی حامل ہے، جسے ماہر تعمیرات کے خصوصی طور پر تیار کردہ کانسی کے ہارڈویئر سے مکمل کیا گیا ہے، برج کے خصوصی نیم رخی سائے سے متاثر ہو کر بنائے گئے یہ دروازے ای آر بٹلر اینڈ کمپنی نے تیار کیے ہیں۔

جناب ڈیس پونٹ کے خصوصی طور پر تیار کردہ باورچی خانے عقبی روشنی، مورت گری میں استعمال ہونے والے شفاف کلاسیکی سنگ مرمر اور پشتی رنگ شدہ سفید شیشے کے خانوں کے حامل ہیں جن پر جناب ڈیس پونٹ کی ڈیزائن کردہ تفصیلات کی حامل صیقل زدہ دھات شامل ہے، اسے مولٹینی اینڈ کمپنی نے اٹلی میں تیار کیا ہے۔ یہ صیقل زدہ سنگ مرمر کے کاؤنٹر ٹاپس اور خم دار کناروں کے ساتھ آئی لینڈز سب-زیرو ریفریجریٹرز/فریزرز اور میلی اوونز اور لو-پروفائل کک ٹاپس سے مکمل میل کھاتے ہیں۔

بڑے غسل خانے نوئر ساں لاریں سنگ مرمر اور دیواروں پر پیرو کے سونے کے صیقل زدہ ٹریورٹائن کے حامل ہیں۔ لیفروئے بروکس مضبوط ٹب اور ویرونا چونا پتھر کی سنکس جناب ڈیس پونٹ کے خصوصی طور پر ڈیزائن کردہ مرحلے کو صیقل زدہ دھاتی خودکار، قابل ترتیب اونچے شیشے اور رکھنے کی جگہ اور ایل ای ڈی سائیڈلائٹس مکمل کرتی ہیں۔

کاملیت کے ساتھ بنائی گئی رہائش گاہیں، عملہ اور خدمات 53ڈبلیو53 میں رہائش کے تجربہ کو بلند کرتی ہیں۔ دی رائٹ فٹ کی جانب سے چلائے جانے والے ویل نیس سینٹر میں 65 فٹ کے لیپ پول، کولڈ-پلنج پول اور گرم خوض شامل ہیں جن کے گرد انتہائی نفیس عمودی باغ ہیں جنہیں معروف فرانسیسی ماہر نباتیات پیٹرک بلانک نے تیار کیا ہے۔ ساتھ ہی اسکواش کورٹ بھی موجود ہے۔ 46 ویں اور 47 ویں منزل ایک دوگنے بلند لاؤنج کی حامل ہے جو ایک نجی باضابطہ طعام گاہ سے سینٹرل پارک کا ایک جامع نظارہ پیش کرتی ہے۔ مکین عمارت کے اندر قائم ریستوراں کے ذریعے گھر میں نجی ڈائننگ سروس کا بھی لطف اٹھائیں گے۔ دیگر سہولیات میں کتب خانہ، ایک دوگنا بلند شراب خانہ، جس میں چکھنے کی سہولت بھی ہوگی، خریدنے کے قابل درجہ حرارت پر کنٹرول کی حامل شراب رکھنے کی جگہ، ایک نجی اسکریننگ روم، بچوں کے کھیلنے کے لیے کمرہ اور خریدنے کے لیے نجی اسٹوریج شامل ہیں۔

53ڈبلیو53 میوزیم آف ماڈرن آرٹ کے تعمیراتی طور پر جداگانہ شہری مقام میں شامل ہونے کا انوکھا درجہ رکھتا ہے۔ تین نئے گیلری لیولز 53ڈبلیو53 کی بنیاد میں تعمیر کیے جائیں گے جن میں ہر عجائب گھر کے موجودہ نمائشی مقامات سے منسلک اور جڑا ہوا ہوگا۔ مکین ایم او ایم اے کی نمایاں رکنیت حاصل کریں گے، جس میں عجائب گھر کے شاندار اسکلپچر گارڈن میں نجی تقریبات کی میزبانی کا امکان بھی شامل ہے۔

24 گھنٹے تک عملےکی حامل لابی، جسے ڈيس پونٹ نے سفید شاہ بلوط، سنگ مرمر، سنگ جراحت، کانسی اور سونے کے پتوں کے تختہ مصور سے تیار کیا ہے، جناب نوویل کے نمایاں طرز تعمیر کی عکاس ہے۔ 53 ویں اور 54 ویں اسٹریٹ سے داخلہ عمارت تک جداگانہ، باسہولت اور محفوظ رسائی دیتے ہیں۔

53ڈبلیو53 نیویارک کے عالمی کاروباری، فنی و ثقافتی اضلاع کا مرکز ہے اور سینٹرل پارک سے محض چند قدموں کے فاصلے پر ہے۔ خریداری کے پرتعیش مقامات ففتھ ایونیو کے قریب صف بہ صف موجود ہیں جیسا کہ برگڈورف گڈمین، ساکس ففتھ ایونیو، ٹفنی اینڈ کمپنی، لوئی ویتوں، پراڈا اور شانیل۔ معروف ریستوراں، بشمول لا گرینوئیل، لے برنارڈین، دی ماڈرن اور دی پولوبار، ثقافتی امتیازی مقامات جیسا کہ نیو یارک کا متحرک تھیٹر ڈسٹرکٹ، کارنیگی ہال اور لنکن سینٹر اور متعدد بین الاقوامی مالیاتی مراکز، جو سب قریبی رداس میں واقع ہیں۔

53ڈبلیو53 میں قیمت تقریباً 3 ملین ڈالرز سے 70 ملین ڈالرز سے زیادہ تک ہیں۔ سیلز گیلری 745 ففتھ ایونیو، سویٹ 601 پر واقع ہے۔ مزید معلومات یا ایک نجی اپائنٹمنٹ حاصل کرنے کے لیے کوروکورن سن شائننگ مارکیٹنگ گروپ سے 212.688.5300پر رابطہ کریں یا ملاحظہ کیجیےwww.53W53.com۔

Latest from Blog