چائنا ہائی-ٹیک فیئر 2015ء: مستقبل کو روشن کرتے ہوئے

شین چین، چین، 9 نومبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– چائنا ہائی-ٹیک فیئر(سی ایچ ٹی ایف) 2015ء 16 سے 21 نومبر تک شین چین کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں ہوگا۔اس کا مقصد جدید وسائل کی توجہ مبذول کروانا، بڑے پیمانے پر کاروباری مہم جوئی اور جدت طرازی کو فروغ دینا، بین السرحدی تکمیل کی کوشش، اور سائنس ٹیکنالوجی میں بین الاقوامی تبادلے اور تعاون کو سہولت دینا ہے۔

Welcome to the China Hi-Tech Fair 2015 on Nov 16-21, in Shenzhen China.

http://photos.prnasia.com/prnvar/20151109/0861510851

سی ایچ ٹی ایفکئی نئے فوائد لایا ہے جس نے شرکت کے لیے ہر سال متعدد اداروں کی توجہ حاصل کی ہے۔ سی ایچ ٹی ایف 2015ء میں 400 سے زیادہ مقامی اور غیر ملکی ادارے جیسا کہ ٹینسینٹ، ویا، سی ای سی، ایکوویکس، آئی فلائی ٹیک، وانکے، نیکسفیئر، کوکا، ٹیما، ایچ کے سافٹویئر اور 5 دیگر بین الاقوامی پویلینز پہلے ہی شرکت کی تصدیق کرچکے ہیں۔ ٹینسینٹ، بیڈو اور ایکوگو اور چند معروف انٹرنیٹ ادارے “انٹرنیٹ+”شعبہ میں موجود ہوں گے تاکہ اپنی تازہ ترین مصنوعات کا مظاہرہ کریں جو تعلیم، طبی دیکھ بھال، سرمایہ کاری، آٹوموبائل اور تعمیرات جیسی روایتی صنعتوں میں تعاون کرکےہماری زندگیاں اور کام کرنے کے انداز تبدیل کررہی ہیں۔

رواں سال سی ایچ ٹی ایف 2015ء میں چند نئی جھلکیاں ہیں خاص طور پر سی آئی یو بی ایس اور سی ایچ ٹی ایف (انٹرنیشنل ان مینڈ وہیکل سسٹمز کے لیے چین کا تجارتی میلہ)، جسے مخصوص ڈسپلے ایریا اور ایروبیٹکفلائٹایریاز میں تقسیم کیا جائے گا۔ مزید برآں، سی ایچ ٹی ایف کے حصے کے طور پر، متنوع اجلاس اور تقریبات بھی اپنی اعلیٰخاکے کی وجہ سے غیر معمولی ساکھ حاصل کرچکی ہیں۔ غیر ملکی حکومتی عہدیداران، سائنس دان، کاروباری مہم جو اور کثیر القومی اداروں کے نمائندگان مہمانان اعزازی ہوں گے اور سی ایچ ٹی ایف 2015ء میں جدت طرازی اور کاروباری مہم جوئی اور بین السرحدی تکمیل کے موضوعات پر خطاب کریں گے۔

برطانیہ کے سابق نائب وزیر اعظم جان پریسکوٹ نے کہا کہ “یہ صرف جوہر ہی نہیں بلکہ چین کا مستقبل بھی ہے۔ جیسا میں نے دیکھا، چین کی اعلیٰ اور نئی ٹیکنالوجیاںتیزی سے ترقی پا رہی ہیں۔” چین میں سب سے بڑا ہائی-ٹیک میلہ چینی مارکیٹ کی تعمیر کے لیے لامحدود مواقع دیتا ہے۔ اور لوگ ٹیکنالوجی کے شیدائی ہیں۔ دنیا بھر سے دوستوں کی سی ایچ ٹی ایف 2015ء میں شرکت کا خیرمقدم کیا جاتا ہے!

سی ایچ ٹی ایف کے بارے میں
عوامی جمہوریہ چین کی ریاستی کونسل کی جانب سے 1999ء میں منظور شدہ چائنا ہائی-ٹیک فیئر (سی ایچ ٹی ایف) ہر سال 16سے 21 نومبر تک شین چین میں ہوتا ہے۔ اس کی میزبانی تجارت اور دیگر ریاستی وزارتیں اور شین چین کی شہری عوامی حکومت کرتی ہے۔ یہ چین کا سب سے بڑا اور بااثر تکنیکی میلہ ہے جو “چین میں نمبر 1 ٹیکنالوجی میلے” کے طور پر معروف ہے۔

سی ایچ ٹی ایف کے بارے میں تازہ ترین معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: www.chtf.com/english۔

تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20151109/0861510851

Latest from Blog