کیپ ویئر نے نیا انٹرنیٹ آف تھنگز حل پیش کردیا، صنعتی ڈیٹا کو کلاؤڈ میں شامل کرتا

کیپ سرور ای ایکس کے لیے آئی او ٹی گیٹ   وے انٹرپرائز کاروباری اداروں کو صنعتی آلات سے نکلنے والے ڈیٹا تک اصل وقت میں رسائی دیتا ہے

پورٹ لینڈ، مین، 20 اکتوبر 2015ء/پی آرنیوزوائر/–

خودکاری کے لیے کمیونی کیشنز پر توجہ رکھنے والے سافٹویئر ساز ادارے کیپ ویئر (ر) ٹیکنالوجیز نے آج کیپ سرور ای ایکس (ر) ورژن 5.19 کے لیے آئی او ٹی گیٹ وے کے اجراء کا اعلان کردیا۔ انڈسٹریل انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی آئی او ٹی) صف آرائی میں مدد کے لیے تیار کیاگیا آئی او ٹی گیٹ وے اصل وقت میں مشین اور سینٹر ڈیٹا کو فوری تشریح کے لیے کلاؤڈ پر قائم سافٹویئر پلیٹ فارمز میں شامل کرتا ہے۔

Kepware Technologies.

تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20151016/277869-INFO
لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20130402/NE86794LOGO

کیپ ویئر کے سی ای او ٹونی پین نے کہا کہ “یہ نئی ٹیکنالوجی اداروں کو کاروباری ادراک حاصل کرنے حتیٰ کہ ایسے مشین ڈیٹا سے نئی سروس کی بنیاد پر آمدنی بھی تخلیق کرسکتی ہے جس ماضی میں چھوا بھی نہیں گیا تھا۔ آئی او ٹی گیٹ وے ہمیں اس ڈیٹا سے کہیں زیادہ قدر کشید کرنے کی اجازت دیتا ہے جو کیپ سرور ای ایکس پہلے ہی جمع کررہا ہے۔ مزید برآں، ہمارا ماننا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی آپریشنز ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے درمیان پرانے خلا کو پُر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔”

کیپ سرور ای ایکس پلیٹ فارم کے سپورٹ شدہ 150 کمیونی کیشنز پروٹوکولز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آئی او ٹی گیٹ وے ہزاروں صنعتی سینسرز اور مشینوں سے ڈیٹا حاصل کرکے کلاؤڈ-بیسڈ بگ ڈیٹا اور اینالٹکس سافٹویئر ایپلی کیشنز میں شامل کرنے کے قابل ہے۔ یہ زیادہ تر ایم کیو ٹی ٹی اور آر ای ایس ٹی ایپلی کیشنز کے ساتھ مطابقت کو یقینی بنانے کے لیے بھی خصوصی ڈیٹا اقسام کو سہارا دیتا ہے۔

میک لین-فوگ کے ڈیولپر کرس مزتر نے کہا کہ “کیپ ویئر سے قریبی تعاون اور اصل وقت میں مشین کمیونی کیشن کے لیے مرکز کی حیثیت سے آئی او ٹی گیٹ وے کے استعمال کے ذریعے ہم دکان کی منزل کو ڈیٹا سینٹر سے منسلک کرنے اور انڈسٹریل انٹرنیٹ آف تھنگز کی مکمل صلاحیت دیکھنے کے قابل ہوئے ہیں۔ اصل وقت شماریات ہمیں خرابی کے خاتمے، استحکام کے عمل کو بہتر بنانے اور جدت طرازی پر توجہ رکھنے میں مدد دے رہے ہیں۔”

اوپن-سورس، معیارات پر بنیاد رکھنے والی کمیونی کیشنز استعمال کرکے کیپ ویئر آئی او ٹی گیٹ وے صارفین کو فروخت کنندہ اور کمیونی کیشن طریقوں کے انتخاب کے قابل بناتا ہے جو اُن کی انوکھی انتظامی ضروریات کی بنیاد پر ہوں۔ ایک پلگ-اِن ڈھانچے کے ساتھ یہ ایک لاگت موثر، صاف اور بڑھائے جانے کے انتہائی قابل حل ہے جو اخراجات پر کافی بچت، بہترین صارفی خدمات، زیادہ اسمارٹ خودکاری اور عالمی آپریشنز میں زیادہ نموداری کی سہولت دے سکتا ہے۔

آئی او ٹی گیٹ وے کے ساتھ کیپ سرور ای ایکس ورژن 5.19 ونڈوز 10 کے لیے سپورٹ بھی پیش کرتا ہے اور اس میں کلیدی ڈرائیور اپڈیٹس شامل ہیں (جیسا کہ او ڈی بی سی کلائنٹ ڈرائیور کی بہتریاں اور ایلن-بریڈلی فرم ویئر ورژن 26 اور 27 کے لیے سپورٹ)۔

مزید معلومات کے لیے آن لائن کیپ ویئر ملاحظہ کریں یا +1 888-KEPWARE x208 یا sales@kepware.com پر نمائندے سے رابطہ کریں۔ کیپ ویئر کے آئی او ٹی منصوبے کے تعاقب اور نئے وسائل تک رسائی کے لیے ٹوئٹر پر #KepwareIoT کا ہیش ٹیگ استعمال کریں۔

کیپ ویئر انکارپوریٹڈ کے بارے میں
@Kepware ٹیکنالوجیز ایک نجی سافٹویئر ساز ادارہ ہے جس کے صدر دفاتر پورٹ لینڈ، مین میں واقع ہیں۔ کیپ ویئر کاروباری اداروں کو مختلف خودکاری آلات اور سافٹویئر ایپلی کیشنز کے ساتھ منسلک ہونے میں مدد کے لیے سافٹویئر حلوں کا ایک پورٹ فولیو فراہم کرتا ہے اور انڈسٹریل انٹرنیٹ آف تھنگز کو ممکن بناتا ہے۔ کارخانے کی منزل سے لے کر کنویں کے مقام اور پون چکی تک، کیپ ویئر ساخت گری، تیل و گیس، تعمیراتی خودکاری، بجلی و عوام کے لیے سہولیات اور دیگر پر مشتمل عمودی مارکیٹ میں صارفین کی وسیع اقسام کو خدمات دیتا ہے۔ 1995ء میں قائم اور اب 100 سے زیادہ ممالک میں تقسیم ہونے والے کیپ ویئر کے سافٹ ویئر حل ہزاروں کاروباری اداروں کو اپنے افعال اور فیصلہ سازی کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ مزید جانیں https://www.kepware.com پر ۔

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ
راین للی
rlilly@matternow.com
امریکا +1 978-518-4533
www.matternow.com

Latest from Blog