جینی نیٹ ورکس کو اے پی اے سی ڈی ڈوس ڈٹیکشن پروڈکٹ لائن اسٹریٹجی میں فروسٹ اینڈ سلیوان کی جانب سے تسلیم کرلیا گیا

فروسٹ اینڈ سلیوان نے جینی نیٹ ورکس کو اس کے مکمل ڈی ڈوس حفاظت حل کی بدولت 2015ء بیسٹ پریکٹس ایوارڈ کے فاتح کی حیثیت سے منتخب کیا

سنگاپور، 16 اکتوبر 2015ء/ پی آرنیوزوائر– نیٹ ورک ٹریفک تجزیے اور ڈسٹری بیوٹڈ ڈینائل آف سروس (ڈی ڈوس) سیکورٹی حل پیش کرنے میں رہنما ادارے جینی نیٹ ورکس نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے “اے پی اے سی ڈی ڈوس ڈٹیکشن پروڈکٹ لائن اسٹریٹجی لیڈرشپ” زمرے میں فروسٹ اینڈ سلیوان ایوارڈ حاصل کرلیا ہے۔ یہ اعزاز جینی نیٹ ورکس کو ایسی پروڈکٹ لائن تیار کرنے میں اپنی فوقیت اور ذمہ داری ادا کرنے پر دیا گیا ہے جو خطے بھر میں کمیونی کیشنز سروس فراہم کرنے والوں کی ڈی ڈوس سیکورٹی ضرورت کو پورا کرتی ہیں۔

مارکیٹ میں موجود تمام ڈی ڈوس حفاظت حلوں میں حقیقی چیلنج یہ درپیش ہوتا ہے کہ بیشتر مصنوعات صرف لنک کی بنیاد پر سراغ لگا سکتی ہیں، جو بڑے پیمانے پر نیٹ ورک پر لگائی جائیں تو بہت مہنگی پڑ سکتی ہیں۔ جینی نیٹ ورکس دھارے کی بنیاد پر ایک حل پیش کرتا ہے جو بڑے نیٹ ورک پر ڈی ڈوس کا سراغ لگانے اور اسے شناخت کرنے کو بلحاظ قیمت خاطر خواہ اور موثر بناتا ہے۔

جینی کی پروڈکٹ فہرست مختلف وینڈرز کی جانب سے لنک کی بنیاد پر ڈی ڈوس تخفیف کےحلوں کو مکمل کرتی ہے۔ جینی ایک مکمل ڈی ڈوس حفاظت سروس پیش کرنے کے لیے ان وینڈرز کے ساتھ مل رہا ہے، جو کلاؤڈ سے سراغ اور تخفیف دونوں کرسکتی ہے، ان میں کمیونی کیشنز سروس فراہم کرنے والے نیٹ ورکس بھی شامل ہیں۔ یہ حکمت عملی جینی نیٹ ورکس کو 2015ء فروسٹ اینڈ سلیوان بیسٹ پریکٹس ایوارڈ دلا گئی۔

فروسٹ اینڈ سلیوان کے سینئر صنعتی تجزیہ کار چارلس لم نے کہا کہ “خطرے کے بڑھتے ہوئے منظرنامے میں جہاں ڈی ڈوس حملے بہت پیچیدہ اور مستقلاً ہو رہے ہیں، ایسی سیکورٹی ٹیکنالوجیز کی ضرورت ہے جو ایسے حملوں کا فوری طور پر درست انداز میں سراغ لگا سکیں اور شناخت کرسکیں۔ جینی نیٹ ورکس اس شعبے میں آگے ہے اور ایشیا سے ایک مضبوط سیکورٹی وینڈر کی حیثیت سے ابھرا ہے۔ اس کا زبردست ڈی ڈوس ڈٹیکشن سسٹم موجودہ دستیاب ڈی ڈوس تخفیف ٹیکنالوجیز کو مکمل کرتا ہے، یوں ڈی ڈوس حفاظت کے لیے ایک جامع پلیٹ فارم ممکن بنا رہا ہے۔”

جینی نیٹ ورکس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈینس میو نے کہا کہ “ہم فروسٹ اینڈ سلیوان کا یہ معروف اعزاز حاصل کرنے پر خوش ہیں۔ یہ اعزاز ہماری جینی اے ٹی ایم ٹیم کی وابستگی اور سخت محنت کو تسلیم کرتا ہے۔ کمیونی کیشنز سروس فراہم کرنے والی صنعت اور اینٹی-ڈی ڈوس حل مارکیٹ میں 15 سال کے تجربے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جینی نیٹ ورکس فروخت کے ساتھ ساتھ برانڈ ظہور میں تیزی سے ترقی کے عرصے سے گزر رہا ہے۔ یہ اہم ہے کہ مارکیٹ جینی نیٹ ورکس کی نمو اور ترقی سے آگاہ رہے اور یہ اعزاز تصدیق کرتا ہے کہ ہم ہیں۔”

فروسٹ اینڈسلیوان ایشیا پیسفک بیسٹ پریکٹسز ایوارڈ مختلف علاقائی و عالمی مارکیٹوں میں غیر معمولی کامیابی اور قیادت، ٹیکنالوجیکل جدت طرازی، صارفی سروس اور تزویراتی پروڈکٹ ڈیولپمنٹ کے شعبوں میں شاندار کارکردگی دکھانے والے اداروں کو تسلیم کرتا ہے۔

فروسٹ اینڈ سلیوان کے بارے میں
گروتھ پارٹنرشپ کمپنی فروسٹ اینڈ سلیوان صارفین کے تعاون کے ساتھ تصوراتی جدت طرازی کو فائدہ پہنچاتا ہے تاکہ عالمی چیلنجز سے نمٹا جائے اور متعلقہ نمو کے مواقع دے جو آج کے مارکیٹ شراکت داروں کے لیے مارو یا مرجاؤ بن جائیں۔ 50 سے زیادہ سالوں سے ہم عالمی 1000، ابھرتے کاروباروں، سرکاری شعبوں اور سرمایہ کار برادری کے لیے ترقیاتی حکمت عملیاں تیار کرچکے ہیں۔ کیا آپ کا ادارہ صنعتی ارتکاز ، تہ و بالا کر دینے والی ٹیکنالوجیز بڑھتی ہوئی مسابقتی شدت، بڑے رحجانات، اہم بہترین مشقوں، صارفین کی تبدیل ہوتی حرکیات اور ابھرتی ہوئی معیشتوں کی اگلی عمیق لہر کے لیے تیار ہے؟ ہم سے رابطہ کیجیے: بات کا آغاز کیجیے

جینی نیٹ ورکس کے بارے میں
جون 2000ء میں قائم ہونے والا جینی نیٹ ورکس لمیٹڈ (جینی نیٹ ورکس) ایک معروف ٹیکنالوجی ادارہ ہے جو کارکردگی کو بہتر بنانے اور بڑے نیٹ ورکس پر آنے والے اخراجات کو کم کرنے کے لیے نیٹ ورکنگ اور سیکورٹی کے حل فراہم کررہا ہے۔ تائی پے، تائیوان میں صدر دفاتر کے ساتھ ہم تائیوان میں آر اینڈ ڈی مرکز اور بیجنگ، شنگھائی، ٹوکیو اور تائی پے میں علاقائی دفاتر بھی رکھتے ہیں۔ ہم اپنی مصنوعات کو براہ راست سیلز فورس اور دنیا بھر میں چینل شراکت داروں کے ملاپ سے پیش کرتے ہیں۔ ہمارے صارفین میں کمیونی کیشنز سروسز فراہم کرنے والے، حکومتی ادارے، جامعات اور مختلف شعبوں کے ادارے شامل ہیں (جیسا کہ مالیاتی خدمات، ساخت گری وغیرہ)۔ اب تک 1200 جینی اے ٹی ایم نیٹ ورک آلات پیش کیے جا چکے ہیں، جو دنیا بھر میں تقریباً 500 صارفین کو خدمات دے رہے ہیں۔ ہمارے حل ہمارے صارفین کو اپنی نیٹ ورک سرمایہ کاری پر زیادہ سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے اور نیٹ ورک کو مکمل طور پر فعال رکھنے اور حفاظت کی ضروریات کو قیمت کے لحاظ سے موثر رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

Latest from Blog