جے اے سولر نے ملائیشیا میں 400 میگاواٹ شمسی سیل تیار کرنے کی تنصیب کی شروعات کردی

– چین سے باہر پہلی ساخت گری تنصیب –

پینانگ، ملائیشیا، 26 اکتوبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– اعلیٰ کارکردگی کی شمسی توانائی مصنوعات بنانے والے دنیا کے بڑے اداروں میں سے ایک جے اے سولر ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ (نیس ڈیک: JASO) (“جے اے سولر” یا “ادارہ) نے آج پینانگ، ملائیشیا میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے 400 میگاواٹ فوٹووولٹیک (پی وی) شمسی سیل بنانے کی تنصیب کی شروعات کا اعلان کیا ہے۔

JA Solar Holding Co., Ltd. Logo.

http://photos.prnasia.com/prnvar/20150522/0861504483LOGO

یہ تنصیب، جو چین سے باہر جے اے سولر کی پہلی ساخت گری تنصیب ہے، انتہائی موثر ملٹی کرسٹلائن شمسی سیلز کی پیداوار کے لیے تیار ہے تاکہ انہیں پی وی بجلی پیداوار میں استعمال کیا جائے۔ یہ سیلز بنیادی طور پر متعدد سمندر پار مارکیٹوں کو مسابقتی مصنوعاتی حل فراہم کرنے کے لیے چین سے باہر جے اے شمسی ماڈیولز تیار کرنے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔ جے اے سولر نے پینانی بایان لیپاس انڈسٹریل پارک میں واقع تنصیب کے لیے تقریباً 300 ملائیشین رنگیٹ کی سرمایہ کاری کی ہے۔ تنصیب مقامی معیشت کے لیے 700 ملازمت کے مواقع فراہم کرے گی، اور بوقت ضرورت طلب پوری کرنے کے لیے پیداواری صلاحیت کو مزید توسیع دینے کا انتظام کرنے کے قابل ہے۔

جے اے سولر کے چیئرمین اور سی ای او جناب باؤفانگ جن نے کہا کہ “ہم ملائیشیا میں ساخت گری تنصیب کے آغاز پر خوش ہیں، کیونکہ ملک سرمایہ کاری دوست اور مددگار کاروباری ماحول سمیت کئی پرکشش فوائد پیش کررہا ہے۔ جنوب مشرقی ایشیا میں پینانگ کی تزویراتی موجودگی، ہوائی اڈوں اور بحری بندرگاہوں تک رسائی اور قابل بھروسہ بنیادی ڈھانچے کی دستیابی ہماری اضافی ساخت گری گنجائش کے لیے فائدہ مند ہے کیونکہ ہم نئی برآمدی مارکیٹوں کو تلاش کر رہے ہیں۔

“ہم خوش ہیں کہ جے اے سولر ملائیشیا تمام مقامی قوانین کو تسلیم کرنے والا ہے، اور حکومتی اداروں سے ضروری کاروباری، ساخت گری اور ماحولیاتی اجازت نامے اور منظوریاں حاصل کرچکا ہے جن میں ملائیشیا کی انوسٹمنٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور محکمہ ماحولیات شامل ہیں۔ ہم متعلقہ وفاقی و ریاستی حکومتی اداروں کے ساتھ کام جاری رکھیں گے تاکہ تمام اصول و ضوابط کے تابعدار رہنے کو یقینی بنائیں۔”

جے اے سولر ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ کے بارے میں
جے اے سولر ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ اعلیٰ کارکردگی کی شمسی توانائی مصنوعات بنانے والا معروف ادارہ ہے جو سورج کی روشنی کو رہائشی، تجارتی اور مفاد عامہ کے لیے بجلی کی پیداوار میں تبدیل کرتا ہے۔ ادارہ دنیا کے بڑے شمسی توانائی مصنوعات تیار کرنے والے اداروں میں ایک ہے۔ اس کا معیار اور بہترین کارکردگی کی مصنوعاتی پیشکشیں صنعت میں سب سے زیادہ طاقتور اور قیمت موثر ہیں۔ ادارہ اپنے برانڈ کے تحت مصنوعات تقسیم کرتا ہے اور اپنے صارفین کی جانب سے بھی بناتا ہے۔ ادارے نے 2014ء میں 3.1 گیگاواٹ شمسی توانائی مصنوعات فراہم کیں۔ جے اے سولر کے صدر دفاتر بیجنگ، چین میں واقع ہیں اور یہ چین اور ملائیشیا میں پیداواری تنصیبات رکھتا ہے۔

لوگو – http://photos.prnasia.com/prnh/20150522/0861504483LOGO

Latest from Blog