سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بجلی کے بل، پیٹرول کی لیوی کم،ناجائز ٹیکسز ختم کیے جائیں،جماعت اسلامی

 بدین31جنوری (پی پی آئی)جماعت اسلامی پاکستان نے ا ٓئی پی پیز کے ظالمانہ معاہدوں کے خلاف اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کی لیے بدین پریس کلب کے سامنے سینکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیااور اللہ والا چوک سے  ریلی نکالی۔احتجاج سے جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر انجنیئر سیدعلی مردان شاہ عبدالکریم بلیدی اللہ بچایو ہالیپوٹہ ودیگر  نے خطاب کیاتفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر آئی پی پیز کے ظالمانہ معاہدوں کے خلاف مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر علی مردان شاہ گیلانی نے کہاکہ حکومت کی جانب سے کیا گیا وعدہ پورا نہ ہوسکا نہ بجلی کی قیمتوں کمی ہوئی اور نہ عوام کو ریلیف فراہم کیا گیا وزیر توانائی کابجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں میں ہر ملازم 6 ہزار روپے کی مفت بجلی حاصل کرنے کاانکشاف اور مفت بجلی فراہمی بند نہ کرنے کی بے بسی کا بیان تشویش ناک ہے۔آئی پی پیز نظرثانی شدہ معاہدوں سے 1100ارب روپے کی بچت کا فائدہ عوام کو پہنچایا جائے ہمارا مطالبہ ہے کہ بجلی کے بل کم اور ناجائز ٹیکسز ختم کیے جائیں، پیٹرول کی لیوی کم کی جائے۔ اربوں روپے کی سرکاری مراعات ختم کی جائیں، تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کر کے جاگیردار طبقے پر ٹیکس عائد کیا جائے۔حکومت کہتی ہے کہ آئی پی پیز سے ڈیل ہوگئی جس کے نتیجے میں اربوں روپے کا فائدہ قومی خزانے کو ہورہا ہے تواس کا فائدہ عوام، انڈسٹری وکاٹیج انڈسٹری کو کیوں نہیں مل رہا حکومت بجلی کے بل کم اورآئی پی پیز سے ملنے والی رقم کا عوام کو فائدہ پہچانے تک جماعت اسلامی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی.