ایس ڈی سی مٹیریلز کہتا ہے کہ اخراج سے احکامات کی بڑھتی ہوئی تکمیل عمل انگیز ٹیکنالوجی اختیار کرنے کو تحریک دے گی

-اعلیٰ کارکردگی عمل انگیز مواد تیار کرنے والا اخراج پر قابو پانے کے نظاموں میں جدت کو زیادہ اہم تبدیلیوں کے نقطہ آغاز کے طور پر دیکھتا ہے

-ایس ڈی سی کے نینو-آن-نینو ٹ م عمل انگیز مواد مہنگی پلاٹینم-گروپ دھاتوں کی کھپت پر آنے والے اخراجات کو نصف کرتے ہیں

-ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیاں عمل انگیز اور انجن ڈیزائنروں کے لیے اخراجات، ایندھن موثریت اور کارکردگی کے ساتھ اخراج پر قابو پانے کو متوازن بنانے کے کئی امکانات پیش کرتی ہیں

ٹمپے، ایریزونا، 28 اکتوبر 2015ء/پی آرنیوزوائر/–

Revolutionizing Materials Engineering

لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20140922/147665

گاڑیوں کے لیے اعلیٰ کارکردگی کے عمل انگیز مواد بنانے والے امریکی ادارے ایس ڈی سی مٹیریلز نے آج کہا ہے کہ اخراج سے مطابقت پر انتظامی جانچ کو بڑھانا بالآخر عمل انگیز ٹیکنالوجی میں بہتریوں کو تحریک دے گا۔ ایس ڈی سی ایگزیکٹو چیئرمین ولیم اسٹیرون نے اس معاملے میں مندرجہ ذیل بیان جاری کیا ہے تاکہ اخراج پر قابو پانے کے سے قبل آنے والی جدتوں کا پس منظر فراہم کیا جائے:

“آج کی سرخیاں قانونی تقاضے پورے نہ کرنے سے بھری پڑی ہیں۔یہ اخراج پر قابو پانے کے نظام کی قابلیت کا معاملہ نہیں؛ لیکن توجہ ماحولیاتی عملدرآمد پر سختی اختیار کرنے کو بڑھاوا دے گی جو ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو تحریک عطا کرے گی۔

“ایس ڈی سی میں ہم اخراج کی کمی میں استعمال ہونے والے بنیادی، اور انتہائی مہنگے، متحرک اجزاء کی موثریت کو کافی حد تک بہتر بنانے میں کامیابی حاصل کرچکے ہیں۔ خاص طور پر ایس ڈی سی کا پیٹنٹ یافتہ نینو-آن-نینو ٹ م نسخہ، جسے ایگزاسٹ بعد از-انتظام عمل انگیزوں میں روایتی عمل انگیز کے مقابلے میں پلاٹینم گروپ کی صرف نصف دھاتوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہمارے ملکیتی عمل انگیز سفوف سخت داخلی، او ای ایم اور آزاد جانچ سے مشروط ہیں؛ اور اب تک ان کے نتائج 2016ء کے اوائل کے لیے کمرشلائزیشن کی توقعات کو مضبوط کر چکے ہیں۔

“گاڑیوں کے روایتی عمل انگیز ٹیکنالوجی کا ایک شاہکار ہیں، جو چار دہائیوں سے زائد کے تجربات کا مقابلہ کررہے ہیں۔ کئی مرتبہ پیشرفت کے بعد باوجود بنیادی ‘گیلی’ کیمیائی بناوٹ عمل انگیز سطح کو بدستور غیر تبدیل شدہ رکھتی ہے۔ عمل انگیز ڈیزائن میں ایک نئی کیمیائی بناوٹ کا اب بہترین وقت ہے – تاکہ گاڑیں کی صنعت کو سخت ہوتے ضوابط، انجن ڈیزائن میں بڑھتی ہوئی پیچیدگی اور اخراجات کو کم کرنے کے لیے لامحدود دباؤ کے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد دی جائے۔

اضافی پس منظر

ایس ڈی سی کے پیٹنٹ یافتہ مواد عمل انگیز اور انجن ڈیزائنرز کے لیے نئے انتخابات کی راہ کھولتے ہیں– چاہے وہ نصف قیمت پر وہی عمل انگیز کارکردگی ہو یا اسی خرچ پر کارکردگی کو بہتر بنانا ہو۔ ایسی جدت طرازی گاڑی بنانے والے اداروں کو اخراج پر قابو، ایندھن موثریت، کارکردگی اور اخراجات کو متوازن بنانے میں مدد دے رہی ہے – جو روایتی طور پر انجن ڈیزائن کرنے میں یکساں مقاصد ہیں۔

اگلی دہائی میں یہ ہلکا سا توازن کہیں زیادہ چیلنج کا حامل ہوجائے گا کیونکہ بنانے والے کاربن میں کمی اور ایندھن معیشت کے سخت ہوتے عالمی معیارات پر پورا اترنے کے لیے جدوجہد کریں گے۔ مسافر گاڑیاں اور چھوٹے ٹرک بنانے والے امریکی اداروں کو 2025ء تک اوسط ایندھن معیشت میں 54.4 میل فی گیلن حاصل کرنے کی ضرورت ہوگی۔ ایسی کارکردگی کے حصول کے لیے انجن کارکردگی اور ایگزاسٹ بعد از انتظام میں جدت طرازی کی نئی لہر کی ضرورت ہوگی۔

ایس ڈی سی مٹیریلز انکارپوریٹڈ کے بارے میں

ایس ڈی سی مٹیریلز اعلیٰ خوبیاں رکھنے والے جدید عمل انگیز مادوں کو تیار اور تجارتی پیمانے پر پیش کرتا ہے جن کی بنیاد نادر مادوں کی بناوٹ اور تکمیل کے پلیٹ فارم ہے۔ ادارہ 2004ء میں قائم ہوا جس کے صدر دفاتر اور آر اینڈ ڈی مرکز ٹمپے، ایریزونا، امریکہ میں ہے۔یہ شوارزیڈے، جرمنی میں بھی پیداواری تنصیبات کی ملکیت رکھتا اور چلاتا ہے۔

ایس ڈی سی کے سرمایہ کاروں میں جنرل موٹرز، وولوو گروپ اور چین کے سب سے بڑے گاڑیاں بنانے والے ادارے ایس اے آئی سی موٹر کارپوریشن کے وینچر کیپٹل شعبہ جات کے ساتھ ساتھ کلین ٹیک وینچر کیپٹل میں رہنما ادارہ ایمیرالڈ ٹیکنالوجی پارٹنرز اور انوَس فنانشل ایڈوائزرز شامل ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.sdcmaterials.com۔

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:

سین ہیلی

ہیلی کارپوریٹ کمیونی کیشنز

+1-201-857-2520یا +1-201-218-2039/سیل

sean@healycorp.com

Latest from Blog