شہر قائد میں دہشت گردی کے بعد ٹریفک گردی شروع ہوگئی ہے:گورنرسندھ

کراچی6فروری (پی پی آئی)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ شہر قائد میں دہشت گردی کے بعد ٹریفک گردی شروع ہوگئی ہے۔شہر کی سڑکوں پر خونی ڈمپر لوگوں کا قتل کررہے ہیں۔ مجھے مجبور نہ کریں کہ ان ڈمپر کے سامنے کھڑا ہوجاوں اور اگر لوگ مجبور ہوگئے تو وہ سڑکوں پر ان ڈمپر کو چلنے نہیں دیں گے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے 8فروری 2025ء  کے روزایکسپوسینٹر میں منعقدہ عالمی مشاعرہ کے ضمن میں گورنرہا?س میں پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنرسندھ نے مزید کہا کہ شہر قائد کی رونقیں بحال رکھیں گے اس سلسلہ میں مشاعرے اور ادبی محفلیں جاری رہیں گی۔اس شہر کے مسائل کے حل کے لئے گورنرہاوس کا دروازہ کھلا ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہر میں کئی مشاعر ے ہوچکے ہیں جن میں لوگوں کی دلچسپی شاندار رہی کیونکہ اب لوگ مشاعرے کی جانب راغب ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عوام 8فروری کے روز ایکسپو سینٹر میں منعقدہ عالمی مشاعرہ میں شرکت کریں۔ عالمی مشاعرہ میں خود بھی شرکت کروں گا۔ گورنرسندھ نے کہا کہ حکومت سندھ،صوبائی وزیر، آئی جی سندھ خونی ڈمپر کے خلاف ایکشن لیں۔ لوگوں کی غربت و مجبور ی کا فائدہ مت اٹھائیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تنبیہ کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ جانوں سے کھیلنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آج اس شہر میں 60سے زائد لوگ قتل کردیئے گئے۔ آئے روز لوگ مررہے ہیں یہ کیسا مذاق ہے ا س شہر کے ساتھ؟۔ شہر کے بچے آپ کے بھی بچے ہیں ان کا خیال رکھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

آرٹس کونسل کراچی میں ایرانی آرٹسٹ پرویز عابد کے فن پاروں کی نمائش آج ہوگی

Thu Feb 6 , 2025
کراچی6فروری (پی پی آئی) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ ایران کراچی کے مشترکہ تعاون سے  ایرانی آرٹسٹ پرویز عابد  کے فن پاروں کی نمائش کا انعقاد جمعہ 7فروری 2025سہ پہر3بجے، احمد پرویز آرٹ گیلری، احمد شاہ بلڈنگ میں کیا جائے گا جس کا افتتاح مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی صدر آرٹس کونسل محمد […]