شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان باہر آئینگے تو نام نہاد مقبول حکمرانوں کو اپنی سیاست سمیٹنے کا بھی موقع نہیں ملے گا، مسرت چیمہ

لاہور (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ 8فروری کو عوام پر امن احتجاج کر کے حکمرانوں پر واضح کر دیں گے وہ اپنے مینڈیٹ پر ڈالے گئے ڈاکے کو ہرگز نہیں بھولے، وہ دن دور نہیں جب عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی باعزت سر خرو ہوں گے اور جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات بنانے والے منہ چھپاتے پھریں گے،عمران خان کی مسلسل اور انتھک سیاسی جدوجہد کی وجہ سے عوام کو اپنے حقوق کا شعور ملا اسی وجہ سے حکمران بد ترین خوف کا شکار ہیں۔ پی ٹی آئی لاہور سے جاری ایک بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عمران خان کو دباؤ میں لانے کے لئے ان کی فیملی پر بھی جبر کے پہاڑ توڑے گئے لیکن ایسا کرنے والے پہلے بھی ناکام اور نا مراد رہے اور ان شا اللہ انہیں آئندہ بھی اس سے مختلف نتائج نہیں ملیں گے۔جیل میں قید عمران خان آج بھی دہائیوں سے حکومتیں کرنے والی مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی سیاست کے لئے حقیقی خطرہ ہیں اس لئے ان کی راتوں کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں۔ وہ دن دور نہیں جب عمران خان اور بشری بی بی سرخرو ہو کر باہر آئیں گے اور پھرنام نہاد مقبول حکمرانوں کو اپنی سیاست کو سمیٹنے کا بھی موقع میسر نہیں آئے گا۔دعویٰ ہے جب بھی آئندہ عام انتخابات ہوں گے عمران خان کی قیادت میں  8فروری پلس ہوگا اور اسی دن سے ملک میں حقیقی آزادی اور حقیقی تبدیلی کا آغاز ہو گا۔