مہنگائی کا جن کب قابو آئے گا؟کوئی بھی چیز سرکاری نرخوں پر دستیاب نہیں: پاسبان

کراچی5فروری (پی پی آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے وائس چیئرمین عبدالحاکم قائد   نے کہا ہے کہ تمام تر دعووں اور اقدامات کے باوجود مہنگائی میں کمی نہ آنا افسوسناک ہے۔ کمشنر کراچی آئے روز دوکاندارں پر بھاری جرمانے کر رہے ہیں لیکن عوام کو کوئی بھی چیز سرکاری نرخوں پر نہیں مل رہی۔ بچت بازاروں میں بھی سبزی و پھل فروش من مانے داموں عوام کو اشیاء   فروخت کر ہے ہیں اور انتظامیہ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہے۔ سبزیوں کے نرخ بہت گر گئے ہیں لیکن اس کا فائدہ عام آدمی کو نہیں مل رہا۔ ریٹیل کی سطح پر مہنگی سبزیاں فروخت کی جا رہی ہیں۔ کراچی کے تمام اضلاع کی انتظامیہ عوام کے مفاد کے تحفظ کے بجائے نجانے کیوں سو رہی ہے۔ رمضان کی آمد آمد ہے جس کے بعد صورتحال بدترین ہو جائے گی۔ سرکاری نرخ نامے صرف خانہ پری کے لئے ہوتے ہیں کسی دوکان پر دستیاب نہیں۔ شہریوں کے طلب کرنے پر دوکاندار انتہائی بدتمیزی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ کمشنر کراچی کے دیئے گئے نمبروں پر شکایت کرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہے۔ آٹا، گوشت،مرغی، پھل اور دالوں کے نرخ آسمان سے باتیں کر رہے ہیں۔ مہنگائی کا جن کب قابو آئے گا؟  مہنگائی کے خاتمہ اور اشیائے خوردونوش کی روز افزوں بڑھتی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے کمشنرو اسسٹنٹ کمشنرزاور متعلقہ محکموں کو اقدامات کے لئے زور دیا جائے۔ جرمانے کرنے کے بجائے کوئی ٹھوس حل نکالا جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

آرٹس کونسل میں احمد امتیاز کے شعری مجموعے ”وہم و گماں ہونے سے پہلے“ کی رونمائی

Wed Feb 5 , 2025
کراچی5فروری (پی پی آئی) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام معروف شاعر احمد امتیاز کے شعری مجموعے ”وہم و گماں ہونے سے پہلے“ کی تقریب رونمائی حسینہ معین ہال میں منعقد کی گئی۔ تقریب کی صدارت عباس رضوی نے کی جبکہ معروف شاعرہ شاہدہ حسن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ناصر شمسی، زاہد حسین جوہری، […]